Inquilab Logo Happiest Places to Work

چائے بنانے کے اِن پانچ منفرد اور ذائقہ دار طریقوں کا لطف اٹھایئے

Updated: May 21, 2025, 1:21 PM IST | Tamanna Khan

اقوام متحدہ (یو این) کی جانب سے عالمی یوم ِ چائے ہر سال ۲۱؍ مئی کو منایا جاتا ہے۔ اس موقع پر یہاں مختلف قسم کی چائے کی تراکیب پیش کی جا رہی ہیں۔ تصویر: آئی این این

X آئسڈ (Iced) ٹیدرکار اجزاء: پانی ایک کپ، چینی ۲؍ چمچے یا حسب ِ ذائقہ، چائے ایک چمچہ، برف حسب ِ پسند۔
بنانے کا طریقہ: ایک سوس پین میں پانی، چینی اور پتی شامل کرکے ابال لیں، جب پوری طرح پک جائے تو خالی کپ میں ۳؍ سے ۴؍ برف کے ٹکڑے شامل کرکے چائے کو کپ میں چھان کر پیش کریں۔
1/5

آئسڈ (Iced) ٹیدرکار اجزاء: پانی ایک کپ، چینی ۲؍ چمچے یا حسب ِ ذائقہ، چائے ایک چمچہ، برف حسب ِ پسند۔ بنانے کا طریقہ: ایک سوس پین میں پانی، چینی اور پتی شامل کرکے ابال لیں، جب پوری طرح پک جائے تو خالی کپ میں ۳؍ سے ۴؍ برف کے ٹکڑے شامل کرکے چائے کو کپ میں چھان کر پیش کریں۔

X گلاب چائےدرکار اجزاء: پانی اور چائے پتی ۲، ۲؍ کپ، گلاب کی پتیاں حسب ِ ضرورت، لال شربت ۲؍ چمچے۔
بنانے کا طریقہ: ایک سوس پین میں ۲؍ کپ پانی لیں اور اس میں چائے کی پتی شامل کرکے اس کو ابال لیں۔ اس کے ساتھ ایک اور سوس پین لیں جس میں ۲؍ کپ دودھ ڈالیں اور ایک چمچہ گلاب کی تازہ پتیوں شامل کریں۔ اس کے بعد اس میں لال شربت ملا کر دھیمی آنچ پر ۱۰؍ منٹ تک پکائيں۔ اس کے بعد چائے کی پتی والا سوس پین بھی اس میں انڈیل لیں اور دھیمی آنچ پر پکنے دیں، جوش آنے پر کپ میں چھان کر نکال لیں اور پسے ہوئے بادام چائے کی سطح پر ڈال کر پیش کریں۔
2/5

گلاب چائےدرکار اجزاء: پانی اور چائے پتی ۲، ۲؍ کپ، گلاب کی پتیاں حسب ِ ضرورت، لال شربت ۲؍ چمچے۔ بنانے کا طریقہ: ایک سوس پین میں ۲؍ کپ پانی لیں اور اس میں چائے کی پتی شامل کرکے اس کو ابال لیں۔ اس کے ساتھ ایک اور سوس پین لیں جس میں ۲؍ کپ دودھ ڈالیں اور ایک چمچہ گلاب کی تازہ پتیوں شامل کریں۔ اس کے بعد اس میں لال شربت ملا کر دھیمی آنچ پر ۱۰؍ منٹ تک پکائيں۔ اس کے بعد چائے کی پتی والا سوس پین بھی اس میں انڈیل لیں اور دھیمی آنچ پر پکنے دیں، جوش آنے پر کپ میں چھان کر نکال لیں اور پسے ہوئے بادام چائے کی سطح پر ڈال کر پیش کریں۔

X کشمیری چائےدرکار اجزاء: دودھ ایک لیٹر، بادام کئے ہوئے ۲۰؍ گرام، پستہ کچلے ہوئے ۲۰؍ گرام، کشمیری چائے کی پتی ۳؍ بڑے چمچے، بادیان کا پھول ۳؍ عدد، دارچینی کا ایک ٹکڑا، چھوٹی الائچی ۷؍ عدد، میٹھا سوڈا آدھا چھوٹا چمچہ، ٹھنڈا پانی (برف والا) ۲؍ گلاس، چینی حسب ِ ذائقہ، نمک حسب ِ ذائقہ۔
بنانے کا طریقہ: ایک برتن میں پانی لیں اور اس میں کشمیری چائے پتی، بادیان کے پھول، دارچینی، سبز الائچی، میٹھا سوڈ اور نمک ڈال کر اتنا پکائیں کہ قہوہ آدھا رہ جائے۔ پھر اس میں ٹھنڈا پانی ڈال کر کچھ دیر پکائیں اور چھان لیں۔ قہوہ تیار ہے۔ اب ایک برتن میں دودھ لیں اور بادام، پستہ اور چینی ڈال کر ۵؍ سے ۷؍ منٹ ہلکی آنچ پر پکائیں۔ پھر اس میں تیار کیا ہوا قہوہ ڈال کر ہلکی آنچ پر منٹ ۱۵؍ سے ۲۰؍ کے لئے پکائیں۔ کشمیری چائے تیار ہے۔
3/5

کشمیری چائےدرکار اجزاء: دودھ ایک لیٹر، بادام کئے ہوئے ۲۰؍ گرام، پستہ کچلے ہوئے ۲۰؍ گرام، کشمیری چائے کی پتی ۳؍ بڑے چمچے، بادیان کا پھول ۳؍ عدد، دارچینی کا ایک ٹکڑا، چھوٹی الائچی ۷؍ عدد، میٹھا سوڈا آدھا چھوٹا چمچہ، ٹھنڈا پانی (برف والا) ۲؍ گلاس، چینی حسب ِ ذائقہ، نمک حسب ِ ذائقہ۔ بنانے کا طریقہ: ایک برتن میں پانی لیں اور اس میں کشمیری چائے پتی، بادیان کے پھول، دارچینی، سبز الائچی، میٹھا سوڈ اور نمک ڈال کر اتنا پکائیں کہ قہوہ آدھا رہ جائے۔ پھر اس میں ٹھنڈا پانی ڈال کر کچھ دیر پکائیں اور چھان لیں۔ قہوہ تیار ہے۔ اب ایک برتن میں دودھ لیں اور بادام، پستہ اور چینی ڈال کر ۵؍ سے ۷؍ منٹ ہلکی آنچ پر پکائیں۔ پھر اس میں تیار کیا ہوا قہوہ ڈال کر ہلکی آنچ پر منٹ ۱۵؍ سے ۲۰؍ کے لئے پکائیں۔ کشمیری چائے تیار ہے۔

X تندوری چائےدرکار اجزاء: دودھ ۳؍ کپ، پانی ایک کپ، الائچی ۲؍ عدد، سونف ایک چوتھائی چھوٹا چمچہ، دارچینی ایک ٹکڑا، ادرک کے ٹکڑے ایک چھوٹا چمچہ، چائے پتی ۴؍ سے ۵؍ چمچے، نمک حسب ِ ذائقہ، شکر ۴؍ سے ۵؍ چھوٹے چمچے یا حسب ِ ذائقہ۔
بنانے کا طریقہ: مٹی کے برتن کو تیز آنچ پر اچھی طرح تقریباً ۱۵؍ سے ۲۰؍ منٹ گرم کریں۔ دوسرے چولہے پر دودھ، پانی اور الائچی ڈال کر ابال لیں۔ اب اس میں باریک کٹی ادرک، دارچینی، سونف، شکر اور چائے کی پتی ڈال کر ابال لیں۔ اب ۵؍ سے ۶؍ منٹ تیز آنچ پر چائے کو اچھی طرح پھینٹیں اور چھان لیں۔ اسکے بعد مٹی کے برتن کو کسی گہرے برتن میں رکھیں اور گرم چائے کو تیز گرم مٹی کے برتن میں ڈالیں۔ تندوری چائے تیار ہے۔ تندوری چائے مٹی کے برتن میں ہی ڈال کر پیش کریں۔
4/5

تندوری چائےدرکار اجزاء: دودھ ۳؍ کپ، پانی ایک کپ، الائچی ۲؍ عدد، سونف ایک چوتھائی چھوٹا چمچہ، دارچینی ایک ٹکڑا، ادرک کے ٹکڑے ایک چھوٹا چمچہ، چائے پتی ۴؍ سے ۵؍ چمچے، نمک حسب ِ ذائقہ، شکر ۴؍ سے ۵؍ چھوٹے چمچے یا حسب ِ ذائقہ۔ بنانے کا طریقہ: مٹی کے برتن کو تیز آنچ پر اچھی طرح تقریباً ۱۵؍ سے ۲۰؍ منٹ گرم کریں۔ دوسرے چولہے پر دودھ، پانی اور الائچی ڈال کر ابال لیں۔ اب اس میں باریک کٹی ادرک، دارچینی، سونف، شکر اور چائے کی پتی ڈال کر ابال لیں۔ اب ۵؍ سے ۶؍ منٹ تیز آنچ پر چائے کو اچھی طرح پھینٹیں اور چھان لیں۔ اسکے بعد مٹی کے برتن کو کسی گہرے برتن میں رکھیں اور گرم چائے کو تیز گرم مٹی کے برتن میں ڈالیں۔ تندوری چائے تیار ہے۔ تندوری چائے مٹی کے برتن میں ہی ڈال کر پیش کریں۔

X مسالہ چائےدرکار اجزاء: شکر ایک کپ، شہد ایک کپ، تیز پات ۲؍ عدد، لونگ ۶؍ سے ۸؍ عدد، دارچینی ایک انچ کا ٹکڑا، ادرک ایک انچ کا ٹکڑا، سبز الائچی ۶؍ سے ۸؍ عدد، پانی ۴؍ گلاس، نمک ایک چٹکی۔
بنانے کا طریقہ: ایک کیتلی میں پانی ڈال کر گرم کریں۔ اس کے بعد اس میں شہد ڈال کر چمچہ ہلائیں۔ شہد کے پانی میں حل ہو جانے کے بعد اس میں شکر، تیز پات اور لونگ جوش دے کر نکال لیں۔ چھان کر پیالیوں میں نکال لیں۔ ذائقہ دار مسالہ چائے تیار ہے۔ گرم گرم نوش فرمائیں۔
5/5

مسالہ چائےدرکار اجزاء: شکر ایک کپ، شہد ایک کپ، تیز پات ۲؍ عدد، لونگ ۶؍ سے ۸؍ عدد، دارچینی ایک انچ کا ٹکڑا، ادرک ایک انچ کا ٹکڑا، سبز الائچی ۶؍ سے ۸؍ عدد، پانی ۴؍ گلاس، نمک ایک چٹکی۔ بنانے کا طریقہ: ایک کیتلی میں پانی ڈال کر گرم کریں۔ اس کے بعد اس میں شہد ڈال کر چمچہ ہلائیں۔ شہد کے پانی میں حل ہو جانے کے بعد اس میں شکر، تیز پات اور لونگ جوش دے کر نکال لیں۔ چھان کر پیالیوں میں نکال لیں۔ ذائقہ دار مسالہ چائے تیار ہے۔ گرم گرم نوش فرمائیں۔

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK