شہید آیت اللہ خامنہ ای کی نمازجنازہ کے دن ۲؍ کروڑ سے زائد افرادکی تہران آمد متوقع ہے ، تہران کے علاوہ قم اور مشہد کے شہروں میں بھی نماز جنازہ کی تقریبات منعقد کی جائیں گی۔
EPAPER
Updated: July 03, 2026, 4:05 PM IST | Tehran
شہید آیت اللہ خامنہ ای کی نمازجنازہ کے دن ۲؍ کروڑ سے زائد افرادکی تہران آمد متوقع ہے ، تہران کے علاوہ قم اور مشہد کے شہروں میں بھی نماز جنازہ کی تقریبات منعقد کی جائیں گی۔
شہید آیت اللہ خامنہ ای کی نمازجنازہ کے دن ۲؍ کروڑ سے زائد افرادکی تہران آمد متوقع ہے ، تہران کے علاوہ قم اور مشہد کے شہروں میں بھی نماز جنازہ کی تقریبات منعقد کی جائیں گی۔
ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے سفرِ آخرت کے سلسلے میں ملک بھر میں فضا سوگوار ہے، جہاں ان کی آخری رسومات اور نمازِ جنازہ کے موقع پر تہران میں تاریخ کے سب سے بڑے انسانی اجتماع کی تیاریاں جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:سنی دیول اور اکشے کھنہ کا ’اکّا‘ میں ایک ساتھ آنا، واقعی خدا کا منصوبہ ہے: سِدھارتھ
ایرانی سرکاری میڈیا نے بتایا کہ شہید سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی نمازِ جنازہ کے دن دارالحکومت تہران میں۲؍ کروڑ سے زائد افراد کی آمد متوقع ہے۔تہران کی اپنی موجودہ آبادی پہلے ہی تقریباً ایک کروڑ ہے، تاہم ملک کے طول و عرض سے کروڑوں سوگواروں کی تہران آمد کے پیشِ نظر بڑے پیمانے پر انتظامات کیے جا رہے ہیں۔
سرکاری میڈیا نے مزید بتایا کہ تہران کے مرکزی جنازے کے علاوہ قم اور مشہد کے شہروں میں بھی سپریم لیڈر کی یاد میں نمازِ جنازہ اور تعزیتی تقریبات منعقد کی جائیں گی۔ دوسری جانب، شہید سپریم لیڈر کا جسدِ خاکی تہران کی مرکزی امام بارگاہ امام خمینی منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں اہل خانہ، قریبی رفقا، اعلیٰ ایرانی حکام اور شہدا کے خاندان آخری دیدار کے لیے موجود ہیں۔ پہلے الوداعی اجتماع میں رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے جہاں ہر آنکھ اشکبار نظر آئی۔
یہ بھی پڑھئے:اسپین۲۰۱۰ء کے فائنل کے بعد پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ کامیاب
اس دوران شہید آیت اللہ خامنہ ای کے داماد شہید ڈاکٹر مصباح باقری کی نمازِ جنازہ آج شام ۵؍ بجے ادا کی جائے گی۔ ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ شہید رہبرِ اعلیٰ کی تجہیز و تکفین میں دنیا بھر کے ۱۰۰؍ سے زائد ممالک کے سرکاری مہمان اور اعلیٰ سطح کے وفود شرکت کر رہے ہیں، جس کے لیےسیکوریٹی اور پروٹوکول کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔