Inquilab Logo

دُنیا کی۱۰؍ طاقتور ترین خواتین

Updated: Mar 9, 2024, 5:08 PM IST | Tamanna Khan

فوربز نے دنیا کی ۱۰؍ طاقتور خواتین کی فہرست جاری کی ہے۔ یہ ادارہ ہر سال طاقتور مرد، خواتین، سیاستدانوں اور مشہور شخصیات وغیرہ کی فہرست جاری کرتا ہے۔ مختلف اشاریوں مثلاً مالی ذرائع، لوگوں کو متاثر کرنے کی طاقت، سیاسی استحکام اور میڈیا میں ان کی موجودگی کی مدد سے یہ فہرست بنائی جاتی ہے۔ جانئے بین الاقوامی سطح پر ۱۰؍ طاقتور خواتین کے بارے میں۔ تصویر: آئی این این

X ارسولا وان ڈیر لیین (Ursula von der Leyen) ارسولا یورپی کمیشن کی پہلی خاتون صدر ہیں جو ۲۰۰۵ء تا ۲۰۱۹ء جرمنی حکومت میں اپنی خدمات انجام دی چکی ہیں۔ انہوں نے جرمنی کی طویل ترین عرصے تک کابینہ کی رکن رہنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ عہدہ سنبھالنے کے بعد انہوں نے کئی اہم کام کئے ہیں۔ 
1/10

ارسولا وان ڈیر لیین (Ursula von der Leyen) ارسولا یورپی کمیشن کی پہلی خاتون صدر ہیں جو ۲۰۰۵ء تا ۲۰۱۹ء جرمنی حکومت میں اپنی خدمات انجام دی چکی ہیں۔ انہوں نے جرمنی کی طویل ترین عرصے تک کابینہ کی رکن رہنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ عہدہ سنبھالنے کے بعد انہوں نے کئی اہم کام کئے ہیں۔ 

X کملا ہیرس (Kamala Harris ) امریکہ کی ۴۹؍ویں نائب صدر ہیں۔ یہ امریکہ کی پہلی خاتون نائب صدر اور امریکی تاریخ میں سب سے اعلیٰ عہدے تک پہنچنے والی منتخب خاتون عہدیدار اور پہلی افریقی امریکی اور پہلی ایشیائی امریکی نائب صدر ہیں۔ کملا ہیرس نے ۲۰۱۱ء تا۲۰۱۷ء کیلیفورنیا کی اٹارنی جنرل کی حیثیت سے خدمات انجام دی ہیں۔
2/10

کملا ہیرس (Kamala Harris ) امریکہ کی ۴۹؍ویں نائب صدر ہیں۔ یہ امریکہ کی پہلی خاتون نائب صدر اور امریکی تاریخ میں سب سے اعلیٰ عہدے تک پہنچنے والی منتخب خاتون عہدیدار اور پہلی افریقی امریکی اور پہلی ایشیائی امریکی نائب صدر ہیں۔ کملا ہیرس نے ۲۰۱۱ء تا۲۰۱۷ء کیلیفورنیا کی اٹارنی جنرل کی حیثیت سے خدمات انجام دی ہیں۔

X ٹیلر سویفٹ(Taylor Swift) اکتوبر۲۰۲۳ء میں ٹیلر سویفٹ نے اپنی موسیقی کے ذریعے ارب پتی بننے والی پہلی موسیقار کے طور پر تاریخ میں اپنا نام درج کروالیا۔ وہ۵۰۰؍ ملین ڈالر مالیت کے ایک قیمتی میوزک کیٹلاگ کی مالک ہیں۔ انہوں نے ۲۰۱۹ء تک ۲۰۰؍ ملین سے زیادہ ریکارڈ فروخت کئے ہیں۔ 
3/10

ٹیلر سویفٹ(Taylor Swift) اکتوبر۲۰۲۳ء میں ٹیلر سویفٹ نے اپنی موسیقی کے ذریعے ارب پتی بننے والی پہلی موسیقار کے طور پر تاریخ میں اپنا نام درج کروالیا۔ وہ۵۰۰؍ ملین ڈالر مالیت کے ایک قیمتی میوزک کیٹلاگ کی مالک ہیں۔ انہوں نے ۲۰۱۹ء تک ۲۰۰؍ ملین سے زیادہ ریکارڈ فروخت کئے ہیں۔ 

X جین فریزر (Jane Fraser)  ان کا نام وال سٹریٹ کے سٹی گروپ میں سی ای او کے عہدے پر فائز ہونے والی پہلی خاتون اور کمپنی کی تاریخ میں پہلی خاتون سی ای او کے طور پر رقم ہے۔ ۲۰۱۴ء اور ۲۰۱۵ءمیں فورچیون نے انہیں بزنس کی دنیا کی طاقتور خواتین میں شامل کیا تھا۔ انہیں’’نمبروَن وومن ٹو واچ‘‘ کہا جاتا ہے۔
4/10

جین فریزر (Jane Fraser)  ان کا نام وال سٹریٹ کے سٹی گروپ میں سی ای او کے عہدے پر فائز ہونے والی پہلی خاتون اور کمپنی کی تاریخ میں پہلی خاتون سی ای او کے طور پر رقم ہے۔ ۲۰۱۴ء اور ۲۰۱۵ءمیں فورچیون نے انہیں بزنس کی دنیا کی طاقتور خواتین میں شامل کیا تھا۔ انہیں’’نمبروَن وومن ٹو واچ‘‘ کہا جاتا ہے۔

X میری برا (Mary Barra) ایک امریکی بزنس وومن ہیں جو ۲۰۱۴ء سے جنرل موٹرز کی سی ای او ہیں۔وہ’ `بگ تھری‘ آٹو میکر کی پہلی خاتون سی ای او ہیں۔ انہوں نے اپنے کریئر کا آغاز پونٹیاک موٹرز ڈویژن سے کیا تھا۔ ان تجربات نے انہیں جنرل موٹرز(جی ایم) کے قائدانہ کرداروں کیلئے ایک مضبوط بنیاد فراہم کئے۔
5/10

میری برا (Mary Barra) ایک امریکی بزنس وومن ہیں جو ۲۰۱۴ء سے جنرل موٹرز کی سی ای او ہیں۔وہ’ `بگ تھری‘ آٹو میکر کی پہلی خاتون سی ای او ہیں۔ انہوں نے اپنے کریئر کا آغاز پونٹیاک موٹرز ڈویژن سے کیا تھا۔ ان تجربات نے انہیں جنرل موٹرز(جی ایم) کے قائدانہ کرداروں کیلئے ایک مضبوط بنیاد فراہم کئے۔

X کرسٹین لیگارڈ (Christine Lagarde) ایک فرانسیسی سیاستداں اور وکیل ہیں جو ۲۰۱۹ء سے یورپین سینٹرل بینک کی پہلی خاتون صدر کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں۔ وہ ۲۰۱۱ء تا ۲۰۱۹ء آئی ایم ایف کی ۱۱؍ویں ایم ڈی رہ چکی ہیں۔ اس عہدے پر فائز ہونے والی وہ پہلی خاتون تھیں۔
6/10

کرسٹین لیگارڈ (Christine Lagarde) ایک فرانسیسی سیاستداں اور وکیل ہیں جو ۲۰۱۹ء سے یورپین سینٹرل بینک کی پہلی خاتون صدر کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں۔ وہ ۲۰۱۱ء تا ۲۰۱۹ء آئی ایم ایف کی ۱۱؍ویں ایم ڈی رہ چکی ہیں۔ اس عہدے پر فائز ہونے والی وہ پہلی خاتون تھیں۔

X جارجیا میلونی(Giorgia Meloni) اطالوی سیاستداں ۲۰۲۲ء سے اٹلی کی وزیر اعظم ہیں۔ اس عہدے پر فائز ہونے والی وہ پہلی خاتون ہیں۔ ۲۰۰۶ء سے چیمبر آف ڈپٹیز کی رکن ہیں اور ۲۰۱۴ء سے بردرز آف اٹلی سیاسی پارٹی کی قیادت کر رہی ہیں۔۲۰۲۰ء سے ای سی آر کی صدر ہیں۔
7/10

جارجیا میلونی(Giorgia Meloni) اطالوی سیاستداں ۲۰۲۲ء سے اٹلی کی وزیر اعظم ہیں۔ اس عہدے پر فائز ہونے والی وہ پہلی خاتون ہیں۔ ۲۰۰۶ء سے چیمبر آف ڈپٹیز کی رکن ہیں اور ۲۰۱۴ء سے بردرز آف اٹلی سیاسی پارٹی کی قیادت کر رہی ہیں۔۲۰۲۰ء سے ای سی آر کی صدر ہیں۔

X کیرن لنچ (Karen Lynch) امریکی بزنس وومن اور’سی وی ایس‘ ہیلتھ کی صدر اور سی ای او ہیں۔ وہ اے ایچ آئی پی، لنچ، سی وی ایس ہیلتھ اور یو ایس بین کورپ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں بھی شامل ہیں۔ ۲۰۱۵ءمیں وہ ’ایٹنا‘ کی پہلی خاتون صدر بنیں۔ اس سے قبل وہ میگیلن ہیلتھ سروسیز اور سگنا میں ایگزیکٹیو عہدوں پر فائز رہ چکی ہیں۔
8/10

کیرن لنچ (Karen Lynch) امریکی بزنس وومن اور’سی وی ایس‘ ہیلتھ کی صدر اور سی ای او ہیں۔ وہ اے ایچ آئی پی، لنچ، سی وی ایس ہیلتھ اور یو ایس بین کورپ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں بھی شامل ہیں۔ ۲۰۱۵ءمیں وہ ’ایٹنا‘ کی پہلی خاتون صدر بنیں۔ اس سے قبل وہ میگیلن ہیلتھ سروسیز اور سگنا میں ایگزیکٹیو عہدوں پر فائز رہ چکی ہیں۔

X ابیگیل جانسن (Abigail Johnson) ایک امریکی ارب پتی کاروباری خاتون اور فرم فیڈیلٹی انویسٹمنٹ کے بانی ایڈورڈ سی جانسن دوم کی پوتی ہیں۔۲۰۱۴ء سے وہ اس فرم کی صدر اور سی ای او ہیں۔ کالج کی تعلیم کے دوران ہی وہ کمپنی سے وابستہ ہوگئی تھیں اور مختلف عہدوں پر فائز رہی تھیں۔ 
9/10

ابیگیل جانسن (Abigail Johnson) ایک امریکی ارب پتی کاروباری خاتون اور فرم فیڈیلٹی انویسٹمنٹ کے بانی ایڈورڈ سی جانسن دوم کی پوتی ہیں۔۲۰۱۴ء سے وہ اس فرم کی صدر اور سی ای او ہیں۔ کالج کی تعلیم کے دوران ہی وہ کمپنی سے وابستہ ہوگئی تھیں اور مختلف عہدوں پر فائز رہی تھیں۔ 

X میلنڈا گیٹس (Melinda Gates) ایک انسانی خدمتگار، سابق ملٹی میڈیا پروڈکٹ ڈیولپر اور مائیکرو سافٹ کی منیجر اور اس کے شریک بانی اور ارب پتی بل گیٹس کی سابقہ اہلیہ ہیں۔۲۰۰۰ء میں انہوں نے بل گیٹس کے ساتھ مل کر ’بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن‘ کی بنیاد رکھی تھی۔
10/10

میلنڈا گیٹس (Melinda Gates) ایک انسانی خدمتگار، سابق ملٹی میڈیا پروڈکٹ ڈیولپر اور مائیکرو سافٹ کی منیجر اور اس کے شریک بانی اور ارب پتی بل گیٹس کی سابقہ اہلیہ ہیں۔۲۰۰۰ء میں انہوں نے بل گیٹس کے ساتھ مل کر ’بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن‘ کی بنیاد رکھی تھی۔

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK