• Tue, 24 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

بال دھونے سے پہلے یہ باتیں جاننا کیوں ضروری؟

Updated: May 14, 2025, 4:36 PM IST | Tamanna Khan

گھنے، ملائم اور چمکتے بال کسے نہ پسند ہو گے؟ ہماری ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ ہم بالوں کا ہر طرح سے دھیان رکھیں لیکن کیا ہم اپنے بالوں کو صحیح طرح سے صاف کرتی ہیں؟ وہ ہر روز، پورے ہفتے دھوپ، دھول اور مٹی برداشت کرتے ہیں اس لئے انہیں صحیح طریقے سے صفائی اور دیکھ بھال کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہاں بالوں کو صحیح طریقے سے دھونے کی کچھ ہدایات دی جارہی ہیں۔ تصویر: آئی این این

X بالوں کو ایک موٹے دانتوں والوں کنگھی سے سلجھا لیں۔
1/9

بالوں کو ایک موٹے دانتوں والوں کنگھی سے سلجھا لیں۔

X بالوں کی مناسبت سے شیمپو استعمال کرنے کے لئےنکالیں اس میں دگنا حصہ پانی ملا دیں۔ اس سے نہ صرف آپ کو شیمپو لگانے میں آسانی ہوگی بلکہ یہ شیمپو میں موجود کیمیکل کے اثرات کو بھی کم کرتا ہے۔
2/9

بالوں کی مناسبت سے شیمپو استعمال کرنے کے لئےنکالیں اس میں دگنا حصہ پانی ملا دیں۔ اس سے نہ صرف آپ کو شیمپو لگانے میں آسانی ہوگی بلکہ یہ شیمپو میں موجود کیمیکل کے اثرات کو بھی کم کرتا ہے۔

X بالوں کو گیلا کریں اور پھر اپنے سر پر پانی ملا شیمپو ڈالیں۔
3/9

بالوں کو گیلا کریں اور پھر اپنے سر پر پانی ملا شیمپو ڈالیں۔

X اب ہلکے ہاتھوں سے ۲؍ منٹ تک سر کی سطح اور بالوں کی جڑوں کا مساج کریں اور تب تک پانی سے دھوئیں جب تک بالوں سے صاف پانی نہ نکلنے لگے۔
4/9

اب ہلکے ہاتھوں سے ۲؍ منٹ تک سر کی سطح اور بالوں کی جڑوں کا مساج کریں اور تب تک پانی سے دھوئیں جب تک بالوں سے صاف پانی نہ نکلنے لگے۔

X آپ کو باقی کے بالوں میں شیمپو لگانے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ اوپر کے بالوں کو دھوتے وقت یہ بھی صاف ہوجائے گا۔ یاد رکھئے کہ شیمپو سر کیلئے ہے اور کنڈیشنر بالوں کیلئے۔
5/9

آپ کو باقی کے بالوں میں شیمپو لگانے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ اوپر کے بالوں کو دھوتے وقت یہ بھی صاف ہوجائے گا۔ یاد رکھئے کہ شیمپو سر کیلئے ہے اور کنڈیشنر بالوں کیلئے۔

X اب بالوں سے سارا پانی نتھار دیں اور ان پر کنڈیشنر لگا لیں۔ صرف بالوں پر سر پر نہیں۔ آپ کے سر سے ویسے بھی بہت زیادہ مقدار میں قدرتی تیل نکلتا ہے تو اس پر کنڈیشنر لگانے سے یہ اور زیادہ آئلی ہوجائے گا اور جلد ہی دوبارہ چپ چپ بھی۔ اسے دو منٹ تک ایسے ہی چھوڑ دیں اور پھر اچھے سے دھو لیں۔ یاد رکھیں کہ بالوں میں تھوڑا کنڈیشنر بھی نہیں رہنا چاہئے۔
6/9

اب بالوں سے سارا پانی نتھار دیں اور ان پر کنڈیشنر لگا لیں۔ صرف بالوں پر سر پر نہیں۔ آپ کے سر سے ویسے بھی بہت زیادہ مقدار میں قدرتی تیل نکلتا ہے تو اس پر کنڈیشنر لگانے سے یہ اور زیادہ آئلی ہوجائے گا اور جلد ہی دوبارہ چپ چپ بھی۔ اسے دو منٹ تک ایسے ہی چھوڑ دیں اور پھر اچھے سے دھو لیں۔ یاد رکھیں کہ بالوں میں تھوڑا کنڈیشنر بھی نہیں رہنا چاہئے۔

X  ہلکے ہاتھوں سے بالوں کا زائد پانی نتھار لیں اور اب ان پر ایک سوتی کپڑا لپیٹ لیں۔ بالوں کو تولیے سے نہ رگڑیں اس سے بال بیچ سے ٹوٹ جاتے ہیں۔
7/9

 ہلکے ہاتھوں سے بالوں کا زائد پانی نتھار لیں اور اب ان پر ایک سوتی کپڑا لپیٹ لیں۔ بالوں کو تولیے سے نہ رگڑیں اس سے بال بیچ سے ٹوٹ جاتے ہیں۔

X  گرمیوں میں بالوں کو ہوا میں سوکھنے دیں اور سردیوں میں اپنے ڈرائر کو کول سیٹنگ پر رکھ کر بالوں کو سکھائیں۔ ہلکے گیلے بالوں کو چوڑے دانت والی کنگھی سے سلجھائیں۔ دھیان رکھیں گیلے، بہت گیلے بالوں کو نہیں۔
8/9

 گرمیوں میں بالوں کو ہوا میں سوکھنے دیں اور سردیوں میں اپنے ڈرائر کو کول سیٹنگ پر رکھ کر بالوں کو سکھائیں۔ ہلکے گیلے بالوں کو چوڑے دانت والی کنگھی سے سلجھائیں۔ دھیان رکھیں گیلے، بہت گیلے بالوں کو نہیں۔

X  بالوں کی بہتری کے لئے شیمپو کرنے سے کچھ گھنٹے یا ایک رات پہلے بالوں کی تیل کی مالش کریں۔
9/9

 بالوں کی بہتری کے لئے شیمپو کرنے سے کچھ گھنٹے یا ایک رات پہلے بالوں کی تیل کی مالش کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK