Inquilab Logo

آپ کی شخصیت نکھار دیں گے یہ ۵؍ اسٹائلش ہیئر بَن

Updated: Oct 27, 2023, 3:30 PM IST | Saaima Shaikh

شخصیت کی انفرادیت کو ظاہر کرنے کے لئے ہیئر اسٹائل کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔ آج کل مختلف اسٹائل کے ہیئر بَن پسند کئے جا رہے ہیں۔ یہاں ۵؍ مختلف ہیئر بَن کے بارے میں بتایا جا رہا ہے۔ تصاویر: آئی این این

X بریڈیڈ سینیمن بَن ہیئر اسٹائل (Braided Cinnamon Bun Hairstyle): اگر آپ کے بال تھوڑے لمبے ہیں تو بریڈیڈ سینیمن بَن ہیئر اسٹائل آپ پر خوب جچے گا۔ اس کے لئے آپ بالوں کو درمیان سے دو حصوں میں تقسیم کر دیں۔ اب دونوں جانب ٹائٹ پونی باندھیں۔ اب اس کی چوٹی بنا لیں۔ اس کے بعد جوڑا بنا کر ربڑ بینڈ کے پاس اچھی طرح پن اَپ کر دیں۔ چوٹی بناتے وقت رنگین ڈوری ساتھ میں باندھیں، جوڑا زیادہ دلکش نظر آئے گا۔
1/5

بریڈیڈ سینیمن بَن ہیئر اسٹائل (Braided Cinnamon Bun Hairstyle): اگر آپ کے بال تھوڑے لمبے ہیں تو بریڈیڈ سینیمن بَن ہیئر اسٹائل آپ پر خوب جچے گا۔ اس کے لئے آپ بالوں کو درمیان سے دو حصوں میں تقسیم کر دیں۔ اب دونوں جانب ٹائٹ پونی باندھیں۔ اب اس کی چوٹی بنا لیں۔ اس کے بعد جوڑا بنا کر ربڑ بینڈ کے پاس اچھی طرح پن اَپ کر دیں۔ چوٹی بناتے وقت رنگین ڈوری ساتھ میں باندھیں، جوڑا زیادہ دلکش نظر آئے گا۔

X ٹوئسٹیڈ بَن (Twisted Bun): بال بہت گھنے اور لمبے ہیں تو آپ کو انہیں باندھنے کے لئے کسی بھی ایکسس سیریز کی ضرورت نہیں ہے۔ آپ کو بس اتنا کرنا ہے کہ انہیں ٹوئسٹیڈ کرکے ایک جوڑا بنا لینا ہے۔ گھر میں رہتے ہوئے بالوں کو اس طرح باندھنا آرام دہ ہوتا ہے۔ پن لگائیں۔ اس طرح کے بَن میں آگے کی جانب پف بنائیں۔ کوئی ایکسس سیریز ہو تو لگائیں ورنہ ایک پھول لگا لیں، چار چاند لگ جائیں گے۔
2/5

ٹوئسٹیڈ بَن (Twisted Bun): بال بہت گھنے اور لمبے ہیں تو آپ کو انہیں باندھنے کے لئے کسی بھی ایکسس سیریز کی ضرورت نہیں ہے۔ آپ کو بس اتنا کرنا ہے کہ انہیں ٹوئسٹیڈ کرکے ایک جوڑا بنا لینا ہے۔ گھر میں رہتے ہوئے بالوں کو اس طرح باندھنا آرام دہ ہوتا ہے۔ پن لگائیں۔ اس طرح کے بَن میں آگے کی جانب پف بنائیں۔ کوئی ایکسس سیریز ہو تو لگائیں ورنہ ایک پھول لگا لیں، چار چاند لگ جائیں گے۔

X ربَن یا اسکارف بَن (Ribbon or Scarf Bun): رومال، ربَن یا اسکارف کی مدد سے بَن بنا کر بالوں کو منفرد لُک دے سکتی ہیں۔ اسے بنانے کے لئے پورے بالوں کو سمیٹ لیں۔ اس کے بعد ربن کے ساتھ ایک ڈھیلی چوٹی بنائیں۔ اب پوری چوٹی کو ڈھیلے جوڑے کی شکل دیں اور ربن کو مدد سے پورے جوڑے کو باندھ لیں۔ یہ بَن دلکش معلوم ہوتا ہے۔
3/5

ربَن یا اسکارف بَن (Ribbon or Scarf Bun): رومال، ربَن یا اسکارف کی مدد سے بَن بنا کر بالوں کو منفرد لُک دے سکتی ہیں۔ اسے بنانے کے لئے پورے بالوں کو سمیٹ لیں۔ اس کے بعد ربن کے ساتھ ایک ڈھیلی چوٹی بنائیں۔ اب پوری چوٹی کو ڈھیلے جوڑے کی شکل دیں اور ربن کو مدد سے پورے جوڑے کو باندھ لیں۔ یہ بَن دلکش معلوم ہوتا ہے۔

X پنسل بَن (Pencil Bun): چاہے آپ کے بال سلکی ہوں یا گھنگھریالے، پنسل کی مدد سے آپ آسانی سے اور کم وقت میں ہی جوڑا بنا سکتی ہیں۔ جب آپ کے پاس کوئی ہیئر ایکسس سریز نہ ہو تو یہ تدبیر بالوں کو باندھنے کے لئے سب سے آسان ہے۔ بالوں میں کنگھی کریں اور سارے بالوں کو سمیٹ کر جوڑا بنا لیں، اس میں پنسل اس طرح لگائیں کہ جوڑا اپنی جگہ پر ٹائٹ سیٹ ہو جائے۔ بالوں کو آگے کی جانب سے تھوڑا سا اٹھا لیں اور بالوں سے لٹیں نکال لیں۔
4/5

پنسل بَن (Pencil Bun): چاہے آپ کے بال سلکی ہوں یا گھنگھریالے، پنسل کی مدد سے آپ آسانی سے اور کم وقت میں ہی جوڑا بنا سکتی ہیں۔ جب آپ کے پاس کوئی ہیئر ایکسس سریز نہ ہو تو یہ تدبیر بالوں کو باندھنے کے لئے سب سے آسان ہے۔ بالوں میں کنگھی کریں اور سارے بالوں کو سمیٹ کر جوڑا بنا لیں، اس میں پنسل اس طرح لگائیں کہ جوڑا اپنی جگہ پر ٹائٹ سیٹ ہو جائے۔ بالوں کو آگے کی جانب سے تھوڑا سا اٹھا لیں اور بالوں سے لٹیں نکال لیں۔

X بریڈڈ ہاف اپ بَن (Braided Half Bun): بالوں کو لوز کرلز میں سیٹ کریں اور پھر بیک کومبنگ کرلیں۔ اب بالوں کو تین حصوں میں تقسیم کر لیں۔ ایک حصہ پیچھے اوردو آگے کی جانب ہوں۔ اب سامنے کے بال علاحدہ کرکے ان پر کلپ لگا لیں اور پیچھے کی جانب بال اٹھا کر ایک پونی کی شکل میں کراؤن بنالیں۔ اب علاحدہ کئے ہوئے بالوں سے ڈھیلی فرینچ چوٹی بنائیں۔ بالوں کی ایک لٹ سامنے والے حصے سے لیں اور دوسری لٹ کے لئے پیچھے بنائے گئے کراؤن کا ایک حصہ منتخب کریں۔ اس طرح فرینچ چوٹی بنانا آسان ہوجائے گا۔ اب اس فرینچ چوٹی کو ہیئر کراؤن کے گرد لپیٹ کر نیچے تک لے جائیں اور لوز بن کی شکل میں باندھ لیں۔ ہیئر کراؤن کو فرینچ چوٹی پر لپیٹنے سے اس کی دلکشی میں زبردست اضافہ ہو جائے گا۔
5/5

بریڈڈ ہاف اپ بَن (Braided Half Bun): بالوں کو لوز کرلز میں سیٹ کریں اور پھر بیک کومبنگ کرلیں۔ اب بالوں کو تین حصوں میں تقسیم کر لیں۔ ایک حصہ پیچھے اوردو آگے کی جانب ہوں۔ اب سامنے کے بال علاحدہ کرکے ان پر کلپ لگا لیں اور پیچھے کی جانب بال اٹھا کر ایک پونی کی شکل میں کراؤن بنالیں۔ اب علاحدہ کئے ہوئے بالوں سے ڈھیلی فرینچ چوٹی بنائیں۔ بالوں کی ایک لٹ سامنے والے حصے سے لیں اور دوسری لٹ کے لئے پیچھے بنائے گئے کراؤن کا ایک حصہ منتخب کریں۔ اس طرح فرینچ چوٹی بنانا آسان ہوجائے گا۔ اب اس فرینچ چوٹی کو ہیئر کراؤن کے گرد لپیٹ کر نیچے تک لے جائیں اور لوز بن کی شکل میں باندھ لیں۔ ہیئر کراؤن کو فرینچ چوٹی پر لپیٹنے سے اس کی دلکشی میں زبردست اضافہ ہو جائے گا۔

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK