موسم سرما کا آغاز ہو چکا ہے۔ یہ موسم ہمارے بالوں کیلئے خراب ہوتا ہے کیوں کہ ماحول میں نمی ہوتی ہے جس سے بال خشک ہو جاتے ہیں۔ نیتی چوپڑا جو ہیئر اسٹائلسٹ اور اسکین ایکسپرٹ ہیں وہ ہر زندگی کے ساتھ بالوں اور اسکین کی حفاظت کیلئے کچھ کار آمد ٹپس شیئر کر رہی ہیں۔
شیمپو کم کنڈیشنر زیادہ : گرم پانی کے ساتھ اپنے بال شیمپو نہ کریں بلکہ ہلکا گنگنا پانی استعمال کریں۔ کنڈیشنر ضرور استعمال کریں۔
تیل کا استعمال : ہفتے میں کم از کم ایک بار تیل کا استعمال ضرور کریں اس سے سر پر پپڑیاں نہیں بنیں گی انہیں کی وجہ سے اکثر بالوں میں روسی ہوتی ہے۔
دیر تک شاور میں نہ رہیں : سردیوں میں کچھ افراد دیر تک گرم پانی کے شاور میں رہنا پسند کرتے ہیں لیکن سمجھداری اسی میں ہے کہ گنگنے پانی سے جلدی جلدہ نہا لیں۔
سردیوں میں بھی سنسکرین لگانا بہت ضروری ہے۔
بالوں کو گیلا نہ چھوڑیں : بال دھونے کے بعد انہیں پوری طرح خشک کرنا چاہئے۔ گیلے بال جلدی ٹوٹتے ہیں۔
دن بھر تھوڑا تھوڑا گرم پانی پیتے رہیں اس طرح آپ کی اسکین صحت مند رہے گی
اسکین اور بالوں کی حفاظت کے متعلق ماہرین کی بھی رائے لیں
گھر کے اندر بھی نمی کا انتظام رکھیں۔