Inquilab Logo

شاؤمی نے اپنا نیا فون’شاؤمی سِوِی۲‘متعارف کرایا

Updated: October 03, 2022, 12:48 PM IST | Mumbai

 شاؤمی نے پہلی بار ڈوئل سیلفی کیمرا کا حامل مڈ رینج موبائل متعارف کرادیا، جسے کمپنی کا اب تک کا بہترین سستا فون قرار دیا جا رہا ہے۔

Xiaomi Swi 2.Picture:INN
شاؤمی سِوِی۲ ۔ تصویر:آئی این این

 شاؤمی نے پہلی بار ڈوئل سیلفی کیمرا کا حامل مڈ رینج موبائل متعارف کرادیا، جسے کمپنی کا اب تک کا بہترین سستا فون قرار دیا جا رہا ہے۔ ’شاؤمی سِوِی۲‘ کو کمپنی نے۶ء۵؍ انچ کے اسکرین کے ساتھ ڈولبی کی ٹیکنالوجی کے ساتھ پیش کیا ہے۔ موبائل کی بیٹری۴۵۰۰؍  ایم اے ایچ رکھی گئی ہے، تاہم اس میں۶۷؍ واٹ کا طاقتور چارجر دیا گیا ہے جو کہ پہلی بار کسی مڈرینج یا قدرے سستے فون میں دیا گیا ہے۔ فون کو ۳؍ مختلف ماڈیولز یعنی۸؍ اور۱۲؍ جی بی ریم کے ساتھ مختلف میموری ماڈیولز میں پیش کیا گیا ہے۔ شیاؤمی سِوِی ۲؍کو اسنیپ ڈریگن۷؍ جنریشن ون کی چپ اور اینڈرائیڈ۱۲؍ کے آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔ فون کے بیک پر ۳؍ کیمرے دئیے گئے ہیں، جس میں مین کیمرا۵۰؍ میگا پکسل جبکہ دوسرا کیمرا۲۰؍ اور تیسرا کیمرا۲؍ میگا پکسل کا دیا گیا ہے۔ بیک پر دیے گئے تینوں کیمروں میں خصوصی سینسرز اور فیچرز بھی دیے گئے ہیں جبکہ پہلی بار شاؤمی نے اپنے موبائل کے فرنٹ پر ۲؍ کیمرے بھی دیے ہیں۔ شاؤمی سِوِی۲؍ میں فرنٹ پر۳۲؍ میگا پکسل کے ۲؍ کیمرے دیے گئے ہیں، جن کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے فرنٹ پر ڈسپلے کے ساتھ ایل ای ڈی لائٹس بھی دی گئی ہیں جو کہ خود ہی کم روشنی میں بہتر تصاویر اور ویڈیوز بنانے میں مدد فراہم کرتی ہیں۔ کمپنی کے مطابق سیلفی کیمرا ٹیکنالوجی کو اپ گریڈ کرکے اس میں مصنوعی ذہانت کو بھی شامل کیا گیا ہے، جس کے تحت صارفین بہترین انداز میں نہ صرف سیلفی لے سکیں گے بلکہ اپنی ویڈیوز کو بھی بہتر انداز میں بنا سکیں گے۔ کمپنی نےشاؤمی سِوِی۲ کو فوری طور پر صرف چین میں ہی متعارف کرایا ہے، تاہم اسے جلد ہی  دیگر ایشیائی ممالک میں بھی پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ کمپنی نے چین میں فون کی قیمت انتہائی کم یعنی۲۵۰۰؍  چینی یوآن (۲۸؍ہزار ۶۸۱؍ روپے کم و بیش )رکھی ہے ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK