Inquilab Logo Happiest Places to Work

بچوں کو ماحول دوست کیسے بنائیں؟

Updated: May 19, 2025, 4:47 PM IST | Tamanna Khan

بچوں کو ماحول سے محبت سکھانا آج کی ضرورت ہے۔ اگر ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے بچے ایک صاف اور سر سبز دنیا میں بڑے ہوں تو ہمیں انہیں ماحول دوست عادات اپنانے کی ترغیب دینی ہوگی۔ گرمی کی چھٹیاں قدرت کے قریب جانے اور نئی مثبت عادات اپنانے کا بہترین وقت ہے۔ یہاں جانئے ماحول دوست عادتوں کے بارے میں جو آپ بچوں کو سکھا سکتی ہیں۔ تصویر: آئی این این

X پلاسٹک کے بجائے ماحول دوست اشیاء کا استعمال بچوں کو پلاسٹک کے کم استعمال کی اہمیت بتائیں اور انہیں کپڑے کے تھیلے اور دوبارہ قابلِ استعمال بوتلیں استعمال کرنے کی عادت ڈالیں۔
1/6

پلاسٹک کے بجائے ماحول دوست اشیاء کا استعمال بچوں کو پلاسٹک کے کم استعمال کی اہمیت بتائیں اور انہیں کپڑے کے تھیلے اور دوبارہ قابلِ استعمال بوتلیں استعمال کرنے کی عادت ڈالیں۔

X ری سائیکلنگ کا شعور پیدا کریں بچوں کو سمجھائیں کہ پرانی چیزوں کو دوبارہ کیسے استعمال کیا جاسکتا ہے، جیسے پرانی کتابیں، کھلونے یا کپڑے۔
2/6

ری سائیکلنگ کا شعور پیدا کریں بچوں کو سمجھائیں کہ پرانی چیزوں کو دوبارہ کیسے استعمال کیا جاسکتا ہے، جیسے پرانی کتابیں، کھلونے یا کپڑے۔

X بجلی اور پانی کی بچت کریں بچوں کو سکھائیں کہ ضرورت کے بغیر پنکھا، لائٹ یا پانی چلانا ضیاع ہے۔ انہیں اس کی اہمیت اور فوائد بتائیں۔
3/6

بجلی اور پانی کی بچت کریں بچوں کو سکھائیں کہ ضرورت کے بغیر پنکھا، لائٹ یا پانی چلانا ضیاع ہے۔ انہیں اس کی اہمیت اور فوائد بتائیں۔

X پیدل چلنے یا سائیکل چلانے کی عادت ڈالیں اگر ممکن ہو تو قریبی جگہوں پر گاڑی کے بجائے پیدل جانے کی ترغیب دیں تاکہ آلودگی کم ہو۔ کم فاصلے کیلئے سائیکل سے جانے دیں۔
4/6

پیدل چلنے یا سائیکل چلانے کی عادت ڈالیں اگر ممکن ہو تو قریبی جگہوں پر گاڑی کے بجائے پیدل جانے کی ترغیب دیں تاکہ آلودگی کم ہو۔ کم فاصلے کیلئے سائیکل سے جانے دیں۔

X پودے لگائیں اور ان کی دیکھ بھال سکھائیں بچوں کے ساتھ مل کر گھر میں ایک چھوٹا سا باغ بنائیں یا کوئی درخت لگائیں۔ انہیں سکھائیں کہ پودے بھی جاندار ہیں اور ہماری حفاظت کے لئے ضروری ہیں۔
5/6

پودے لگائیں اور ان کی دیکھ بھال سکھائیں بچوں کے ساتھ مل کر گھر میں ایک چھوٹا سا باغ بنائیں یا کوئی درخت لگائیں۔ انہیں سکھائیں کہ پودے بھی جاندار ہیں اور ہماری حفاظت کے لئے ضروری ہیں۔

X قدرتی مقامات کی حفاظت کریں بچوں کو پکنک یا پارک جاتے وقت سکھائیں کہ وہ وہاں کوڑا نہ پھینکیں اور ماحول کو صاف رکھیں۔ ساتھ ہی سمندر کنارے کی صفائی مہم میں شامل ہوسکتے ہیں۔ اس طرح بچے کم عمری ہی سے ماحولیات کے تحفظ کی اہمیت سمجھتے ہیں اور اس جانب کوشش بھی کرتے ہیں۔
6/6

قدرتی مقامات کی حفاظت کریں بچوں کو پکنک یا پارک جاتے وقت سکھائیں کہ وہ وہاں کوڑا نہ پھینکیں اور ماحول کو صاف رکھیں۔ ساتھ ہی سمندر کنارے کی صفائی مہم میں شامل ہوسکتے ہیں۔ اس طرح بچے کم عمری ہی سے ماحولیات کے تحفظ کی اہمیت سمجھتے ہیں اور اس جانب کوشش بھی کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK