ہیئر کلر کا استعمال صرف گرے بالوں کو چھپانے کیلئے نہیں کیا جاتا بلکہ یہ آج کا جدید اسٹائل ہے۔ اسٹریکنگ، ہائی لائننگ یا بالوں کو مکمل طور پر ایک نئے رنگ میں رنگ دینا فیشن کے نئے رجحانات ہیں جوکہ نوعمر لڑکیوں میں تیزی سے مقبول ہو رہے ہیں۔ البتہ ہیئر ڈائی کرتے وقت چند باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہے۔ تصویر: آئی این این
درست رنگ کا انتخاب بالوں کیلئے موزوں و مناسب رنگ منتخب کرنے کیلئے بالوں کی قدرتی رنگت بنیاد بن سکتی ہے۔ بالوں کیلئے ایسا رنگ منتخب کیجئے جو آپ کے بالوں کی قدرتی رنگت کے قریب ترین ہو۔ اگر آپ کے بالوں کی رنگت قدرتی طور پر گہری سیاہ ہے تو آپ سرخ کاپر اور لائٹ براؤن شیڈ منتخب کرسکتی ہیں۔ اگر آپ کے بال ہلکی رنگت کے حامل ہیں تو آپ شیمپئنس بلونڈ (Champagne blonde) کا انتخاب کرسکتی ہیں۔
گہرے اور ہلکے رنگ اگر آپ گہرے رنگ چاہتی ہیں تو گولڈ براؤن، سرخی مائل بھورا میاگی، سنیڈہ بلونڈ وغیرہ میں سے کسی ایک کا انتخاب کرسکتی ہیں۔ اگر ٹھنڈے رنگوں سے مطابقت رکھنے والے ہیئر کلر کروانا چاہتی ہیں تو گہرا سیاہ بیچ بلونڈ، پلاٹینم اور برگنڈی میں سے کسی ایک کا انتخاب کریں۔
رنگے ہوئے بالوں کی دیکھ بھال اور حفاظتز اگر آپ چاہتی ہیں کہ آپ کے بالوں میں رنگت دیر تک قائم رہے تو کاپر اور سرخ رنگ کے استعمال سے گریز کریں کیونکہ یہ ایسے رنگ ہیں جو جلد اور آسانی سے مدھم پڑجاتے ہیں۔ بال رنگوانے کے بعد یہ ضروری ہے کہ آپ کسی مستند اور معیاری کمپنی کا شیمپو اور کنڈیشنر استعمال کریں جو آپ کے رنگے ہوئے بالوں سے مطابقت رکھتا ہو۔ یہ اس امر کو یقینی بنائے گا کہ آپ اپنے ہیئر کلر کو بہت لمبے عرصے تک محفوظ کرسکتی ہیں۔
ایک مرتبہ جب آپ اپنے بالوں کو رنگوانے سے مطمئن ہوجائیں تو پھر روزانہ کی بنیاد پر اپنے بالوں کی مناسب دیکھ بھال کریں اور اپنے بالوں کی صحت کا خیال رکھیں۔ اگر آپ اپنے بالوں کی مناسب دیکھ بھال کریں گی تو اس سے بالوں کو پہنچنے والا نقصان بھی کم ہوگا اور آپ کے بال ہمیشہ صحتمند رہیں گے۔
اگر آپ چاہتی ہیں کہ بالوں کا رنگ دیر تک قائم رہے تو جلدی جلدی شیمپو کرنے کے عمل سے گریز کریں۔ ہفتہ میں دو دفعہ بال دھوئیں۔