مسالہ فرائیڈ فش بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: November 11, 2026, 10:05 AM IST | Mumbai
مسالہ فرائیڈ فش بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: مچھلی (رہو یا سرمئی) ایک عدد، دہی ۳؍ بڑے چمچے، بیسن آدھا کپ، ادرک لہسن پیسٹ ایک بڑا چمچہ، سفید سرکہ ایک بڑا چمچہ، سرخ مرچ پاؤڈر ۲؍ بڑے چمچے، گرم مسالہ پاؤڈر ایک چھوٹا چمچہ، لیموں کا رس ایک چوتھائی کپ، نمک حسب ذائقہ، تیل تلنے کیلئے۔
بنانے کا طریقہ: مچھلی کو دھو کر اس پر سوکھا آٹا لگا کر ۲۰؍ منٹ کے لئے رکھ دیں۔ اس کے بعد اچھی طرح دھو کر اس پر تیز چھری کی مدد سے ترچھے کٹ لگا دیں۔ ایک پیالے میں دہی، بیسن، سفید سرکہ، سرخ مرچ پاؤڈر، ادرک لہسن پیسٹ، گرم مسالہ پاؤڈر اور نمک ڈال کر پیسٹ بنا لیں۔ مچھلی پر دہی کا آمیزہ لگا کر ۳۰؍ منٹ کے لئے رکھ دیں۔ کڑاہی میں تیل گرم کرکے اس میں مچھلی کو ڈیپ فرائی کرکے نکال لیں۔ سرونگ ڈش میں نکال کر اوپر سے لیموں کا رس چھڑک دیں مزیدار مسالہ فرائیڈ فش رائس یا چپاتی کے ساتھ نوش فرمائیں۔