• Wed, 19 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

موسمِ سرما: بالوں کی دیکھ بھال کے چند طریقے

Updated: Jan 27, 2025, 3:54 PM IST | Tamanna Khan

سردی کے موسم میں گھر کے اندر اور باہر کا موسم ذرا مختلف ہوتا ہے جس کی وجہ سے بالوں کی قدرتی چمک اور خوبصورتی متاثر ہوتی ہے اور بال روکھے اور بے رونق ہوجاتے ہیں۔ ایسے میں سر میں خشکی اور بالوں کے سرے پھٹ جانا یا زیادہ بال گرنا بھی عام شکایت ہے۔ سرد اور خشک ہواؤں کی وجہ سے سر کی نمی ختم ہوجاتی ہے جس سے بال خشک اور روکھے ہوجاتے ہیں۔ اس کے علاوہ گرم کپڑے بھی بالوں کی صحت پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ اس موسم میں بالوں کو صحتمند بنانے کے لئے خاص توجہ کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہاں جانئے بالوں کی دیکھ بھال کرتے وقت کیا کرنا چاہئے اور کیا نہیں کرنا چاہئے؟ تصویر: آئی این این

X بالوں کو ڈھانک کر رکھیں اس موسم کی خشک ہواؤں سے بچانے کا سب سے آسان طریقہ ہے انہیں ٹوپی یا اسکارف کی مدد سے ڈھانپ لیں۔ یہ بالوں کو ٹھنڈی ہواؤں سے بچاتا ہے اور بالوں کی نمی برقرار رکھنے میں مدد بھی ملتی ہے۔
1/9

بالوں کو ڈھانک کر رکھیں اس موسم کی خشک ہواؤں سے بچانے کا سب سے آسان طریقہ ہے انہیں ٹوپی یا اسکارف کی مدد سے ڈھانپ لیں۔ یہ بالوں کو ٹھنڈی ہواؤں سے بچاتا ہے اور بالوں کی نمی برقرار رکھنے میں مدد بھی ملتی ہے۔

X ڈیپ کنڈیشننگ کریں ٹھنڈی ہوا بالوں کی نمی چھین سکتی ہے، جس سے وہ روکھے اور بے جان ہوجاتے ہیں۔ پابندی سے کی گئی کنڈیشننگ بالوں کو مضبوط بناتی ہے، جس سے ان کے ٹوٹنے کے امکانات کم ہوجاتے ہیں۔
2/9

ڈیپ کنڈیشننگ کریں ٹھنڈی ہوا بالوں کی نمی چھین سکتی ہے، جس سے وہ روکھے اور بے جان ہوجاتے ہیں۔ پابندی سے کی گئی کنڈیشننگ بالوں کو مضبوط بناتی ہے، جس سے ان کے ٹوٹنے کے امکانات کم ہوجاتے ہیں۔

X بالوں کی مالش سردی کے موسم میں درجہ حرارت کی کمی اور ٹھنڈی ہوائیں بالوں کی نمی ختم کردیتی ہیں، اسی طرح گرم ہوا بھی بالوں کے لئے نقصان دہ ہوتی ہے۔ اس لئے ضروری ہے کہ بالوں کی نمی کو محفوظ کیا جائے۔ زیتون کا تیل بالوں کی نمی بڑھانے اور سکون بخشنے کے لئے بہترین ہے، زیتون کے تیل کو ہلکا سا گرم کرکے بالوں اور سر میں لگا کر ہلکا ہلکا مساج کریں، بالوں کی نمی برقرار رکھنے کے لئے ہر دفعہ شیمپو کرنے سے پہلے لگائیں۔
3/9

بالوں کی مالش سردی کے موسم میں درجہ حرارت کی کمی اور ٹھنڈی ہوائیں بالوں کی نمی ختم کردیتی ہیں، اسی طرح گرم ہوا بھی بالوں کے لئے نقصان دہ ہوتی ہے۔ اس لئے ضروری ہے کہ بالوں کی نمی کو محفوظ کیا جائے۔ زیتون کا تیل بالوں کی نمی بڑھانے اور سکون بخشنے کے لئے بہترین ہے، زیتون کے تیل کو ہلکا سا گرم کرکے بالوں اور سر میں لگا کر ہلکا ہلکا مساج کریں، بالوں کی نمی برقرار رکھنے کے لئے ہر دفعہ شیمپو کرنے سے پہلے لگائیں۔

X ہیئر ماسک کا استعمال شہد بالوں کے لئے قدرتی ماسک کا کام دیتا ہے، یہ نہ صرف بالوں کی نمی کو واپس لاتا ہے بلکہ بال گھنے بھی نظر آتے ہیں۔ بالوں کی لمبائی میں شہد لگائیں اور ۲۰؍ منٹ بعد نیم گرم پانی سے دھولیں، اس سے بال چمکدار اور گھنے لگیں گے۔
4/9

ہیئر ماسک کا استعمال شہد بالوں کے لئے قدرتی ماسک کا کام دیتا ہے، یہ نہ صرف بالوں کی نمی کو واپس لاتا ہے بلکہ بال گھنے بھی نظر آتے ہیں۔ بالوں کی لمبائی میں شہد لگائیں اور ۲۰؍ منٹ بعد نیم گرم پانی سے دھولیں، اس سے بال چمکدار اور گھنے لگیں گے۔

X صحتمند غذا کھائیں خوراک میں ضروری وٹامنز اور دیگر غذائی اجزاء کی کمی بھی بالوں کے گرنے کا سبب بن سکتی ہیں اس لئے زیادہ سے زیادہ صحت مند چیزیں کھائیں۔ وٹامن ای اور بی اور پروٹین کا استعمال کریں یہ بالوں کی صحت کو برقرار رکھنے میں مدد کرتے ہیں۔ گوشت، دہی اور مچھلی کھانے سے بالوں کی نشوونما ہوتی ہے۔
5/9

صحتمند غذا کھائیں خوراک میں ضروری وٹامنز اور دیگر غذائی اجزاء کی کمی بھی بالوں کے گرنے کا سبب بن سکتی ہیں اس لئے زیادہ سے زیادہ صحت مند چیزیں کھائیں۔ وٹامن ای اور بی اور پروٹین کا استعمال کریں یہ بالوں کی صحت کو برقرار رکھنے میں مدد کرتے ہیں۔ گوشت، دہی اور مچھلی کھانے سے بالوں کی نشوونما ہوتی ہے۔

X بار بار شیمپو نہ کریں سردیوں میں جلدی جلدی نہانا ویسے ہی مشکل لگتا ہے لیکن آپ کو یہ جان کر خوشی ہوگی کہ بالوں کو کم دھونا ہی بالوں کی صحت کے لئے مفید ہے۔ بالوں کو باربار دھونے سے سر کا قدرتی تیل ختم ہو جاتا ہے اور سر میں خشکی ہوجاتی ہے۔ ماہرین کے مطابق، سردی کے موسم میں بالوں کو ہفتے میں ایک یا دو مرتبہ دھونا کافی ہوتا ہے کیونکہ سردی میں پسینہ نہیں آتا جس کی وجہ سے بال چکنے بھی نہیں ہوتے۔
6/9

بار بار شیمپو نہ کریں سردیوں میں جلدی جلدی نہانا ویسے ہی مشکل لگتا ہے لیکن آپ کو یہ جان کر خوشی ہوگی کہ بالوں کو کم دھونا ہی بالوں کی صحت کے لئے مفید ہے۔ بالوں کو باربار دھونے سے سر کا قدرتی تیل ختم ہو جاتا ہے اور سر میں خشکی ہوجاتی ہے۔ ماہرین کے مطابق، سردی کے موسم میں بالوں کو ہفتے میں ایک یا دو مرتبہ دھونا کافی ہوتا ہے کیونکہ سردی میں پسینہ نہیں آتا جس کی وجہ سے بال چکنے بھی نہیں ہوتے۔

X تیز گرم پانی نہ ہیٹنگ ٹولز تیز گرم پانی کا شاور ہو یا بالوں کا اسٹائل بنانے والے ہیئر ڈرائر تمام چیزیں بالوں کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ بالوں پر استعمال ہونے والے ہیئر ڈرائر کا استعمال کم سے کم کریں۔ زیادہ گرماہٹ سے سر میں خشکی ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے بال کمزور ہو کر جھڑنے لگتے ہیں۔ خشکی کی وجہ سے سر میں خارش بھی ہوجاتی ہے۔
7/9

تیز گرم پانی نہ ہیٹنگ ٹولز تیز گرم پانی کا شاور ہو یا بالوں کا اسٹائل بنانے والے ہیئر ڈرائر تمام چیزیں بالوں کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ بالوں پر استعمال ہونے والے ہیئر ڈرائر کا استعمال کم سے کم کریں۔ زیادہ گرماہٹ سے سر میں خشکی ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے بال کمزور ہو کر جھڑنے لگتے ہیں۔ خشکی کی وجہ سے سر میں خارش بھی ہوجاتی ہے۔

X جب بال گیلے ہوں باہر نہ نکلیں سردی میں بال سوکھنے میں وقت لگتا ہے، درجہ حرارت کم ہونے کی وجہ سے ہوا میں بھی بال نہیں سوکھ پاتے اور نہ ہی آپ ان کے سوکھنے کا انتظار کر پاتے ہیں لیکن پھر بھی گیلے بالوں کے ساتھ گھر سے نکلنے کی غلطی ہرگز نہ کریں کیونکہ باہر کا سرد موسم بالوں کی جڑوں میں موجود پانی کو جما دیتا ہے جس سے بال ٹوٹنے لگتے ہیں۔
8/9

جب بال گیلے ہوں باہر نہ نکلیں سردی میں بال سوکھنے میں وقت لگتا ہے، درجہ حرارت کم ہونے کی وجہ سے ہوا میں بھی بال نہیں سوکھ پاتے اور نہ ہی آپ ان کے سوکھنے کا انتظار کر پاتے ہیں لیکن پھر بھی گیلے بالوں کے ساتھ گھر سے نکلنے کی غلطی ہرگز نہ کریں کیونکہ باہر کا سرد موسم بالوں کی جڑوں میں موجود پانی کو جما دیتا ہے جس سے بال ٹوٹنے لگتے ہیں۔

X یہ کام نہ کریں گیلے بالوں میں کنگھی ہرگز نہ کریں۔ گیلے بالوں کو تولیے سے رگڑنا نقصاندہ ثابت ہوسکتا ہے۔ 
9/9

یہ کام نہ کریں گیلے بالوں میں کنگھی ہرگز نہ کریں۔ گیلے بالوں کو تولیے سے رگڑنا نقصاندہ ثابت ہوسکتا ہے۔ 

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK