Inquilab Logo

عیدالاضحی پر قربانی کیلئے ممبرا کوسہ میں ۵؍ عارضی مذبح قائم

Updated: July 21, 2021, 2:23 AM IST | Iqbal Ansari | Mumbai

 پولیس اورمیونسپل کارپوریشن نے منظوری دی۔ شہری انتظامیہ کی جانب سے تینوں دن پانی ، صاف صفائی اور دیگر خدمات مہیا کرائی جائیں گی

Al-Nadi Al-Falah Madrassa, a temporary slaughterhouse has been set up at Shimla Park.Picture:Inquilab
النادی الفلاح مدرسہ ،شملہ پارک میں قائم کیا گیا عارضی مذبح ۔اسی طرح دیگر ۴؍ جگہوں پر بھی عارضی سلاٹرہاؤس بنائے گئے ہیں۔(تصویر: انقلاب)

 عیدالاضحی کے موقع پر بھینسوں اور پاڑوں کی قربانی کیلئے ممبر اکوسہ کے شہریوں کی سہولت کیلئے ۵؍ عارضی مذبح قائم کرنے کی اجازت پولیس اور شہری انتظامیہ نے دے دی ہے ۔  یہ عارضی  سلاٹر ہاؤس  قربانی کے ۳؍ دن  تک جاری  رہیں گے ۔ اس کیلئے تھانے میونسپل کارپوریشن ( ٹی ایم سی) میں اپوزیشن  لیڈر  اشرف  پٹھان مسلسل کوشش کررہے تھےاور ان کی یہ کوشش رنگ لائی۔
 اس ضمن میں ڈپٹی پولیس کمشنر( زون ایک)  اویناش امبورے کی جانب سے ۲۰؍ جولائی کو ممبرا میں ۵؍ عارضی مذبح کی مشروط اجازت(نمبر: ۲۳۹۲) دی گئی ہے  ۔ ایک صفحہ پر مشتمل اس اجازت نامہ میں کہا گیا ہے کہ عیدالاضحی کیلئے ۲۱؍ تا ۲۳؍ جولائی ۲۰۲۱ء ان ۳؍ دن تک عارضی مذبح کیلئے محکمہ پولیس کو کوئی اعتراض نہیں البتہ ان مذبح میں گئو ونش  کے جانوروں کو ذبح کرنے پر پابندی ہوگی اور کورونا کی گائیڈلائن پر بھی عمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
  واضح رہے کہ اپوزیشن لیڈر اشرف (شانو) پٹھان  نے میونسپل کمشنر ڈاکٹر ویپن شرما سے ملاقات کر کے انہیں میمورنڈم دیا تھا اور درخواست کی تھی  عید قرباں کے موقع پر بڑے جانوروں کی قربانی   میں سہولت کیلئے ممبرا میں ۵؍ تا ۷؍ عارضی  مذبح قائم کرنے کی اجازت دی جائے۔ اس سلسلے میں انہوںنے کل جماعتی میٹنگ بھی منعقد کی تھی جس میں مختلف تنظیموں ، محکمہ پولیس اور میونسپل کارپوریشن کے افسران بھی شریک ہوئے تھے۔ 
 اشرف شانو  پٹھان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کوروناوائرس  سے حفاظت کے اصولوں پر سختی سے عمل کرتے ہوئے اپنے بڑے جانوروں کی قربانی  ان عارضی سلاٹر ہاؤس میںہی کریں۔انہوں نےیقین دلایا کہ ان سلاٹر ہاوس میں میونسپل کارپوریشن کی جانب سے پانی ، جانوروں کے امراض کے ڈاکٹر ، صفائی ملازمین ، کوڑاکرکٹ اٹھانے والی گاڑی  اور دیگر خدمات مہیا کرائی جائیں گی لہٰذا  زیادہ سے زیادہ افراد  ان سہولتوںسے استفادہ کریں۔

bakri eid Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK