Inquilab Logo

یدی یورپا کا یوٹرن متاثرین کو معاوضہ نہ دینے کا اعلان

Updated: December 26, 2019, 2:41 PM IST | Agency | Mangalore

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ بی ایس یدی یورپا نے منگلور میں پولیس فائرنگ میں مارےجانے والے ۲؍ مظاہرین کو۱۰۔۱۰؍ لاکھ روپے معاوضہ دینےکے اپنے حکم سے یوٹرن لے لیا ہے۔ انہوںنے کہا کہ دونوںمہلوکین مجرمانہ الزامات کا سامنا کر ر ہے تھے اور ایسے لوگوں کو معاوضہ دیئے جانے کی کوئی روایت نہیں ہے۔

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ یدی یو رپا ۔ تصویر  : آئی این این
کرناٹک کے وزیر اعلیٰ یدی یو رپا ۔ تصویر : آئی این این

 منگلور : کرناٹک کے وزیر اعلیٰ بی ایس یدی یورپا نے منگلور میں پولیس  فائرنگ میں مارےجانے والے ۲؍ مظاہرین کو۱۰۔۱۰؍ لاکھ روپے  معاوضہ دینےکے اپنے حکم  سے یوٹرن لے لیا ہے۔ یدی یورپا نے بدھ کو  پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ۱۹؍ دسمبر کو منگلور میں ہونے والے تشدد میں پولیس کی گولی لگنے سے دو  ہلاک شدگان  کے اہل خانہ کو معاوضہ نہیں دیاجائے گا کیونکہ دونوں مہلوکین مجرمانہ الزامات کا سامنا کر ر ہے تھے اور ایسے لوگوں کو معاوضہ دیئے جانے کی کوئی روایت نہیں ہے۔
 وزیر اعلیٰ نے کہا کہ معاوضہ کی ادائیگی کا فیصلہ ریاستی حکومت کی طرف سے سی آئی ڈی اور مجسٹریٹ تحقیقات کے مکمل ہونے کے بعد ہی کیا جائے گا۔ پولیس  فائرنگ کے متاثرین کے اہل خانہ کو معاوضہ کی ادائیگی  سے پلٹنے کے اپنے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ لوگ جو مجرمانہ  معاملے کا سامنا کر رہے ہیں، انہیں معاوضہ دینے کا  التزام نہیں ہے۔ اس سے پہلے  یدی یورپا نے سینئر پولیس افسران کے ساتھ ملاقات کر کے شہر کے موجودہ حالات کی معلومات حاصل کی تھی ۔۱۹؍ دسمبر کو ہونے والےاحتجاج میں فائرنگ سے۲؍ مظاہرین کی موت ہوگئی تھی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK