Inquilab Logo

بہار: لا ک ڈاؤن میں ہر خواہشمند کوروز گاردینے کی ہدایت

Updated: May 07, 2021, 12:56 PM IST | Agency | Patna

بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمارنے کہا :لاک ڈاؤن کے دوران کوئی بھی مزدور کام سےمحروم نہ رہے۔بروقت مزدوری کا انتظام کرنے کی تاکید

 Effect of lockdown in Patna.Picture:PTI
پٹنہ میں لاک ڈاؤن کا اثر ۔تصویر :پی ٹی آئی

بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے لاک ڈاؤن کے دوران سبھی افراد کو روزگار فراہم  کرانے کیلئے مستعدی سے کام کرنے کی  افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ وہ یہ یقینی بنائیں کہ کوئی بھی مزدور کام سے محروم نہ رہے ۔کمار نے جمعرات کو دیہی علاقوں میں روزگار کے مواقع اورلاک ڈاؤن کے دوران چلائے جارہے کمیونیٹی کچن سے متعلق ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے جائزہ میٹنگ کے دوران افسران کو یہ ہدایت دی ۔ انہوں نے کہاکہ کورونا انفیکشن کو کنٹرول کرنے کیلئے لاک ڈاؤن نافذکیا گیاہے ۔ اس دوران خواہشمند  افراد کور وزگار  فراہم کرانے کیلئے مستعدی سے کام کریں ۔ یہ یقینی بنائیں کہ کوئی مزدور کام سے محروم نہ رہے ۔
 ان کے مطابق گزشتہ مرتبہ بھی لاک ڈاؤن کے دوران باہر سے آنے والوں کے ساتھ  ساتھ یہاں کے بھی خواہشمند افراد کو منریگا کے توسط سے روزگار فراہم کیا گیا۔ اس بار بھی منریگا کے توسط سے لوگوں کو کام کے مواقع دینا ہے ۔ بہار کے وزیراعلیٰ نے کہاکہ دیہی علاقوں کے ساتھ شہری علاقوں میں غریبوں کو کام ملے ، تاکہ انہیں کسی قسم کی پریشانی نہ ہو ۔ انہوں نے افسران کو یہ بھی ہدایت دی کہ وہ کام کرنے والے مزدوروں کی بروقت مزدوری  دینے کاانتظا م کرنے کی ہدایت دی۔ اسی دوران وزیراعلیٰ  نتیش کمار نےتمام متعلقہ افسران کوہدایت دی کہ کام کےمقامات پر کووڈ انفیکشن کو پھیلنے سے روکنے کیلئے دی گئی ہدایات پر ٹھیک سے عمل کرائیں۔ لوگوں کو کورونا کے تئیں محتاط رکھیں ۔ انہوں نے کہاکہ لوگ آپس میںمناسب فاصلہ کے ساتھ کام کریں اور ماسک کا استعمال ضرورکریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK