Inquilab Logo

ممبئی: لذیذ ’’اسٹریٹ فوڈ ‘‘کا مرکز

Updated: Jul 28, 2023, 6:33 PM IST | Misba Khan

ممبئی اسٹریٹ فوڈ کلچر کیلئے مشہور ہے۔ یہاں ممبئی کے  ۱۰؍مشہوراسنیکس کی معلومات دی جا رہی ہے جن کا ذائقہ لا جواب ہے اوراسی وجہ سے یہ نہ صرف مقامی افراد بلکہ سیاحوں کوبھی اپنی  جانب راغب کرتے ہیں۔  یہ اسٹریٹ فوڈشہر کی  متنوع ثقافت کی عکاسی کرتے ہیں۔

X پاؤ بھاجی : پاؤ بھاجی ممبئی کے زیادہ تر ہوٹلوں میں موجود ہے لیکن یہاں کے ساحلوں کی سیر کرنے کے دوران پاؤ بھاجی کھانے کا مزہ ہی کچھ اور ہے ۔ سبزیوں کے مسالہ و ذائقہ دارآمیزہ   کے ساتھ اسے بٹر( مکھن) پاؤ کے ساتھ پیش 
1/10

پاؤ بھاجی : پاؤ بھاجی ممبئی کے زیادہ تر ہوٹلوں میں موجود ہے لیکن یہاں کے ساحلوں کی سیر کرنے کے دوران پاؤ بھاجی کھانے کا مزہ ہی کچھ اور ہے ۔ سبزیوں کے مسالہ و ذائقہ دارآمیزہ   کے ساتھ اسے بٹر( مکھن) پاؤ کے ساتھ پیش 

X بھیل پوری: ممبئی میں بھیل پوری کو ایک مختلف مقام حاصل ہے ۔کم قیمت میں یہ مزیدار اسنیک سیاحوں میں خاصا مقبول ہے ۔بھیل پوری کا تعلق ممبئی کے ساحلوں کے ساتھ جڑا ہےاسی لئے اسے’ بیچ اسنیک ‘بھی کہاجاتا ہے۔ مرمرہ، سبزیوں، چٹنیوں اور مسالوں کا یہ مزیدار اور کرچی مرکب ہے ۔
2/10

بھیل پوری: ممبئی میں بھیل پوری کو ایک مختلف مقام حاصل ہے ۔کم قیمت میں یہ مزیدار اسنیک سیاحوں میں خاصا مقبول ہے ۔بھیل پوری کا تعلق ممبئی کے ساحلوں کے ساتھ جڑا ہےاسی لئے اسے’ بیچ اسنیک ‘بھی کہاجاتا ہے۔ مرمرہ، سبزیوں، چٹنیوں اور مسالوں کا یہ مزیدار اور کرچی مرکب ہے ۔

X پانی پوری(گول گپّا): ممبئی کے اسٹریٹ فوڈ کا  کے ذکر کے بغیر ادھوری ہے ۔ملک میں پانی پوری کے کاروبار کی مجموعی مالیت ۶؍ ہزار کروڑ روپے ہے۔کڑوے اور مسالہ دار پودینے کے پانی میں ملوث کھوکھلی خستہ پوری املی کی چٹنیکے ساتھ دہن کو ایک الگ ہی مزہ دیتی ہے۔ 
3/10

پانی پوری(گول گپّا): ممبئی کے اسٹریٹ فوڈ کا  کے ذکر کے بغیر ادھوری ہے ۔ملک میں پانی پوری کے کاروبار کی مجموعی مالیت ۶؍ ہزار کروڑ روپے ہے۔کڑوے اور مسالہ دار پودینے کے پانی میں ملوث کھوکھلی خستہ پوری املی کی چٹنیکے ساتھ دہن کو ایک الگ ہی مزہ دیتی ہے۔ 

X سیو پوری: سیوپور ی بھیل پوری کی طرح ہی ہوتی ہے، فرق صرف اتنا ہوتا ہے کہ اسے کرسپی چنے،آلو، ٹماٹر،پیاز،سیو، اور،نوڈلز اورمختلف چٹنیوں کے اشتراک کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے۔
4/10

سیو پوری: سیوپور ی بھیل پوری کی طرح ہی ہوتی ہے، فرق صرف اتنا ہوتا ہے کہ اسے کرسپی چنے،آلو، ٹماٹر،پیاز،سیو، اور،نوڈلز اورمختلف چٹنیوں کے اشتراک کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے۔

X  دہی پوری: دہی پوری کا آغاز ممبئی سے ہی ہوا تھا۔ یہ ایک قسم کی چاٹ ہے۔دہی، چٹنیوں،مختلف طرز کے مسالوں سے بھری پوری ذائقوں کابہترین امتزاج ہے۔اسے صحت کیلئے بھی معاون سمجھا جاتا ہے ۔ 
5/10

 دہی پوری: دہی پوری کا آغاز ممبئی سے ہی ہوا تھا۔ یہ ایک قسم کی چاٹ ہے۔دہی، چٹنیوں،مختلف طرز کے مسالوں سے بھری پوری ذائقوں کابہترین امتزاج ہے۔اسے صحت کیلئے بھی معاون سمجھا جاتا ہے ۔ 

X  وڈا پاؤ: ممبئی کے تمام اسٹریٹ فوڈ میں وڈاپاؤ کو سب سے زیادہ اہمیت حاصل ہے یہی وجہ ہے کہ اسے’انڈین برگر ‘بھی کہا جاتا ہے۔ ممبئی میں وڈاپاؤ کا آغاز ۱۹۶۶ء میں دادر سے ہوا تھا اس کے بعد اس فوڈ نے ممبئی میں اپنا ایک منفرد مقام بنایا ہے۔ ممبئی میں تقریباً ۲؍ لاکھ افراد وڈاپاؤ کو اپنی خوراخ کا حصہ بناتے ہیں۔ 
6/10

 وڈا پاؤ: ممبئی کے تمام اسٹریٹ فوڈ میں وڈاپاؤ کو سب سے زیادہ اہمیت حاصل ہے یہی وجہ ہے کہ اسے’انڈین برگر ‘بھی کہا جاتا ہے۔ ممبئی میں وڈاپاؤ کا آغاز ۱۹۶۶ء میں دادر سے ہوا تھا اس کے بعد اس فوڈ نے ممبئی میں اپنا ایک منفرد مقام بنایا ہے۔ ممبئی میں تقریباً ۲؍ لاکھ افراد وڈاپاؤ کو اپنی خوراخ کا حصہ بناتے ہیں۔ 

X  رگڑا پیٹس: یہ گجرات اور مہاراشٹر کا مشہور اسٹریٹ فوڈ ہے۔ آلو کی ٹکیوں اور مسالہ دار مٹر کے ساتھ تیار کردہ یہ مشہور اسٹریٹ فوڈ ہے۔ یہ چولے تکی کی طرح کا ہی اسٹریٹ فوڈ ہے جو شمالی ہندمیں سب سے زیادہ مقبول ہے۔ 
7/10

 رگڑا پیٹس: یہ گجرات اور مہاراشٹر کا مشہور اسٹریٹ فوڈ ہے۔ آلو کی ٹکیوں اور مسالہ دار مٹر کے ساتھ تیار کردہ یہ مشہور اسٹریٹ فوڈ ہے۔ یہ چولے تکی کی طرح کا ہی اسٹریٹ فوڈ ہے جو شمالی ہندمیں سب سے زیادہ مقبول ہے۔ 

X مسل پاؤ:  کوٹاجی فرزند نے مثل پاؤ کی ایجاد کی تھی ۔ یہ ایک خاص قسم کی کڑی مسل اور پاؤ پر مبنی ڈش ہوتی ہےجسے سیو،فرسان ، پیاز، لیمواور دھنیا کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے۔ 
8/10

مسل پاؤ:  کوٹاجی فرزند نے مثل پاؤ کی ایجاد کی تھی ۔ یہ ایک خاص قسم کی کڑی مسل اور پاؤ پر مبنی ڈش ہوتی ہےجسے سیو،فرسان ، پیاز، لیمواور دھنیا کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے۔ 

X قیمہ  پاؤ: اسے عام طورپر مٹن یا چکن کے قیمے اورمختلف قسم کے مسالوں کے ساتھ تیار کیا جاتا ہے ۔ 
9/10

قیمہ  پاؤ: اسے عام طورپر مٹن یا چکن کے قیمے اورمختلف قسم کے مسالوں کے ساتھ تیار کیا جاتا ہے ۔ 

X دابیلی: گجراتی زبان میں دابیلی کا مفہوم ’دبا ہوا‘ہوتا ہے۔ اسے ۱۹۶۰ء میں مانڈوی کے رہائشی کیشو جی گابھا چڈاسمانے پہلی مرتبہ بنایا تھا۔ کہاجاتاہے کہ جب انہوں نے دابیلی کا بزنس شروع کیا تھا تو پہلی مرتبہ دابیلی کو ایک آنہ اور چھ پیسے میں فروخت کیاتھا۔ اس میں مسالہ دار آلو کے ساتھ مختلف چٹنیاں، انار کے دانے اور بھنی ہوئی مونگ پھلی موجود ہوتی ہے۔
 
10/10

دابیلی: گجراتی زبان میں دابیلی کا مفہوم ’دبا ہوا‘ہوتا ہے۔ اسے ۱۹۶۰ء میں مانڈوی کے رہائشی کیشو جی گابھا چڈاسمانے پہلی مرتبہ بنایا تھا۔ کہاجاتاہے کہ جب انہوں نے دابیلی کا بزنس شروع کیا تھا تو پہلی مرتبہ دابیلی کو ایک آنہ اور چھ پیسے میں فروخت کیاتھا۔ اس میں مسالہ دار آلو کے ساتھ مختلف چٹنیاں، انار کے دانے اور بھنی ہوئی مونگ پھلی موجود ہوتی ہے۔  

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK