Inquilab Logo

ہندوستان کے سستے ۵؍ بازار

Updated: Oct 20, 2023, 8:00 AM IST | Saaima Shaikh

ہر شہر میں ایک ایسا بازار ضرور ہوتا ہے جہاں پر سب سے سستا سامان ملتا ہے۔ آپ اپنے شہر کے بارے میں تو جانتے ہی ہوں گی، لیکن کیا آپ کو ہندوستان کے سب سے مشہور بازاروں کے بارے میں معلوم ہے؟ یہاں ہم ان بازار کی بات کر رہے ہیں جہاں آپ کو بہت سستا سامان ملے گا اور ساتھ ہی ساتھ آپ مول بھاؤ بھی کرسکتی ہیں۔ یہ بازار ہندوستان کے الگ الگ شہروں میں ہیں اور یہ اپنے نام ہی سے مشہور ہیں۔ یہاں ۵؍ بازار کے بارے میں بتایا جا رہا ہے۔ تصاویر: آئی این این

X سروجنی نگر مارکیٹ (دہلی): اگر اسے ہندوستان کا سب سے مشہور بازار کہا جائے تو یہ غلط نہیں ہوگا۔ آپ کو یہاں شاپنگ کرتے وقت کئی غیر ملکی بھی مل جائیں گے جو سروجنی نگر سے ڈھیر ساری شاپنگ کرتے ہیں۔ دہلی کا سروجنی نگر مارکیٹ بہت ہی زیادہ مشہور ہے اور یہاں اگر آپ کے پاس صرف ۱۰۰؍ روپے ہیں تو بھی کم سے کم دو کپڑے آپ خرید سکتی ہیں۔ یہاں پر ۲۰؍ روپے سے سامان ملنا شروع ہوجاتا ہے اور آپ ۲۰۰؍ روپے میں بآسانی ٹاپ، باٹم، ڈریس، جیکٹ وغیرہ خرید سکتی ہیں۔
1/5

سروجنی نگر مارکیٹ (دہلی): اگر اسے ہندوستان کا سب سے مشہور بازار کہا جائے تو یہ غلط نہیں ہوگا۔ آپ کو یہاں شاپنگ کرتے وقت کئی غیر ملکی بھی مل جائیں گے جو سروجنی نگر سے ڈھیر ساری شاپنگ کرتے ہیں۔ دہلی کا سروجنی نگر مارکیٹ بہت ہی زیادہ مشہور ہے اور یہاں اگر آپ کے پاس صرف ۱۰۰؍ روپے ہیں تو بھی کم سے کم دو کپڑے آپ خرید سکتی ہیں۔ یہاں پر ۲۰؍ روپے سے سامان ملنا شروع ہوجاتا ہے اور آپ ۲۰۰؍ روپے میں بآسانی ٹاپ، باٹم، ڈریس، جیکٹ وغیرہ خرید سکتی ہیں۔

X قلابہ کازوے (ممبئی): اگر آپ فیشن کی دلدادہ ہے اور ٹرینڈی آئٹم خریدنا بے حد پسند ہے تو قلابہ کازوے سب سے اچھا ثابت ہوسکتا ہے۔ ہاں! یہ سروجنی نگر کی طرح سستا نہیں ہے، لیکن ۲۰۰؍ روپے نہیں تو ۵۰۰؍ سے ایک ہزار روپے تک بآسانی آپ ایک لباس (ٹاپ، باٹم) خرید کرسکتی ہیں۔ یہاں پر آپ کو بہت ساری ایکسس سیریز بھی ملیں گی اور اسی گلی میں آپ کو کئی ریستوران اور مشہور لیوپولڈ کیفے بھی ملے گا۔ تو اگر آپ شاپنگ کرتے کرتے تھک جائیں تو یہاں ضیافت کی جاسکتی ہے۔ اس بازار میں بھی آپ مول بھاؤ کرسکتی ہیں۔
2/5

قلابہ کازوے (ممبئی): اگر آپ فیشن کی دلدادہ ہے اور ٹرینڈی آئٹم خریدنا بے حد پسند ہے تو قلابہ کازوے سب سے اچھا ثابت ہوسکتا ہے۔ ہاں! یہ سروجنی نگر کی طرح سستا نہیں ہے، لیکن ۲۰۰؍ روپے نہیں تو ۵۰۰؍ سے ایک ہزار روپے تک بآسانی آپ ایک لباس (ٹاپ، باٹم) خرید کرسکتی ہیں۔ یہاں پر آپ کو بہت ساری ایکسس سیریز بھی ملیں گی اور اسی گلی میں آپ کو کئی ریستوران اور مشہور لیوپولڈ کیفے بھی ملے گا۔ تو اگر آپ شاپنگ کرتے کرتے تھک جائیں تو یہاں ضیافت کی جاسکتی ہے۔ اس بازار میں بھی آپ مول بھاؤ کرسکتی ہیں۔

X چور بازار (ممبئی): اس بازار کے تعلق سے ایک کہاوت مشہور ہے ’’اگر ممبئی میں کچھ چوری ہوگیا ہے تو اسے چور بازار میں جاکر واپس خرید لیجئے۔‘‘ اگر آپ کو کوئین وکٹوریہ کے زمانے کے اسٹائل والے نموبے نظر آجائیں تو بھی حیرت میں مبتلا نہ ہوں۔ یہاں پر سب کچھ ملے گا یعنی سب کچھ۔ رکشے کے پرزے بھی یہاں خریدے جاسکتے ہیں، کپڑے بھی، فرنیچر بھی اور ایکسس سیریز بھی۔ بس اپنے پرس اور قیمتی سامان کا دھیان ضرور رکھیں۔
3/5

چور بازار (ممبئی): اس بازار کے تعلق سے ایک کہاوت مشہور ہے ’’اگر ممبئی میں کچھ چوری ہوگیا ہے تو اسے چور بازار میں جاکر واپس خرید لیجئے۔‘‘ اگر آپ کو کوئین وکٹوریہ کے زمانے کے اسٹائل والے نموبے نظر آجائیں تو بھی حیرت میں مبتلا نہ ہوں۔ یہاں پر سب کچھ ملے گا یعنی سب کچھ۔ رکشے کے پرزے بھی یہاں خریدے جاسکتے ہیں، کپڑے بھی، فرنیچر بھی اور ایکسس سیریز بھی۔ بس اپنے پرس اور قیمتی سامان کا دھیان ضرور رکھیں۔

X جوہری بازار (جئے پور): اب سونے چاندی کی جویلری تو کافی مہنگی ہوگئی ہے، لیکن جئے پور (راجستھان) کے جوہری بازار میں آپ کو سونے سے لے کر مصنوعی زیورات (آرٹی فیشیل اینڈ ایمی ٹیشن جویلری) تک سب کچھ دستیاب ہیں۔ راجستھانی طرز کی ہر چیز یہاں دستیاب ہیں۔ جوہری بازار اور باپو بازار کافی قریب ہیں آپ جئے پور کے یہ دونوں ہی بازار گھوم سکتی ہیں۔
4/5

جوہری بازار (جئے پور): اب سونے چاندی کی جویلری تو کافی مہنگی ہوگئی ہے، لیکن جئے پور (راجستھان) کے جوہری بازار میں آپ کو سونے سے لے کر مصنوعی زیورات (آرٹی فیشیل اینڈ ایمی ٹیشن جویلری) تک سب کچھ دستیاب ہیں۔ راجستھانی طرز کی ہر چیز یہاں دستیاب ہیں۔ جوہری بازار اور باپو بازار کافی قریب ہیں آپ جئے پور کے یہ دونوں ہی بازار گھوم سکتی ہیں۔

X انجونا مارکیٹ (گوا): گوا کا یہ مارکیٹ گاؤن اسٹائل کے کپڑے، ایکسس سیریز اور ہیٹ (ٹوپیاں) کے لئے بہت مشہور ہے۔ یہاں پر آپ کو کئی غیر ملکی نظر آئیں گے۔ یہاں پر نائٹ مارکیٹ بھی لگتا ہے اور یہ بات دھیان رکھئے گا کہ یہاں بھی مول بھاؤ ہوتا ہے۔
5/5

انجونا مارکیٹ (گوا): گوا کا یہ مارکیٹ گاؤن اسٹائل کے کپڑے، ایکسس سیریز اور ہیٹ (ٹوپیاں) کے لئے بہت مشہور ہے۔ یہاں پر آپ کو کئی غیر ملکی نظر آئیں گے۔ یہاں پر نائٹ مارکیٹ بھی لگتا ہے اور یہ بات دھیان رکھئے گا کہ یہاں بھی مول بھاؤ ہوتا ہے۔

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK