Inquilab Logo

اُلجھے اور بکھرے بال؟ ایسے چھٹکارا پائیں

Updated: Sep 14, 2023, 5:08 PM IST | testing

الجھے اور بکھرے بال کسی کو پسند نہیں۔ کبھی کبھی ہماری غلطیوں کی وجہ سے بال بکھرے ہوئے نظر آتے ہیں۔ چند باتوں کا خیال رکھ کر آپ اپنے بالوں کی اچھی طرح دیکھ بھال کرسکتی ہیں۔ تمام تصاویر: آئی این این

X ڈیپ کنڈیشننگ: بالوں کو نمی فراہم کرنے کے لئے روزانہ ڈیپ کنڈیشننگ کریں۔ اس کے علاوہ آپ ہیئر ماسک کا بھی استعمال کرسکتی ہیں۔ اس کے لئے ایسے پروڈکٹ کا استعمال کریں جن میں آرگن آئل، شیا بٹر اور کوکونٹ آئل شامل ہوں۔
1/6

ڈیپ کنڈیشننگ: بالوں کو نمی فراہم کرنے کے لئے روزانہ ڈیپ کنڈیشننگ کریں۔ اس کے علاوہ آپ ہیئر ماسک کا بھی استعمال کرسکتی ہیں۔ اس کے لئے ایسے پروڈکٹ کا استعمال کریں جن میں آرگن آئل، شیا بٹر اور کوکونٹ آئل شامل ہوں۔

X تولیے کا استعمال: بال دھونے کے بعد اسے خشک کرنے کیلئے مائیکرو فائبر تولیے کا استعمال کریں۔ آپ کوئی پرانا ٹی شرٹ بھی استعمال کرسکتی ہیں۔ دھیان رہے کہ بالوں کو تولیے کی مدد سے ہلکے ہاتھوں سے رگڑنا ہے۔
2/6

تولیے کا استعمال: بال دھونے کے بعد اسے خشک کرنے کیلئے مائیکرو فائبر تولیے کا استعمال کریں۔ آپ کوئی پرانا ٹی شرٹ بھی استعمال کرسکتی ہیں۔ دھیان رہے کہ بالوں کو تولیے کی مدد سے ہلکے ہاتھوں سے رگڑنا ہے۔

X ہیئر اسٹائلنگ ٹولز: الجھے ہوئے بالوں کی ایک وجہ بہت زیادہ ہیئر اسٹائلنگ ٹولز کا استعمال کرنا ہے۔ اس لئے بہتر یہ ہے کہ ان کا کم سے کم استعمال کریں۔ اس سے بالوں کو کم نقصان ہوگا۔
3/6

ہیئر اسٹائلنگ ٹولز: الجھے ہوئے بالوں کی ایک وجہ بہت زیادہ ہیئر اسٹائلنگ ٹولز کا استعمال کرنا ہے۔ اس لئے بہتر یہ ہے کہ ان کا کم سے کم استعمال کریں۔ اس سے بالوں کو کم نقصان ہوگا۔

X بہت زیادہ بالوں کو مت دھوئیں: اکثر یہ سمجھا جاتا ہے کہ بالوں کو بہت زیادہ دھونے سے وہ صحتمند رہتے ہیں مگر ایسا نہیں ہے۔ دراصل بالوں کو بار بار دھونے سے اس کی قدرتی نمی چھین جاتی ہے جس سے بال بے رونق ہو جاتے ہیں۔ بہتر یہ ہے کہ ہفتے میں ۲؍ سے ۳؍ بار بالوں کو دھوئیں۔ ساتھ ہی ہفتے میں ایک بار تیل مالش کریں۔
4/6

بہت زیادہ بالوں کو مت دھوئیں: اکثر یہ سمجھا جاتا ہے کہ بالوں کو بہت زیادہ دھونے سے وہ صحتمند رہتے ہیں مگر ایسا نہیں ہے۔ دراصل بالوں کو بار بار دھونے سے اس کی قدرتی نمی چھین جاتی ہے جس سے بال بے رونق ہو جاتے ہیں۔ بہتر یہ ہے کہ ہفتے میں ۲؍ سے ۳؍ بار بالوں کو دھوئیں۔ ساتھ ہی ہفتے میں ایک بار تیل مالش کریں۔

X کنگھی کریں: چوڑے منہ اور بڑے دانتوں والی کنگھی یا برش کا استعمال کریں اور اس سے آہستہ آہستہ بالوں کو سلجھائیں۔ خشک بالوں میں کنگھی نہ کریں، اس سے بال الجھ کر ٹوٹ سکتے ہیں۔
5/6

کنگھی کریں: چوڑے منہ اور بڑے دانتوں والی کنگھی یا برش کا استعمال کریں اور اس سے آہستہ آہستہ بالوں کو سلجھائیں۔ خشک بالوں میں کنگھی نہ کریں، اس سے بال الجھ کر ٹوٹ سکتے ہیں۔

X بالوں کو باندھ کر رکھیں: الجھے ہوئے بالوں سے نجات پانے کے لئے انہیں باندھ کر رکھیں۔ آپ بالوں کی چوٹی یا بن بنا سکتی ہیں۔ اس سے بال الجھتے نہیں ہیں اور جھڑتے بھی کم ہیں۔
6/6

بالوں کو باندھ کر رکھیں: الجھے ہوئے بالوں سے نجات پانے کے لئے انہیں باندھ کر رکھیں۔ آپ بالوں کی چوٹی یا بن بنا سکتی ہیں۔ اس سے بال الجھتے نہیں ہیں اور جھڑتے بھی کم ہیں۔

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK