Inquilab Logo

داغ دھبوں سے پاک جلد کیلئے صبح یہ ۵؍ مشروبات پئیں

Updated: Nov 27, 2023, 3:36 PM IST | Saaima Shaikh

صبح کے وقت پیا گیا پانی ہمارے جسم کے میٹابولزم کو درست حالت میں رکھتا ہے اور پیٹ صاف کرنے کے عمل میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ دن کی شروعات ایک یا ۲؍ لیٹر پانی پی کر کرنے سے جسم سے زہریلے مادّے خارج ہوجاتے ہیں۔ پانی کے علاوہ بھی کئی ایسے مشروبات ہیں جو مرد و خواتین، دونوں کو ہی ایک صحتمند اور صاف جلد پانے میں معاون ہوتے ہیں۔ جانئے ایسے ۵؍ مشروبات کے بارے میں۔ تاہم، ان میں سے کسی ایک ہی کو اپنی روٹین کا حصہ بنائیں۔ بیک وقت دو مشروبات پینے سے پرہیز کریں۔ تمام تصاویر: آئی این این

X واٹر تھیراپی (Water Therapy): صحیح مقدار میں پانی پینے کے ناقابل ِ یقین نتائج دیکھنے کو ملتے ہیں۔ ہمارے جسم میں ۷۵؍ فیصد پانی ہوتا ہے اور پانی ایسی کئی ذمہ داریاں نبھاتا ہے جس سے جلد صاف اور صحتمند رہتی ہے۔ دوسری جانب پانی ہمیں ڈی ہائیڈریٹ سے بھی بچاتا ہے جس کی وجہ سے جلد روکھی نہیں ہوتی ہے۔ روزانہ کم سے کم ۴ء۵؍ سے لے کر ۵ء۵؍ لیٹر پانی پینے سے آپ کے جسم میں منرلز اور آکسیجن کی سطح کو بڑھاتا ہے۔ اس سے جسم میں جمع ٹاکسن بھی باہر نکل جاتے ہیں جس سے جلد میں نمی برقرار رہتی ہے، ساتھ ہی یہ جسم کے الیکٹرالائٹس کو بھی متوازن رکھتا ہے جس سے مہاسوں سے نجات حاصل کرنے میں مدد ملتی ہے۔
1/5

واٹر تھیراپی (Water Therapy): صحیح مقدار میں پانی پینے کے ناقابل ِ یقین نتائج دیکھنے کو ملتے ہیں۔ ہمارے جسم میں ۷۵؍ فیصد پانی ہوتا ہے اور پانی ایسی کئی ذمہ داریاں نبھاتا ہے جس سے جلد صاف اور صحتمند رہتی ہے۔ دوسری جانب پانی ہمیں ڈی ہائیڈریٹ سے بھی بچاتا ہے جس کی وجہ سے جلد روکھی نہیں ہوتی ہے۔ روزانہ کم سے کم ۴ء۵؍ سے لے کر ۵ء۵؍ لیٹر پانی پینے سے آپ کے جسم میں منرلز اور آکسیجن کی سطح کو بڑھاتا ہے۔ اس سے جسم میں جمع ٹاکسن بھی باہر نکل جاتے ہیں جس سے جلد میں نمی برقرار رہتی ہے، ساتھ ہی یہ جسم کے الیکٹرالائٹس کو بھی متوازن رکھتا ہے جس سے مہاسوں سے نجات حاصل کرنے میں مدد ملتی ہے۔

X شہد اور لیموں کا پانی (Honey and Lemon Water): ایک گلاس پانی میں ۲؍ سے ۳؍ بڑے چمچے شہد، ایک بڑا چمچہ لیموں کا رس ملائیں صبح کی پہلی خوراک کے طور پر اسے پئیں۔ یہ ایک الیکٹرالائٹ کے طور پر کام کرتا ہے اور اینٹی آکسیڈنٹس اور اینٹی ایجنگ اجزاء بھی پیدا کرتا ہے۔ اس سے جسم کو زہریلے مادّے باہر نکالنے میں مدد ملتی ہے۔ یہ وزن گھٹانے میں بھی کارگر ہے۔ شہد میں اینٹی ایجنگ جزو موجود ہوتے ہیں جو آپ کی جلد کو موئسچرائز رکھتے ہیں اور لیموں میں وٹامن سی ہوتا ہے جو جلد کیلئے نئے خلیے بنانے میں مدد کرتا ہے۔
2/5

شہد اور لیموں کا پانی (Honey and Lemon Water): ایک گلاس پانی میں ۲؍ سے ۳؍ بڑے چمچے شہد، ایک بڑا چمچہ لیموں کا رس ملائیں صبح کی پہلی خوراک کے طور پر اسے پئیں۔ یہ ایک الیکٹرالائٹ کے طور پر کام کرتا ہے اور اینٹی آکسیڈنٹس اور اینٹی ایجنگ اجزاء بھی پیدا کرتا ہے۔ اس سے جسم کو زہریلے مادّے باہر نکالنے میں مدد ملتی ہے۔ یہ وزن گھٹانے میں بھی کارگر ہے۔ شہد میں اینٹی ایجنگ جزو موجود ہوتے ہیں جو آپ کی جلد کو موئسچرائز رکھتے ہیں اور لیموں میں وٹامن سی ہوتا ہے جو جلد کیلئے نئے خلیے بنانے میں مدد کرتا ہے۔

X پھلوں کا جوس (Fruits Juice): پھل وٹامنس اور مائیکرو نیوٹرینس سے بھرپور ہوتے ہیں۔ گاجر، چقند، انار جیسے پھل اور شکرقند جیسی سبزیاں منرلز اور وٹامنس سے بھرپور ہوتی ہیں جو کیل مہاسے سے نجات دلا کر ہمیں ایک صحتمند اور صاف جلد پانے میں مدد کرتی ہیں۔ گاجر اور چقندر میں وٹامن اے کی بھرپور مقدار ہوتی ہے جو مہاسے، جھریاں اور دانوں کو روک کر جلد کو صحتمند بناتا ہے۔ چقندر کا رس دوران خون کے نظام کو درست رکھتا ہے۔
3/5

پھلوں کا جوس (Fruits Juice): پھل وٹامنس اور مائیکرو نیوٹرینس سے بھرپور ہوتے ہیں۔ گاجر، چقند، انار جیسے پھل اور شکرقند جیسی سبزیاں منرلز اور وٹامنس سے بھرپور ہوتی ہیں جو کیل مہاسے سے نجات دلا کر ہمیں ایک صحتمند اور صاف جلد پانے میں مدد کرتی ہیں۔ گاجر اور چقندر میں وٹامن اے کی بھرپور مقدار ہوتی ہے جو مہاسے، جھریاں اور دانوں کو روک کر جلد کو صحتمند بناتا ہے۔ چقندر کا رس دوران خون کے نظام کو درست رکھتا ہے۔

X گرین ٹی (Green Tea): اگر آپ چائے کی دلدادہ ہیں تو اپنی خوراک میں گرین ٹی یا لیمن ٹی ضرور شامل کریں۔ اس سے مہاسے سے چھٹکارا پانے میں مدد ملتی ہے۔ اس میں وٹامن سی کے ساتھ ساتھ کئی غذائی اجزاء ہوتے ہیں جو جلد کو صحتمند رکھنے میں معاون ہوتے ہیں اور قدرتی نکھار آتا ہے۔
4/5

گرین ٹی (Green Tea): اگر آپ چائے کی دلدادہ ہیں تو اپنی خوراک میں گرین ٹی یا لیمن ٹی ضرور شامل کریں۔ اس سے مہاسے سے چھٹکارا پانے میں مدد ملتی ہے۔ اس میں وٹامن سی کے ساتھ ساتھ کئی غذائی اجزاء ہوتے ہیں جو جلد کو صحتمند رکھنے میں معاون ہوتے ہیں اور قدرتی نکھار آتا ہے۔

X ہلدی والا دودھ (Turmeric milk / Golden milk): ہلدی قدرتی دوا ہے جو اینٹی بائیوٹک اور اینٹی وائرل ایجنٹ کی طرح کام کرتا ہے۔ یہ اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتی ہے جو عمر بڑھانے کے عمل کو دھیما کر دیتے ہیں۔ روزانہ صبح دودھ یا گرم پانی میں ایک چمچہ ہلدی ملا کر پینے سے جلد صحتمند رہتی ہے۔
5/5

ہلدی والا دودھ (Turmeric milk / Golden milk): ہلدی قدرتی دوا ہے جو اینٹی بائیوٹک اور اینٹی وائرل ایجنٹ کی طرح کام کرتا ہے۔ یہ اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتی ہے جو عمر بڑھانے کے عمل کو دھیما کر دیتے ہیں۔ روزانہ صبح دودھ یا گرم پانی میں ایک چمچہ ہلدی ملا کر پینے سے جلد صحتمند رہتی ہے۔

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK