Inquilab Logo Happiest Places to Work

غزہ میں اسرائیل کے حملے میں ۷؍فلسطینی شہید، متعدد افراد زخمی

Updated: August 27, 2026, 12:58 PM IST | Agency | Gaza

صہیونی فوج کی جانب سے جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی ، جنگ بندی کے ۱۰؍ ماہ بعد بھی حملے جاری۔

Gaza: Situation remains unchanged. Picture: INN
غزہ : حالات جوں کے توں۔ تصویر: آئی این این

فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی پر جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں ۷؍فلسطینی شہید اور ۱۰؍زخمی ہو گئے ہیں۔ وزارت نے اپنی روزانہ کی شماریاتی رپورٹ میں واضح کیا ہے ک ہسپتالوں میں پہنچنے والے شہداء میں ۵؍نئے شہداء شامل ہیں جبکہ ۲؍ایسے شہداء بھی ہیں جنہوں نے پہلے لگنے والے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ قابض اسرائیلی فوج نے عرب اور امریکی ثالثی کے تحت مصر کے شہر شرم الشيخ میں ۱۰؍اکتوبر ۲۰۲۵ء کو طے پانے والے جنگ بندی اور کمزور ترین امن معاہدے کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ مسلسل ۳۲۰؍روز بھی جاری رکھا۔

یہ بھی پڑھئے: نیپال میں اچانک تباہ کن سیلاب کے بعد اتر پردیش اور بہار میں ہائی الرٹ

رپورٹ کے مطابق منگل کی شام شمالی غزہ  میں جبالیہ کیمپ کے ابو حسین اسکول کے پیچھے واقع العر خاندان کے ایک گھر پر قابض جنگی طیاروں کے حملے کے نتیجے میں تین شہری شہید اور کئی دیگر زخمی ہو گئے۔ منگل کے روز غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پر اسرائیلی بمباری اور فائرنگ کے نتیجے میں چار اور شہری زخمی ہوگئے جن میں سے تین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔یہ واقعات جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیوں کے ساتھ پیش آئے۔ مقامی ذرائع نے بتایا کہ جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس کے مواصی میں طبریا کے گردونواح میں ایک اسرائیلی ڈرون حملے کے نتیجے میں نوجوان امیر احمدابراہیم  (۲۳) شہید ہو گیا۔ اسی طرح وسطی پٹی میں صلاح الدین روڈ پر چند روز قبل موٹر سائیکل کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں زخمی ہونے والے شہری عبد المجيد احمد حجاب بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔ اسی ضمن میں طبی ذرائع نے اعلان کیا کہ جنوبی غزہ کے شہر خان یونس کے مغرب میں اسرائیلی بمباری کے دوران زخمی ہونے والے رزق ابو شحم بھی اپنے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے ہیں۔ علاوہ ازیں شہر کے مغرب میں واقع الحامل کے علاقے میں چند روز قبل ہونے والی اسرائیلی بمباری میں زخمی ہونے والے جمال سليمان مرجان بھی جام شہادت نوش کر گئے۔خان یونس کے مغرب میں طبریا اسٹیشن کے قریب اسرائیلی فضائی حملے کے نتیجے میں ۵؍شہری زخمی ہوگئے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK