• Mon, 09 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: چکن اینڈ چیز رول

Updated: November 09, 2026, 1:46 PM IST | Mumbai

چکن اینڈ چیز رول بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Chicken And Cheese Roll. Photo: INN
چکن اینڈ چیز رول۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: بریڈ ۶؍ سے ۸؍ سلائس، تیل ۲؍ بڑے چمچے، کٹی ہوئی ادرک آدھا چھوٹا چمچہ، چکن ایک پاؤ، نمک اور کالی مرچ حسب ِ ذائقہ، چیز ۳؍ سے ۴؍ سلائس، بریڈ کرمبز ایک کپ، تیل حسب ِ ضرورت۔
بنانے کا طریقہ: پہلے بیلن سے بریڈ سلائس کو چپٹا کر لیں۔ اب ۲؍ چمچے تیل گرم کرکے ایک منٹ تک ادرک فرائی کرنے کے بعد اس میں چکن، نمک اور کالی مرچ شامل کر دیں۔ چکن کے گلنے تک پکائیں۔ چیز سلائس کو بریڈ پر پھیلا دیں۔ اس پر چکن کی پٹیاں رکھنے کے بعد اوپر سے دوسری بریڈ رکھ کر دبائیں۔ بریڈ کے کنارے ہٹانے کے بعد اسے اپنی پسند کی شکل میں کاٹ لیں۔ اب اسے انڈے میں ڈبو کر اس کے اطراف بریڈ کرمبز لگائیں۔ تیل کو گرم کرکے انہیں ایک ایک کرے گولڈن رنگ آنے تک دونوں طرف سے فرائی کریں۔ تیار ہونے پر کیچپ کے ساتھ گرم گرم پیش کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK