Inquilab Logo

سال۲۰۲۱؍ٹی وی ایس ریڈیون : بہتر کارکردگی ،زبردست مائیلیج

Updated: April 17, 2021, 12:12 PM IST | Ankit Dubey | Mumbai

ٹی وی ایس نے بی ایس ۶؍ اسٹینڈرڈ سے لیس یہ نئی موٹر سائیکل متعارف کرائی ہے ،بائیک کا ڈیزائن اور بناوٹ پرکشش اورکارکردگی اثردار ہے

TVS Radeon.Picture:INN
ٹی وی ایس ریڈیون ۔تصویر :آئی این این

ایک وقت ایسا تھا جب ہیرو اسپلنڈر اور پیشن جیسی کمیوٹر موٹر سائیکلوں کا گاؤں دیہات کے علاوہ شہروں میں طوطی بولا کرتا تھا۔پر کیا اب بھی ان موٹر سائیکلوں  کو اتنا ہی پسند کیا جارہا ہے؟ یا پھر ان موٹر سائیکلوں کی زیادہ تر حصہ داری  ٹی وی ایسریڈیون(TVS Radeon) اپنے نام کرتی جارہی ہے۔  اس موٹر سائیکل کے نئے ماڈل کی  اسٹائلنگ، مائیلیج، فیچرس اور کارکردگی سب کچھ لاجواب ہے۔ اس جائزہ میں ہم انہی تمام پیمانوں کی روشنی میں بات کریں گے اور بتائیں گے کہ یہ موٹر سائیکل گاؤں دیہات کی خراب سڑکوں کے علاوہ آپ کے روز آفس آنے جانے کے لئے کتنی فائدہ ثابت ہوتی ہے۔ 
لُکس، ڈیزائن اور فیچر
سال ۲۰۲۱ء میں ٹی وی ایس ریڈیون اب بی ایس ۶؍ انجن کے ساتھ آتی ہے اور بی ایس ۴؍ کے مقابلے اس کے ڈیزائن میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ دیکھنے میں یہ وہی سادہ سی عام بجٹ دوست کمیوٹر بائیک ہی لگتی ہے جیسا کہ اس سیگمنٹ کی دوسری موٹر سائیکل اسپلنڈر لگتی ہے۔ ہم نے اس موٹر سائیکل کا اسپیشل ایڈیشن یعنی کمیوٹر بائیک آف دی ایئر کو آزمایا۔جس میں اسٹینڈرڈ ماڈل کے مقابلے کچھ تبدیلیاں جیسے ریئر ویو مرر،کلچ اور بریک لیورس پر آپ اضافی کروم دیکھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی بائیک میں ربر ٹینک گرپ اور سائیڈ میں فیول ٹینک پر ربر پیڈ ملتے ہیں۔انسٹرومنٹ کلسٹر بی ایس ۴؍ کی طرح ہی ہے لیکن اس میں انجن میلفنکشن انڈیکیٹر شامل کردیا گیا ہے۔ سائیڈ اسٹینڈ انڈیکٰٹر، یو ایس بی چارجر، پِلین گریب ریل کے ساتھ کریئر اور ایک اور لگیج ہک جیسے فیچر پوری طرح آپ کی ضرورتوں پر کھرے اترتےہیں۔
انجن اور کارکردگی
 اب بات کرتے ہیں اس کے انجن کی تو کمپنی نے اس میں ۱۰۹ء۷؍ سی سی کا سنگل پوڈ ایئر کُولڈ انجن دیا ہےجو اَب کاربیوریٹر نہیں ،فیول انجکشن کے ساتھ آتا ہے۔  اسی وجہ سے ریڈیون تھوڑا مائیلیج بھی زیادہ دیتی ہے۔انجن ۸ء۲؍ بی ایچ پی کی پاور دیتاہے اور ۸ء۷؍ این ایم کا ٹورک پیدا کرتا ہے۔ پاور اور ٹورک پرانے ماڈل جیسا ہی ہے۔ لیکن یہ نیا بی ایس ۶؍ انجن کافی زبردست کارکردگی کے ساتھ آتا ہے اور ریفائنمنٹ لیول بھی زبردست ہے۔ شہری ٹریفک میں چلتےہیں تو آپ کو دھیمی اور مڈ رینج پر بھی کافی مزے دار رائیڈنگ کا تجربہ ہوتا ہے۔ فور اسپیڈ ٹرانسمیشن کافی بہتر کام کرتے ہیں اور سچ مچ آپ ٹریفک میں اسے کہیں سے بھی نکال سکتے ہیں۔ ۶۰-۶۵؍ کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار پر سوئیٹ اسپاٹ ملتا ہے، لیکن آپ اسے ۸۰؍  کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار تک بھی آسانی سے دوڑا سکتے ہیں۔
مائیلیج اور آرام
 بی ایس فور ماڈل میں اس کا مائیلیج تقریباً ۶۰؍ کلومیٹر فی لیٹر ملتا تھا لیکن اب بی ایس ۶؍ ٹی وی ایس ریڈیون آپ کو ۶۵؍ سے ۶۷؍ کلومیٹر فی لیٹر تک آسانی سے مائیلیج دیتی ہے۔ یعنی اس کے ۱۰؍ لیٹر والے ٹینک کو ایک بار فل بھرواکر آپ ۶۵۰؍ کلومیٹر تک کی رینج حاصل کرسکتے ہیں۔ لمبی ٹیکسچر سیٹ آپ کو پوری رائیڈ کے دوران کافی زیادہ آرام پہنچاتی ہے اور پِلین رائیڈر آپ کے ساتھ بیٹھا ہے تو اسے بھی اتنا ہی آرام ملتا ہے، جتنا آپ کو بائیک چلانے کے دوران ملتاہے۔ ٹائرس کی پکڑ کافی بہتر ہے اور سسپنشن تو لاجواب ہے۔ گاؤں دیہات کی اوبڑ کھابڑ سڑکوں پر یہ کافی بہتر کام کرتی ہے۔اس موٹر سائیکل کی بریکنگ کی بات کریں تو اس میں سِنکرونائزڈ بریکنگ سسٹم (ایس بی ایس) ملتاہے، جس کے باعث آپ کو ہنگامی حالت میں بھی بریک لگانے پر کوئی دقت نہیں ہوگی۔
ہمارا فیصلہ
 بی ایس ۶؍ ٹی وی ایس ریڈیون کے بیس ویریئنٹ کی قیمت ۵۹؍ہزار ۹۶۲؍ روپے ہے۔ وہیں اسکے کمیوٹر بائیک آف دی ایئر ایڈیشن میں سیلف، ڈرم بریک کی قیمت ۶۴؍ہزار ۲۸۷؍ روپے اور ۶۷؍ہزار ۲۸۷؍ روپے (ایکس شوروم) ہے۔ بی ایس ۴؍ ماڈل کے مقابے اس کی قیمت تقریباً ۱۰؍ سے ۱۱؍ ہزار روپے بڑھ گئی ہے۔ تاہم یہ قیمت اس بائیک کے فیچر اور کارکردگی کو مدنظر رکھیں تو اضافی نہیں لگتیں۔ ہندوستان میں اس موٹر سائیکل کا مقابلہ اسپلنڈر سے ہے۔

auto news Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK