توا قیمہ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: May 05, 2024, 7:00 AM IST | Mumbai
توا قیمہ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: مٹن کا قیمہ آدھا کلو، لال مرچ پسی ہوئی ایک چھوٹا چمچہ، نمک حسب ِ ذائقہ، ہلدی آدھا چھوٹا چمچہ، ٹماٹر (باریک کٹے ہوئے) ۲؍ عدد، پیاز ایک عدد، لہسن کا پیسٹ ایک چھوٹا چمچہ، ادرک کا پیسٹ ایک چھوٹا چمچہ، گرم مسالہ آدھا چھوٹا چمچہ، ہری مرچ ۴؍ سے ۶؍ عدد، ہرا دھنیا حسب ِ ضرورت، انڈے ۲؍ عدد، تیل ۳؍ بڑے چمچے، اُبلا ہوا انڈا ایک عدد۔
بنانے کا طریقہ: بڑے توے پر تیل ڈال کر لہسن اور ادرک کے پیسٹ کو ہلکا سا فرائی کرلیں۔ اس میں قیمہ، پیاز، تمام خشک مسالے اور ٹماٹر ڈال کر خوب اچھی طرح بھون لیں۔ پانی خشک ہوجائے تو اس میں انڈے ڈال کر اچھی طرح مکس کرکے مزید تھوڑی دیر پکائیں۔ ہری مرچ، ابلے ہوئے انڈے اور ہرا دھنیا کاٹ کر چھڑک دیں۔