• Sat, 14 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: چیزی چکن رولیڈ ود پیسٹو

Updated: November 14, 2026, 2:32 PM IST | Mumbai

چیزی چکن رولیڈ ود پیسٹو بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Cheesy Chicken Roll with Pesto. Photo: INN
چیزی چکن رولیڈ ود پیسٹو۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: چکن بریسٹ ۴؍ عدد، ۳؍ کپ بیزل کے پتّے (دھو کر اچھی طرح خشک کرلیں)، ۲؍ بڑے چمچے چیز کے ٹکڑے، لہسن کے ۳؍ جوے (باریک کٹے ہوئے)، ۲؍ عدد بھنے ہوئے چلغوزے، آدھا کپ زیتون کا تیل، چیز کے سلائس ۱۲؍ عدد، نمک حسب ِ ذائقہ، کالی مرچ حسب ِ ضرورت۔
بنانے کا طریقہ: پہلے اَوَن کو ۱۸۰ ڈگری سیلسیس پر گرم کرنے کیلئے آن کرلیں۔ پھر دو چکنے پیپرز کے درمیان ایک چکن کا ٹکڑا رکھ کر اسے ہلکی ہتھوڑی سے کوٹ کر نرم کریں۔ باقی چکن کے ٹکڑے بھی اسی طرح کوٹ لیں۔ اب بلینڈر میں بیزل کے پتّے، چیز، لہسن اور چلغوزے ۱۵؍ سیکنڈ تک پیسنے کے بعد چلتے ہوئے بلینڈر میں زیتون کا تیل، نمک اور کالی مرچ بھی شامل کرکے پیس لیں، اچھی سی پیوری بن جائیگی۔ اب یہ آمیزہ چکن کے چاروں ٹکڑوں پر برابر رکھنے کے بعد ان کے اوپر چیز رکھیں اور چکن کے رولز بنا کر انہیں ٹوتھ پک لگا دیں تاکہ وہ کھل نہ سکیں۔ بعد میں ان رولز پر بھی نمک اور کالی مرچ چھڑک لیں۔ اب اَوَن پروف کڑاہی میں زیتون کا تیل ہلکی آنچ پر گرم کرنے کے بعد اس میں چکن رولز پکانے کیلئے رکھ دیں۔ چکن رولز کو الٹتے پلٹتے رہیں اور جب وہ براؤن ہوجائیں تو انہیں اَوَن میں بیک ہونے کیلئے رکھ دیں۔ ٹوتھ پک سے چکن کو چیک کرلیں، اگر ٹوتھ پک پر چکن کا آمیزہ نہیں لگا تو سمجھ لیں کہ وہ پک کر تیار ہوگئے ہیں۔ اَوَن بند کرکے رولز کچھ دیر کیلئے اسی میں رہنے دیں۔ چکن رولیڈ سرو کرنے سے پہلے ان میں سے ٹوتھ پک نکال لیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK