Inquilab Logo

دُنیا کی ۶؍ اہم خواتین موجد جنہوں نے اپنے اپنے شعبے میں نمایاں کام انجام دیا ہے

Updated: Mar 13, 2024, 2:18 PM IST | Tamanna Khan

تاریخ گواہ ہے کہ سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں خواتین نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے، جانئے ایسی ہی ۶؍ موجد کے بارے میں جو اپنی اختراعات سے اس میدان میں انقلاب برپا کررہی ہیں۔ تصویر : آئی این این

X کرسٹین وان بروک ہون(Christine Van Broeckhoven) کہاں سے تعلق ہے؟: بلجیم  کیا ہیں؟: مولیکیولر بایولوجسٹ کس اختراع کیلئے جانی جاتی ہیں؟:  نیوروجنریٹیو بیماریوں کے علاج کیلئے۔اعزازات: بلجیم کوئینیل ایوارڈ، پوٹامکن ایوارڈ اور یورپین انوینٹر ایوارڈ کرسٹین، بلجیم کی یونیورسٹی آف انٹورپ میں مولیکیولر جینیٹکس کی پروفیسر ہیں۔ انہوں نے الزائمر، ڈیمینشیا، بائی پولار مینٹل ڈس آرڈر اور دیگر دماغی بیماریوں پر ریسرچ کی ہے۔ ۱۹۸۳ء میں انٹورپ یونیورسٹی میں انہوں نے مولیکیولر جینیٹکس کیلئے لیباریٹری قائم کی تھی۔ اہم بات یہ ہے کہ ۲۰۰۵ء سے وہ نیورو ڈی جنریٹیو بیماریوں پر ریسرچ کر رہی ہیں۔ مارچ ۲۰۰۷ء میں وہ بلجیم کی ایک سیاسی پارٹی سے وابستہ ہوئی تھیں۔
1/6

کرسٹین وان بروک ہون(Christine Van Broeckhoven) کہاں سے تعلق ہے؟: بلجیم  کیا ہیں؟: مولیکیولر بایولوجسٹ کس اختراع کیلئے جانی جاتی ہیں؟:  نیوروجنریٹیو بیماریوں کے علاج کیلئے۔اعزازات: بلجیم کوئینیل ایوارڈ، پوٹامکن ایوارڈ اور یورپین انوینٹر ایوارڈ کرسٹین، بلجیم کی یونیورسٹی آف انٹورپ میں مولیکیولر جینیٹکس کی پروفیسر ہیں۔ انہوں نے الزائمر، ڈیمینشیا، بائی پولار مینٹل ڈس آرڈر اور دیگر دماغی بیماریوں پر ریسرچ کی ہے۔ ۱۹۸۳ء میں انٹورپ یونیورسٹی میں انہوں نے مولیکیولر جینیٹکس کیلئے لیباریٹری قائم کی تھی۔ اہم بات یہ ہے کہ ۲۰۰۵ء سے وہ نیورو ڈی جنریٹیو بیماریوں پر ریسرچ کر رہی ہیں۔ مارچ ۲۰۰۷ء میں وہ بلجیم کی ایک سیاسی پارٹی سے وابستہ ہوئی تھیں۔

X سہایا ابوحکمیہ(Suhayya Abu-Hakima) کہاں سے تعلق ہے؟: کنیڈا  کیا ہیں؟:انٹرپرینیورکس اختراع کیلئے جانی جاتی ہیں؟:  آرٹی فیشیل انٹیلی جنس اپلی کیشن فار وائر لیس کمیونکیشن اینڈ کمپیوٹر سیکوریٹیاعزازات: آرڈر آف اونٹاریو، کوئین ایلزبیتھ ٹو ڈائمنڈ، جوبلی میڈل سہایا ابوحکمیہ ٹیکنالوجی کی انٹرپرینیور اور وائر لیس کمیونکیشن اور کمپیوٹر سیکوریٹی کیلئے اے آئی کے اپلی کیشن کی موجد ہیں۔ وہ امیکا موبائل کارپوریشن کی سی ای اور صدر بھی رہ چکی ہیں۔ اسی طرح وہ امیکا ناؤ کی بانی ہیں اور ۱۹۹۸ء سے ۲۰۰۴ء تک اس کی بھی سی ای او اور صدر رہ چکی ہیں۔ سہایا انٹرپرینیور شپ ، اے آئی اورسیکوریٹی جیسے موضوعات پر لیکچر دیتی ہیں۔ وہ سیکوریٹی، میسجنگ اور کانٹینٹ انالیسس پر ۳۰؍ بین الاقوامی پیٹینٹ حاصل کر چکی ہیں۔
2/6

سہایا ابوحکمیہ(Suhayya Abu-Hakima) کہاں سے تعلق ہے؟: کنیڈا  کیا ہیں؟:انٹرپرینیورکس اختراع کیلئے جانی جاتی ہیں؟:  آرٹی فیشیل انٹیلی جنس اپلی کیشن فار وائر لیس کمیونکیشن اینڈ کمپیوٹر سیکوریٹیاعزازات: آرڈر آف اونٹاریو، کوئین ایلزبیتھ ٹو ڈائمنڈ، جوبلی میڈل سہایا ابوحکمیہ ٹیکنالوجی کی انٹرپرینیور اور وائر لیس کمیونکیشن اور کمپیوٹر سیکوریٹی کیلئے اے آئی کے اپلی کیشن کی موجد ہیں۔ وہ امیکا موبائل کارپوریشن کی سی ای اور صدر بھی رہ چکی ہیں۔ اسی طرح وہ امیکا ناؤ کی بانی ہیں اور ۱۹۹۸ء سے ۲۰۰۴ء تک اس کی بھی سی ای او اور صدر رہ چکی ہیں۔ سہایا انٹرپرینیور شپ ، اے آئی اورسیکوریٹی جیسے موضوعات پر لیکچر دیتی ہیں۔ وہ سیکوریٹی، میسجنگ اور کانٹینٹ انالیسس پر ۳۰؍ بین الاقوامی پیٹینٹ حاصل کر چکی ہیں۔

X ایلیسن ٹوڈ (Alison Todd) کہاں سے تعلق ہے؟: آسٹریلیا کیا ہیں؟:موجدکس اختراع کیلئے جانی جاتی ہیں؟:  جینیات پر بیماریاں کیسے اثر انداز ہوتی ہیں اور ان کا تدارک۔ اعزازات: ۶؍ باکس ٹرو لیڈرس، ایف ٹی ایس ای ، جانس اینڈ جانسن  ۱۸؍ پیٹنٹ کے حقوق ایلیسن کے نام ہیں۔ وہ اسپیڈ ڈی ایکس کی شریک بانی اور چیف سائنٹفک آفیسر ہیں۔ انہوں نے پیتھا جن ڈٹیکشن ایجاد کیا ہے جبکہ ان کی کمپنی تشخیصی آلات تیار کرنے کیلئے جانی جاتی ہے۔ ایلیسن نوجوان سائنسدانوں اور انٹرپرینیور کی رہنمائی بھی کرتی ہیں۔ اسپیڈ ڈی ایکس کے قیام سے پہلے انہوں نے سڈنی کے جانسن اینڈ جانسن ریسرچ سینٹر میں بطور سینئر ریسرچ سائنٹسٹ خدمات انجام دی تھیں۔ وہ اے ٹی ایس ای کی رکن بھی ہیں۔ 
3/6

ایلیسن ٹوڈ (Alison Todd) کہاں سے تعلق ہے؟: آسٹریلیا کیا ہیں؟:موجدکس اختراع کیلئے جانی جاتی ہیں؟:  جینیات پر بیماریاں کیسے اثر انداز ہوتی ہیں اور ان کا تدارک۔ اعزازات: ۶؍ باکس ٹرو لیڈرس، ایف ٹی ایس ای ، جانس اینڈ جانسن  ۱۸؍ پیٹنٹ کے حقوق ایلیسن کے نام ہیں۔ وہ اسپیڈ ڈی ایکس کی شریک بانی اور چیف سائنٹفک آفیسر ہیں۔ انہوں نے پیتھا جن ڈٹیکشن ایجاد کیا ہے جبکہ ان کی کمپنی تشخیصی آلات تیار کرنے کیلئے جانی جاتی ہے۔ ایلیسن نوجوان سائنسدانوں اور انٹرپرینیور کی رہنمائی بھی کرتی ہیں۔ اسپیڈ ڈی ایکس کے قیام سے پہلے انہوں نے سڈنی کے جانسن اینڈ جانسن ریسرچ سینٹر میں بطور سینئر ریسرچ سائنٹسٹ خدمات انجام دی تھیں۔ وہ اے ٹی ایس ای کی رکن بھی ہیں۔ 

X انگ بورگ ہوشمیر(Ingeborg Hochmair) کہاں سے تعلق ہے؟: آسٹریاکیا ہیں؟: طبی اہلکارکس اختراع کیلئے جانی جاتی ہیں؟: جن افراد کی سماعت کمزور ہوتی ہے ان کیلئے دنیا کا پہلا مائیکرو الیکٹرانک آلہ بنایا۔ اعزازات: لاسکر ڈی بیکی کلینکل میڈیکل ریسرچ ایوارڈ انگ بورگ الیکٹریکل انجینئر اورہیرنگ امپلانٹ کمپنی ایم ای ڈی ای ایل کی سی ای او اور سی ٹی اوہیں۔ وہ میڈیکل ڈیوائس اور کوکلیئر امپلانٹ ایجاد کرنے کیلئے جانی جاتی ہیں۔ انہوں نے اپنے شوہر پروفیسر ایروین ہوشمیر کے ساتھ مل کر دنیا کا پہلا مائیکرو الیکٹرانک ملٹی چینل کوکلیئر امپلانٹ بنایا تھا۔ ۲۰۱۵ء کا روس پرائز بھی اپنے نام کرچکی ہیں۔ انہیں آسٹریا میں الیکٹریکل انجینئرنگ میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے والی پہلی خاتون ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔
4/6

انگ بورگ ہوشمیر(Ingeborg Hochmair) کہاں سے تعلق ہے؟: آسٹریاکیا ہیں؟: طبی اہلکارکس اختراع کیلئے جانی جاتی ہیں؟: جن افراد کی سماعت کمزور ہوتی ہے ان کیلئے دنیا کا پہلا مائیکرو الیکٹرانک آلہ بنایا۔ اعزازات: لاسکر ڈی بیکی کلینکل میڈیکل ریسرچ ایوارڈ انگ بورگ الیکٹریکل انجینئر اورہیرنگ امپلانٹ کمپنی ایم ای ڈی ای ایل کی سی ای او اور سی ٹی اوہیں۔ وہ میڈیکل ڈیوائس اور کوکلیئر امپلانٹ ایجاد کرنے کیلئے جانی جاتی ہیں۔ انہوں نے اپنے شوہر پروفیسر ایروین ہوشمیر کے ساتھ مل کر دنیا کا پہلا مائیکرو الیکٹرانک ملٹی چینل کوکلیئر امپلانٹ بنایا تھا۔ ۲۰۱۵ء کا روس پرائز بھی اپنے نام کرچکی ہیں۔ انہیں آسٹریا میں الیکٹریکل انجینئرنگ میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے والی پہلی خاتون ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

X سونجا دی لینارٹ(Sonja de Lennart) کہاں سے تعلق ہے؟:جرمنیکیا ہیں؟: فیشن ڈیزائنرکس اختراع کیلئے جانی جاتی ہیں؟:  کیپری پینٹ کیلئے۔  سونجا دی لینارٹ جرمنی کی فیشن ڈیزائنر ہیں جنہوں نے ۱۹۴۸ء میں کیپری پینٹس بنائے تھے۔ نوجوانی میں وہ سوئمنگ اور ٹریک اینڈ فیلڈ کی شوقین کھلاڑی تھیں اور ۸؍ سال کی عمر تک وہ کئی مقابلوں میں نمایاں کامیابی حاصل کرچکی تھیں۔ وہ کلاسیکل تھیٹر سوسائٹی کی فعال رکن تھیں۔ انہوں نے عوام کی پسند کے مطابق ملبوسات تیار کرنے اور انہیں بآسانی فروخت کتنے کا ہنر سیکھ لیا تھا۔ انہوں ٹیکسٹائل انجینئرنگ میں گریجویشن کیا تھا۔ ۱۹۴۵ء میں بطور فیشن ڈیزائنر کریئر کا آغاز کیا اوراپنی پہلی بوتیک ’’سیلون سونجا ‘‘قائم کی۔ ان کے ڈیزائن کئے ہوئے کپڑے کیپری کلیکشن کے نام سے جانے جاتے تھے۔ 
5/6

سونجا دی لینارٹ(Sonja de Lennart) کہاں سے تعلق ہے؟:جرمنیکیا ہیں؟: فیشن ڈیزائنرکس اختراع کیلئے جانی جاتی ہیں؟:  کیپری پینٹ کیلئے۔  سونجا دی لینارٹ جرمنی کی فیشن ڈیزائنر ہیں جنہوں نے ۱۹۴۸ء میں کیپری پینٹس بنائے تھے۔ نوجوانی میں وہ سوئمنگ اور ٹریک اینڈ فیلڈ کی شوقین کھلاڑی تھیں اور ۸؍ سال کی عمر تک وہ کئی مقابلوں میں نمایاں کامیابی حاصل کرچکی تھیں۔ وہ کلاسیکل تھیٹر سوسائٹی کی فعال رکن تھیں۔ انہوں نے عوام کی پسند کے مطابق ملبوسات تیار کرنے اور انہیں بآسانی فروخت کتنے کا ہنر سیکھ لیا تھا۔ انہوں ٹیکسٹائل انجینئرنگ میں گریجویشن کیا تھا۔ ۱۹۴۵ء میں بطور فیشن ڈیزائنر کریئر کا آغاز کیا اوراپنی پہلی بوتیک ’’سیلون سونجا ‘‘قائم کی۔ ان کے ڈیزائن کئے ہوئے کپڑے کیپری کلیکشن کے نام سے جانے جاتے تھے۔ 

X کاتیا باستیولی(Catia Bastioli) کہاں سے تعلق ہے؟: اٹلیکیا ہیں؟: ماہر کیمیا، انٹرپرینیورکس اختراع کیلئے جانی جاتی ہیں؟: ڈی گریڈ ایبل پلاسٹک بنانے کیلئے۔  کاتیا ایک اطالوی ریسرچر، کیمیاداں اور انٹرپرینیورہیں جنہوں نے پیروگیا یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی ہے۔انہوں نےاٹلی کے بڑے گروپ مونٹیڈیسن سے بطور ریسرچر اپنے کریئر کا آغاز کیا تھا جہاں فضلے اور زرعی خام مال کے ذریعے اپنی مہارتوں سے بایو ڈی گریڈ ایبل پلاسٹک تیار کی۔ انہوں نے ایک ریسرچ سینٹر کے قیام کیلئے بھی اہم کردار ادا کیا جو بعد میں نوامونٹ کے نام سے مشہور ہوا۔ اس کے ذریعے انہوں نے بایو پلاسٹک اور ماحول دوست مواد کے ساتھ تجربے کرنا شروع کئے۔ وہ  نوامونٹ کے سی ای او بھی ہیں۔ انہوں نے میٹریکا کی سی ای او کے طور پر بھی کام کیا ہے۔
6/6

کاتیا باستیولی(Catia Bastioli) کہاں سے تعلق ہے؟: اٹلیکیا ہیں؟: ماہر کیمیا، انٹرپرینیورکس اختراع کیلئے جانی جاتی ہیں؟: ڈی گریڈ ایبل پلاسٹک بنانے کیلئے۔  کاتیا ایک اطالوی ریسرچر، کیمیاداں اور انٹرپرینیورہیں جنہوں نے پیروگیا یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی ہے۔انہوں نےاٹلی کے بڑے گروپ مونٹیڈیسن سے بطور ریسرچر اپنے کریئر کا آغاز کیا تھا جہاں فضلے اور زرعی خام مال کے ذریعے اپنی مہارتوں سے بایو ڈی گریڈ ایبل پلاسٹک تیار کی۔ انہوں نے ایک ریسرچ سینٹر کے قیام کیلئے بھی اہم کردار ادا کیا جو بعد میں نوامونٹ کے نام سے مشہور ہوا۔ اس کے ذریعے انہوں نے بایو پلاسٹک اور ماحول دوست مواد کے ساتھ تجربے کرنا شروع کئے۔ وہ  نوامونٹ کے سی ای او بھی ہیں۔ انہوں نے میٹریکا کی سی ای او کے طور پر بھی کام کیا ہے۔

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK