Inquilab Logo

فورس گرکھا اور مہندرا تھار میں کون ،کس سے بہتر؟

Updated: October 09, 2021, 3:44 PM IST | Vanieet Singh

ہندوستان میں۲۰۲۱؍فورس گرکھا ایس یو وی کو لانچ کردیا گیا ہے۔ اس طاقتور ایس یو وی کی قیمت۱۳ء۵۹؍لاکھ روپے(ایکس شوروم قیمت) ہے۔ اس گاڑی کا ہندوستان میں لمبے وقت سے انتظار کیا جارہا تھا۔ ہندوستان میں اس گاڑی کا  مقابلہ  مہندرا تھار ایس یو وی سے ہے۔

Force Gurkha And Mahindra Thar.Picture:INN
فورس گرکھا اور مہندرا تھار۔ تصویر: آئی این این

ہندوستان میں۲۰۲۱؍فورس گرکھا ایس یو وی کو لانچ کردیا گیا ہے۔ اس طاقتور ایس یو وی کی قیمت۱۳ء۵۹؍لاکھ روپے(ایکس شوروم قیمت) ہے۔ اس گاڑی کا ہندوستان میں لمبے وقت سے انتظار کیا جارہا تھا۔ ہندوستان میں اس گاڑی کا  مقابلہ  مہندرا تھار ایس یو وی سے ہے۔ ایسے افراد جو آف روڈنگ کا شوق رکھتے ہیں ان کے لئے ہم ان دونوں ہی گاڑیوں کا موازنہ پیش کررہے ہیں۔ جس سے اندازہ ہوسکتا ہے کہ کون سا متبادل بہتر ہے ۔
؍۲۰۲۱؍فورس گرکھا ایس یو وی 
 اس نئی ایس یو وی میں مرسڈیز کا۲ء۶؍لیٹرٹربو ڈیزل انجن دیا گیا ہے۔ جو۹۰؍بی ایچ پی کی پاور اور۲۵۰؍این ایم کا پیٖک ٹورک پیدا کرتا ہے۔ یہ طاقتور انجن گاہکوں کو صرف فائیو اسپیڈ مینوئل گیئر باکس کے ساتھ ہی پیش کیا جائے گا۔ ایسے میں آٹو میٹک ٹرانسمیشن کی چاہت رکھنے والے گاہکوں کو مینوئل گیئر باکس سے ہی کام چلانا پڑے گا۔ یہ طاقتور ایس یو وی آف روڈر 4x4؍پاور ٹرین کے ساتھ آئے گی۔ اس میں فرنٹ اور ریئر ایکسل پر مینوئل ڈفرنشیل لاک دئیے جاتے ہیں۔ اگر بات کریں فیچرس کی تو۲۰۲۱؍فورس گرکھا ایس یو وی میں گاہکوں کو اینڈرائیڈ آٹو اور ایپل کارپلے کے ساتھ۷؍ انچ کی ٹچ اسکرین، چار اسپیکر ، پاور وِنڈو، سینٹرل لاکنگ، اے سی ، کارنرنگ لیمپ اور فالو می جیسے فیچر ملتے ہیں۔ اس ایس یو وی میں پہلے کے موازنہ میں زیادہ سیکوریٹی فیچرس دئیے گئے ہیں ، جن میں ڈوئل فرنٹ ایئر بیگ، اے بی ایس ، ای بی ڈی ، ریئر پارکنگ سینسر ، اسپیڈ الرٹ اور ٹائر پریشر مانیٹرنگ سسٹم  شامل ہیں۔
مہندرا تھار ایسی ہے
 ۲۰۲۰؍مہندرا تھار میں دو انجن متبادل دئیے گئے ہیں۔ جن میں پہلا۲ء۰؍لیٹر ایم اسٹالیئن ٹی جی ڈی آئی پیٹرول انجن ہے تو وہیں دوسرا ۲ء۲؍لیٹر ایم ہاک ڈیزل انجن ہے ۔  جس سے اس ایس یو وی کو زبردست پاور ملتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس کار میں۶؍اسپیڈ ٹورک کنورٹر ، آٹومیٹک ٹرانسمینش  اور ۶؍اسپیڈ مینوئل ٹرانسمیشن کا متبادل دیا گیا ہے ۔ مہندرا تھار کے فیچرس کی بات کریں تو ان میں ٹِلٹ ایڈجسٹ ایبل اسٹیئرنگ  وہیل، پاور وِنڈو، الیکٹریکلی ایڈجسٹ ایبل او آر وی ایم، ریموٹ فلپ کے ساتھ سینٹرل لاکنگ ،  ڈیجیٹل ریزسٹنٹ انفوٹینمنٹ اسکرین( اینڈرائیڈ آٹو اور ایپل کار پلے کے سپورٹ کیساتھ) ، پلاسٹک فلور میٹس، واتر اینڈ ڈسٹ ریزسٹنٹ کنٹرول سوئچ کے ساتھ ڈرین پلگ جیسے فیچرس شاملکئے ہیں ۔ اس کار کے اندورونی حصے کو واٹر فرینڈ لی بنایا گیا ہے ۔ اس کار میں کروز کنٹرول ، اے بی ایس کے ساتھ ای بی ڈی، ڈوئل ایئر بیگ، ہِل ہولڈ اور ہِل ڈسینٹ کنٹرول جیسے سیفٹی فیچرس کو شامل کیا گیا ہے۔

auto news Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK