Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: یوگٹ مٹن

Updated: April 13, 2026, 9:51 AM IST | Mumbai

یوگٹ مٹن بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Yogurt Mutton. Photo: INN
یوگٹ مٹن۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: بکرے کا گوشت ایک کلو، دہی ایک پاؤ، پیاز ۲؍ عدد (باریک کاٹ لیں)، ادرک لہسن کا پیسٹ ۲؍ بڑے چمچے، ہری مرچ آدھا کپ، نمک حسب ِ ذائقہ، گرم مسالہ پاؤڈر ایک چھوٹا چمچہ، تیل آدھا کپ۔
بنانے کا طریقہ: دیگچی میں تیل گرم کریں۔ اس میں پیاز ڈال کر گولڈن ہونے تک تلیں۔ گوشت، نمک اور ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال دیں اور کچھ دیر بھوننے کے بعد حسب ِ ضرورت پانی گوشت میں ڈال کر گلنے کے لئے چھوڑ دیں۔ آدھی ہری مرچ پیس لیں، جب گوشت گل جائے تو دہی پھینٹ کر اس میں ملا دیں اور ساتھ ہی پسی ہوئی ہری مرچ شامل کر دیں۔ جب دہی کا پانی خشک ہو جائے تو باقی کی ثابت ہری مرچوں کو درمیان میں سے کٹ لگا کر گوشت میں ڈال دیں۔ ہلکی آنچ پر مزید ۱۰؍ منٹ پکائیں۔ جب تیل اوپر آجائے تو اوپر سے پسا ہوا گرم مسالہ ڈال دیں۔ مزیدار یوگٹ مٹن تیار ہے۔ پراٹھے کے ساتھ گرم گرم پیش کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK