Inquilab Logo Happiest Places to Work

یہ۵؍ باتیں آپ کو ہر کسی کے سامنے ہرگز نہیں کرنی چاہئے

Updated: Dec 27, 2023, 4:49 PM IST | Tamanna Khan

ایک اچھی زندگی گزارنے کیلئے اچھے طریقہ کار کو اپنا نہایت ضروری ہے۔ اچھی عادات میں یہ بھی شامل ہے کہ کسی محفل یا کسی شخص سے بات کرنے کے دوران بسیار گوئی سے محفوظ رہا جائے۔ کبھی کبھار حد سے زیادہ اپنا تعارف پیش کرنا کسی بھی شخص کیلئے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔ وہیں سامنے والے شخص پر اچھا تاثر نہیں پڑتا ہے۔ کئی مرتبہ آپ لوگوں سے اپنی ذاتی معلومات شیئر کرتے ہیں جو غلط ہے۔ ذیل میں ۵؍ باتیں بتائی جارہی ہیں جو آپ کو ہر کسی کے سامنے ہرگز نہیں کرنی چاہئے۔

X اپنا منصوبہ ہر کسی کو نہ بتائیں۔ کیونکہ ہر کوئی آپ کا خیر خواہ نہیں ہوتا۔ یہ بھی ہوسکتا ہے کہ کوئی آپ کی ترقی اوربہتری سے حسد رکھتا ہو اور جب وہ آپ کا منصوبہ جان جاتا ہے تو پھر ممکن ہے اس کی راہ میں کوئی پریشانی کھڑی کرنے کی کوشش کرے۔ اسلئے خاموشی سے کام کرتے جائیں۔ 
1/5

اپنا منصوبہ ہر کسی کو نہ بتائیں۔ کیونکہ ہر کوئی آپ کا خیر خواہ نہیں ہوتا۔ یہ بھی ہوسکتا ہے کہ کوئی آپ کی ترقی اوربہتری سے حسد رکھتا ہو اور جب وہ آپ کا منصوبہ جان جاتا ہے تو پھر ممکن ہے اس کی راہ میں کوئی پریشانی کھڑی کرنے کی کوشش کرے۔ اسلئے خاموشی سے کام کرتے جائیں۔ 

X اپنے طرز زندگی کی حساس تفصیلات پر بات نہ کریں۔ جب ہم ’پرائیویسی‘ یارازداری کو اہم سمجھتے ہیں تو پھر اس معاملے میں احتیاط برتنی ہی چاہئے۔ کیونکہ اگر آپ کی نجی زندگی کی یہ تفصیلات اگرعام ہوں گی تواس سے آپ کے لئے ہی پریشانیاں کھڑی ہوسکتی ہیں۔ اس لئے محتاط رہیں۔
2/5

اپنے طرز زندگی کی حساس تفصیلات پر بات نہ کریں۔ جب ہم ’پرائیویسی‘ یارازداری کو اہم سمجھتے ہیں تو پھر اس معاملے میں احتیاط برتنی ہی چاہئے۔ کیونکہ اگر آپ کی نجی زندگی کی یہ تفصیلات اگرعام ہوں گی تواس سے آپ کے لئے ہی پریشانیاں کھڑی ہوسکتی ہیں۔ اس لئے محتاط رہیں۔

X آپ کتنے ’ہیروئک‘ یا بہادر ہیں ، اس پر کبھی بات نہ کریں۔ کیونکہ اس سے آپ کی شخصیت کے تئیں تاثر ٹھیک نہیں جاتا۔ ایسا کرنے سے سامنے والے کو یہ لگے گا کہ آپ کتنے شیخی باز ہیں۔ آپ اپنے عمل سے یہ ثابت کریں، لوگ بخود بخود ہی جان جائیں گے کہ آپ کیا ہیں۔
3/5

آپ کتنے ’ہیروئک‘ یا بہادر ہیں ، اس پر کبھی بات نہ کریں۔ کیونکہ اس سے آپ کی شخصیت کے تئیں تاثر ٹھیک نہیں جاتا۔ ایسا کرنے سے سامنے والے کو یہ لگے گا کہ آپ کتنے شیخی باز ہیں۔ آپ اپنے عمل سے یہ ثابت کریں، لوگ بخود بخود ہی جان جائیں گے کہ آپ کیا ہیں۔

X آپ کتنی معلومات رکھتے ہیں یا کتنے صاحب علم ہیں یہ کبھی دوسروں پر نہ جتائیں۔ ایک تو یہ کہ ایسا کرنا منہ میاں مٹھو بننے جیسا ہے۔ پھر یہ کہ ایسا کرنا  اپنے علم و صلاحیت پر گھمنڈ کرنے کے مترادف ہے۔ پیشہ ورانہ زندگی میں تو آپ کو اس کا خاص خیال رکھنا چاہئے۔
4/5

آپ کتنی معلومات رکھتے ہیں یا کتنے صاحب علم ہیں یہ کبھی دوسروں پر نہ جتائیں۔ ایک تو یہ کہ ایسا کرنا منہ میاں مٹھو بننے جیسا ہے۔ پھر یہ کہ ایسا کرنا  اپنے علم و صلاحیت پر گھمنڈ کرنے کے مترادف ہے۔ پیشہ ورانہ زندگی میں تو آپ کو اس کا خاص خیال رکھنا چاہئے۔

X اپنی گھریلو زندگی اور گھریلو مسائل پر ہر کسی سے کبھی بات نہ کریں۔ یہ باتیں اپنے بہت قریبی اور خیرخواہ شخص کے ساتھ ہی کرنا مناسب ہے۔ ورنہ ایسے لوگوں کی کمی نہیں جو آپ کے سامنے خاموشی سے یہ باتیں سنیں اور پھر پیٹھ پیچھے دوسروں کے سامنے اسے تماشہ بناکر پیش کریں۔
5/5

اپنی گھریلو زندگی اور گھریلو مسائل پر ہر کسی سے کبھی بات نہ کریں۔ یہ باتیں اپنے بہت قریبی اور خیرخواہ شخص کے ساتھ ہی کرنا مناسب ہے۔ ورنہ ایسے لوگوں کی کمی نہیں جو آپ کے سامنے خاموشی سے یہ باتیں سنیں اور پھر پیٹھ پیچھے دوسروں کے سامنے اسے تماشہ بناکر پیش کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK