Inquilab Logo Happiest Places to Work

پڑھائی کے دوران وقفہ ضروری ہے، اس کیلئے اپنائیے یہ تدابیر

Updated: Mar 2, 2024, 3:35 PM IST | Tamanna Khan

مسلسل پڑھائی کرنے سے طالب علم اکتاہٹ کا شکار ہوجاتا ہے اس لئے وقفہ ضروری ہے مگر سوال یہ ہے کہ وقفہ کے دوران کون سی سرگرمیاں انجام دی جائیں کہ آپ کا ذہن تازہ ہو؟ ذیل میں کچھ سرگرمیوں کے بارے میں بتایا گیا ہے جس سے آپ پڑھائی کو دلجمعی کے ساتھ کرسکتے ہے۔ تصویر آئی این این

X Drawing/Craft/Doodle ڈرائنگ/کرافٹ/ڈوڈل: سائنسداں کہتے ہیں کہ یہ تینوں کام ایسے ہیں جن کے ذریعے انسانی ذہن پُرسکون ہوتا ہے۔ جب آپ کاغذ پر اپنی تخلیقات کا مظاہرہ کرتے ہیں تو دراصل اپنے ذہن کو مختلف خیالوں سے آزاد کررہے ہوتے ہیں۔ اس عمل سے اعتماد میں اـضافہ بھی ہوتا ہے۔
1/6

Drawing/Craft/Doodle ڈرائنگ/کرافٹ/ڈوڈل: سائنسداں کہتے ہیں کہ یہ تینوں کام ایسے ہیں جن کے ذریعے انسانی ذہن پُرسکون ہوتا ہے۔ جب آپ کاغذ پر اپنی تخلیقات کا مظاہرہ کرتے ہیں تو دراصل اپنے ذہن کو مختلف خیالوں سے آزاد کررہے ہوتے ہیں۔ اس عمل سے اعتماد میں اـضافہ بھی ہوتا ہے۔

X Comic Videos مزاحیہ ویڈیوز: ذہنی تناؤ کم کرنے کیلئے اس سے بہتر کوئی آپشن نہیں ہے۔ مزاحیہ ویڈیوز سے طبیعت ہشاش بشاش ہوجاتی ہے۔ آج یوٹیوب پر ایسے بے شمار ویڈیوز دستیاب ہیں جن سے آپ کی تفریح بھی ہوگی اور آپ پڑھائی کا تناؤ کم محسوس کریں گے۔ خیال رہے کہ ایسے ویڈیوز دیکھنے کے کئی فائدے ہیں۔ 
2/6

Comic Videos مزاحیہ ویڈیوز: ذہنی تناؤ کم کرنے کیلئے اس سے بہتر کوئی آپشن نہیں ہے۔ مزاحیہ ویڈیوز سے طبیعت ہشاش بشاش ہوجاتی ہے۔ آج یوٹیوب پر ایسے بے شمار ویڈیوز دستیاب ہیں جن سے آپ کی تفریح بھی ہوگی اور آپ پڑھائی کا تناؤ کم محسوس کریں گے۔ خیال رہے کہ ایسے ویڈیوز دیکھنے کے کئی فائدے ہیں۔ 

X Power Nap پاور نیپ:  زیادہ وقت تک ذہنی اور جسمانی طور پر فعال رہنے کیلئے ماہرین ’’پاور نیپ‘‘ کو اہم قرار دیتے ہیں۔ پاور نیپ کی کئی تکنیک ہیں، آپ کو اپنے اطراف کے ماحول کے لحاظ سے موزوں ترین تکنیک استعمال کرنی چاہئے۔ یاد رہے کہ پاور نیپ کم سے کم ۲۰؍ منٹ اور زیادہ سے زیادہ ۳۰؍ منٹ کا ہونا چاہئے۔ 
3/6

Power Nap پاور نیپ:  زیادہ وقت تک ذہنی اور جسمانی طور پر فعال رہنے کیلئے ماہرین ’’پاور نیپ‘‘ کو اہم قرار دیتے ہیں۔ پاور نیپ کی کئی تکنیک ہیں، آپ کو اپنے اطراف کے ماحول کے لحاظ سے موزوں ترین تکنیک استعمال کرنی چاہئے۔ یاد رہے کہ پاور نیپ کم سے کم ۲۰؍ منٹ اور زیادہ سے زیادہ ۳۰؍ منٹ کا ہونا چاہئے۔ 

X Family Time بہن بھائیوں سے بات چیت:  وقفہ کے دوران اپنے بہترین دوست یا گھر کے کسی فرد سے بھی بات چیت کی جاسکتی ہے۔ تاہم، یہ بات چیت پڑھائی کے متعلق بالکل نہ ہو بلکہ دیگر موضوعات پر بات چیت کیجئے۔ یہ تفریحی بھی ہوسکتی ہے اور مزاحیہ بھی۔ گفتگو کا موضوع ایسا ہو کہ آپ چند منٹوں کیلئے پڑھائی بالکل بھول جائیں۔ 
4/6

Family Time بہن بھائیوں سے بات چیت:  وقفہ کے دوران اپنے بہترین دوست یا گھر کے کسی فرد سے بھی بات چیت کی جاسکتی ہے۔ تاہم، یہ بات چیت پڑھائی کے متعلق بالکل نہ ہو بلکہ دیگر موضوعات پر بات چیت کیجئے۔ یہ تفریحی بھی ہوسکتی ہے اور مزاحیہ بھی۔ گفتگو کا موضوع ایسا ہو کہ آپ چند منٹوں کیلئے پڑھائی بالکل بھول جائیں۔ 

X Scene Change منظر کی تبدیلی: آپ نے یقیناً پڑھائی کیلئے کوئی گوشہ بنایا ہوگا، اور وہیں بیٹھ کر پڑھتے ہوں گے۔ وقفہ کے دوران وہ گوشہ چھوڑ دینا اہم ہے تاکہ آپ کی آنکھیں دیگر مناظر سے لطف اندوز ہوسکیں۔ اس طرح آپ ذہنی طور پر تازگی محسوس کریں گے۔ کسی پارک میں چہل قدمی کی جائے تو طبیعت فریش محسوس ہوگی۔ 
5/6

Scene Change منظر کی تبدیلی: آپ نے یقیناً پڑھائی کیلئے کوئی گوشہ بنایا ہوگا، اور وہیں بیٹھ کر پڑھتے ہوں گے۔ وقفہ کے دوران وہ گوشہ چھوڑ دینا اہم ہے تاکہ آپ کی آنکھیں دیگر مناظر سے لطف اندوز ہوسکیں۔ اس طرح آپ ذہنی طور پر تازگی محسوس کریں گے۔ کسی پارک میں چہل قدمی کی جائے تو طبیعت فریش محسوس ہوگی۔ 

X Watch/Read Favou- rite Show/bookپسندیدہ شو/ کتاب کیلئے ۲۰؍ منٹ:  وقفہ کے دوران ۲۰؍ منٹ کیلئے اپنی پسندیدہ کتاب پڑھئے، یا، اپنا کوئی پسندیدہ شو دیکھ لیجئے۔ لیکن اس بات کا خیال رہے کہ آپ اسے ۲۰؍ منٹ سے زیادہ وقت نہ دیں۔ اس طرح آپ کے ذہن کو بھی وقفہ ملے گا اور وہ تفریحی مشمولات سے لطف اندوز ہوگا۔
6/6

Watch/Read Favou- rite Show/bookپسندیدہ شو/ کتاب کیلئے ۲۰؍ منٹ:  وقفہ کے دوران ۲۰؍ منٹ کیلئے اپنی پسندیدہ کتاب پڑھئے، یا، اپنا کوئی پسندیدہ شو دیکھ لیجئے۔ لیکن اس بات کا خیال رہے کہ آپ اسے ۲۰؍ منٹ سے زیادہ وقت نہ دیں۔ اس طرح آپ کے ذہن کو بھی وقفہ ملے گا اور وہ تفریحی مشمولات سے لطف اندوز ہوگا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK