ایک ۵؍فٹ لمبا دھامن سانپ جسے انڈین چوہا سانپ بھی کہا جاتا ہے، ممبئی میں اداکار سلمان خان کے گلیکسی اپارٹمنٹ کے ارد گردرینگتا ہوا پایا گیا۔
EPAPER
Updated: May 20, 2026, 1:54 PM IST | Mumbai
ایک ۵؍فٹ لمبا دھامن سانپ جسے انڈین چوہا سانپ بھی کہا جاتا ہے، ممبئی میں اداکار سلمان خان کے گلیکسی اپارٹمنٹ کے ارد گردرینگتا ہوا پایا گیا۔
ایک ۵؍فٹ لمبا دھامن سانپ جسے انڈین چوہا سانپ بھی کہا جاتا ہے، ممبئی میں اداکار سلمان خان کے گلیکسی اپارٹمنٹ کے ارد گردرینگتا ہوا پایا گیا۔ واقعہ سے علاقے میں کہرام مچ گیا۔ تاہم اس سانپ سے انسانوں کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ڈیوٹی پر موجود ایک پولیس کانسٹیبل نے فوری طور پر سانپ بچاؤ کے ماہر وکی دوبے اطلاع دی۔وکی دوبے جائے وقوعہ پر پہنچے اور انتہائی احتیاط سے سانپ کو بحفاظت پکڑ کر باہر نکال دیا۔ پورے آپریشن کے دوران کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور حالات قابو میں رہے۔
یہ بھی پڑھئے:’’لڑنا کیسے ہے، یہ نہیں بھولا‘‘: سلمان خان
باندرہ ویسٹ پولیس اسٹیشن اور محکمہ جنگلات کے کنٹرول روم کو بھی اس واقعہ کی اطلاع دی گئی۔ تھانے میں باضابطہ ڈائری درج کرائی گئی ہے۔بہار حکومت کے محکمہ جنگلات، ماحولیات اور پانی کے مطابق دھامن سانپ زراعت کے لیے فائدہ مند ہے۔ اسے ہندوستانی چوہا سانپ بھی کہا جاتا ہے۔ یہ ایک غیر زہریلا سانپ ہے جو عام طور پر پورے ہندوستان میں پایا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:فلم ’’کروپّو‘‘ کے میکرز نے موسیقار ایلیاراجا سے ایک مکالمے کے معاملے میں معافی مانگ لی
یہ چوہوں، مینڈکوں، چھپکلیوں اور چھوٹے جانوروں کا شکار کرتا ہے۔ یہ غیر زہریلا ہے، اس لیے اسے انسانوں کے لیے کوئی خاص خطرہ نہیں سمجھا جاتا، لیکن اس کا سائز اور رنگ اکثر لوگوں کو خوفزدہ کرتے ہیں۔ دھامن سانپ کسانوں کے لیے ایک اہم دوست ہے کیونکہ یہ چوہوں کی آبادی کو کنٹرول کرتا ہے، فصلوں کے نقصان کو روکتا ہے۔
دھامن سانپ کی تیز رفتاری اسے گھوڑے کے سانپ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اس کی اوسط لمبائی ۵؍ سے ۸؍ فٹ ہے اور اس کا وزن تقریباً ۲؍ کلو گرام ہے۔ یہ اوسطاً ۱۵؍ سال زندہ رہتا ہے۔