Inquilab Logo Happiest Places to Work

اینٹی آکسیڈینٹس سے بھرپور ملیٹھی جلد کی خوبصورتی بڑھاتی ہے

Updated: Aug 1, 2026, 3:13 PM IST | Zulqarnain Ansari

ملیٹھی صدیوں سے جلد کی قدرتی نگہداشت کے لئے استعمال کی جاتی رہی ہے اور اس میں موجود قدرتی اجزاء جلد کو صحت مند، نرم اور چمکدار بنانے میں مددگار سمجھے جاتے ہیں۔ اگر آپ کی جلد بے رونق، خشک یا داغ دھبوں کا شکار ہے تو ملیٹھی کے آسان گھریلو فیس پیک مفید ثابت ہو سکتے ہیں۔ اس مضمون میں ملیٹھی پاؤڈر، شہد، دہی، عرقِ گلاب، ہلدی اور چندن کے استعمال سے تیار ہونے والے مختلف فیس پیک کی آسان ترکیبیں دی گئی ہیں۔ جانئے کہ جلد کی شادابی بڑھانے، رنگت نکھارنے، جلد کو نرم و ملائم بنانے اور قدرتی چمک حاصل کرنے کے لئے ان نسخوں کو کس طرح اور کتنی بار استعمال کرنا چاہئے۔ مناسب استعمال کے ساتھ یہ قدرتی ٹوٹکے آپ کی جلد کی خوبصورتی میں اضافہ کر سکتے ہیں۔ (تصاویر: آئی این این)

X چمکدار جلد کیلئے: ایک چھوٹا چمچہ ملیٹھی پاؤڈر، ایک بڑا چمچہ چندن پاؤڈر اور تھوڑا سا عرقِ گلاب لیں۔ پیالے میں سبھی چیزوں کو ملا کر چہرے پر لگائیں اور ۷؍ سے ۸؍ منٹ بعد دھو لیں، جلد چمکدار ہوجائے گی۔ آئلی اسکن کیلئے ہفتے میں ایک بار لگائیں۔
1/4

چمکدار جلد کیلئے: ایک چھوٹا چمچہ ملیٹھی پاؤڈر، ایک بڑا چمچہ چندن پاؤڈر اور تھوڑا سا عرقِ گلاب لیں۔ پیالے میں سبھی چیزوں کو ملا کر چہرے پر لگائیں اور ۷؍ سے ۸؍ منٹ بعد دھو لیں، جلد چمکدار ہوجائے گی۔ آئلی اسکن کیلئے ہفتے میں ایک بار لگائیں۔

X نرم و ملائم جلد کیلئے: ایک چھوٹا چمچہ ملیٹھی پاؤڈر اور ایک بڑا چمچہ دہی لیں۔ دونوں چیزیں اچھی طرح ملا کر پیسٹ تیار کرلیں۔ اسے چہرے پر اچھی طرح لگائیں اور ۱۰؍ منٹ بعد دھو لیں۔ ہفتے میں ایک بار اسے لگائیں، جلد نرم و ملائم ہوجائے گی۔
2/4

نرم و ملائم جلد کیلئے: ایک چھوٹا چمچہ ملیٹھی پاؤڈر اور ایک بڑا چمچہ دہی لیں۔ دونوں چیزیں اچھی طرح ملا کر پیسٹ تیار کرلیں۔ اسے چہرے پر اچھی طرح لگائیں اور ۱۰؍ منٹ بعد دھو لیں۔ ہفتے میں ایک بار اسے لگائیں، جلد نرم و ملائم ہوجائے گی۔

X رنگت نکھارنے کیلئے: اس کے لئے ایک بڑا چمچہ ملیٹھی پاؤڈر، ایک چھوٹا چمچہ شہد اور ایک چھوٹا چمچہ عرقِ گلاب درکار ہوں گے۔ ایک پیالے میں تینوں چیزیں ملا کر چہرے اور گردن پر اچھی طرح لگائیں اور ۱۰؍ منٹ بعد دھو لیں، جلد نکھر جائے گی۔
3/4

رنگت نکھارنے کیلئے: اس کے لئے ایک بڑا چمچہ ملیٹھی پاؤڈر، ایک چھوٹا چمچہ شہد اور ایک چھوٹا چمچہ عرقِ گلاب درکار ہوں گے۔ ایک پیالے میں تینوں چیزیں ملا کر چہرے اور گردن پر اچھی طرح لگائیں اور ۱۰؍ منٹ بعد دھو لیں، جلد نکھر جائے گی۔

X جلد کی شادابی بڑھانے کیلئے: ایک بڑا چمچہ ملیٹھی پاؤڈر، تھوڑا سا عرقِ گلاب اور ایک چٹکی ہلدی لیں۔ ایک پیالے میں تمام چیزوں کو ملا کر چہرے پر لگائیں اور ۵؍ سے ۷؍ منٹ بعد دھو لیں۔ ۱۰؍ دن میں ایک بار اسے لگائیں، جلد کی شادابی بڑھ جائے گی۔
4/4

جلد کی شادابی بڑھانے کیلئے: ایک بڑا چمچہ ملیٹھی پاؤڈر، تھوڑا سا عرقِ گلاب اور ایک چٹکی ہلدی لیں۔ ایک پیالے میں تمام چیزوں کو ملا کر چہرے پر لگائیں اور ۵؍ سے ۷؍ منٹ بعد دھو لیں۔ ۱۰؍ دن میں ایک بار اسے لگائیں، جلد کی شادابی بڑھ جائے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK