ماحولیات کے تحفظ اور موسمیاتی تبدیلی کے خلاف نمایاں خدمات انجام دینے والے افراد کو ہر سال گولڈمین انوائرمینٹل پرائز سے نوازا جاتا ہے، جسے دنیا بھر میں ’’گرین آسکر‘‘ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ 1989ء میں اس اعزاز کے آغاز کے بعد رواں برس پہلی مرتبہ بیک وقت چھ خواتین ماحولیاتی کارکنوں کو اس باوقار ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ نائجیریا، جنوبی کوریا، برطانیہ، پاپوا نیو گنی، الاسکا اور کولمبیا سے تعلق رکھنے والی ان خواتین نے جنگلات کے تحفظ، موسمیاتی قانون، فوسل فیول منصوبوں، کان کنی، سالمن مچھلی کے مسکن اور پانی کے تحفظ کیلئے اہم جدوجہد کی۔ ان کی کوششوں نے نہ صرف مقامی سطح پر ماحولیاتی مسائل کے خلاف آواز بلند کی بلکہ کئی معاملات کو عالمی سطح پر بھی توجہ دلائی۔ (تصاویر: آئی این این)
Iroro Tanshi
نائجیریا سے تعلق رکھنی والی ایرورو سائنسداں ہیں جنہوں نے جنگلات کو آگ سے بچانے کیلئے اقدامات کئے ہیں۔ جنگلات میں آگ لگنے سے جاندار کو شدید نقصان پہنچتا ہے۔
Borim Kim
ساؤتھ کوریا سے تعلق رکھنے والی بورم نئی نسل کو موسمیات کے قانون کے بارے میں آگاہ کر رہی ہیں تاکہ وہ موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہوسکے۔
Sarah Finch
انہیں برطانیہ ’فوسیل فوئل‘ پروجیکٹ کی منظوری سے آب و ہوا کے اثرات کو چیلنج کرنے والے ایک اہم مقدمہ میں کامیابی حاصل ہوئی، اسی قدم کے سبب انہیں ایوارڈ سے نوازا گیا۔
Theonila Roka Matbob
انہوں نے پاپوا نیو گنی میں کان کنی کی سرگرمیوں سے ماحولیات کو پہنچنے والے نقصانات کے خلاف آواز بلند کی۔ ان کی کوششوں سے ان مسائل کو بین الاقوامی سطح پر توجہ ملی۔
Alannah Acaq Hurley
وہ ایک مقامی کارکن ہیں جو الاسکا میں کان کنی کے ایک منصوبے جو سالمن ماہی گیری کے لئے مشہور ہے، کے خلاف مزاحمت میں سرگرم عمل تھیں۔ اس لئے یہ ایوارڈ انہیں دیا گیا۔
Yuvelis Morales Blanco
انہوں نے کولمبیا میں اینٹی فریکنگ مہم (ماحولیات کو نقصان پہنچانے والی سرگرمیوں) شروع کی۔ جس سے لوگوں کو پانی کے تحفظ اور ماحولیاتی صحت کے بارے آگاہی ہوئی۔