• Sun, 08 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: تھائی فش سوپ

Updated: November 08, 2026, 9:41 AM IST | Mumbai

تھائی فش سوپ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Thai Fish Soup. Photo: INN
تھائی فش سوپ۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: سُرمئی مچھلی ایک کپ، سول مچھلی (میٹھے پانی کی) ۲؍ کپ، ریڈ اسنیپر فش ۲۵۰؍ گرام، کارن فلور آدھا کپ، نمک حسب ِ ذائقہ، سیلری کے پتّے ۲؍ عدد، فش سوس ۶؍ بڑے چمچے، لیموں کا رس ۴؍ بڑے چمچے، ادرک آدھا چھوٹا چمچہ، لہسن ایک چوتھائی چھوٹا چمچہ، لیمن گراس دو اسٹک (کٹی ہوئی)، ہری پیاز ۳؍ عدد، لال مرچ حسب ِ ضرورت، تیل ایک تہائی کپ، میدہ ۳؍ بڑے چمچے، انڈا ۲؍ عدد، چکن کی یخنی ایک سے ڈیڑھ کپ، تیز پات ایک عدد، کالی مرچ تھوڑی سی۔
بنانے کا طریقہ: مچھلی کے کانٹے اور گوشت الگ کرلیں۔ اب ایک برتن میں پانی، مچھلی کے کانٹے، تیز پات اور کالی مرچ ڈال کر ڈھانپ لیں اور اُبلنے کیلئے رکھ دیں۔ جیسے ہی اُبال آجائے تو آنچ دھیمی کر دیں۔ کچھ دیر بعد اس میں سیلری کے پتے، ہری پیاز اور لہسن ڈال کر پکنے دیں۔ اب اس میں فش سوس، لیمن گراس، ۲؍ بڑے چمچے لیموں کا رس، لال مرچ اور ادرک شامل کرکے ڈھانپ دیں اور مزید کچھ دیر پکنے دیں۔ اب مچھلی کے کانٹوں کو الگ برتن میں چھان لیں۔ ساتھ ہی ایک الگ فرائنگ پین میں چکن کی یخنی اُبال لیں۔ اب مچھلی کے گوشت کو ایک پیالے میں ڈال دیں۔ اب اس میں میدہ، انڈے، لال مرچ، کارن فلور کی آدھی مقدار، بقیہ لیموں کا رس اور نمک ڈال کر مکس کرکے ایک سے ۲؍ گھنٹے کیلئے میرینیٹ کرلیں۔ ایک کڑاہی میں تیل گرم کرکے اس میں میرینیٹ کی ہوئی مچھلی کو ۳؍ سے ۴؍ منٹ کیلئے ہلکا فرائی کرلیں۔ ایک الگ برتن میں بقیہ کارن فلور میں تھوڑا سا پانی شامل کرکے مکس کرلیں۔ مچھلی کے سوپ میں پانی مکس کیا ہوا کارن فلور ڈال کر مکس کرلیں تاکہ سوپ تھوڑا گاڑھا ہو جائے۔ پھر اس میں چکن کی یخنی شامل کرکے پکنے دیں، یہاں تک کہ اُبال آجائے۔ اب اس میں فرائی کی ہوئی مچھلی شامل کرکے کچھ دیر پکنے کے لئے رکھ دیں۔ لیجئے مزیدار تھائی فش سوپ تیار ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK