• Mon, 19 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

شاہ پور میں دھان کی۹۰؍ فیصد فصل تباہ، خشک سالی قرار دینے کا مطالبہ

Updated: October 19, 2026, 12:01 PM IST | Khalid Abdul Qayyum Ansari | Bhiwandi

سابق مرکزی وزیر مملکت کپل پاٹل نے متاثرہ دیہات کا دورہ کرکے فصلوں کے نقصان کا جائزہ لیا۔

Former Union Minister of State Kapil Patil inspecting a field in Shahapur. Photo: INN
سابق مرکزی وزیر مملکت کپل پاٹل شاہ پور میںایک کھیت کا جائزہ لیتے ہوئے۔ تصویر: آئی این این

سابق مرکزی وزیر مملکت کپل پاٹل نے اتوار کو  شاہ پور تعلقہ کے مختلف دیہاتوں کا دورہ کرکے بارش کی کمی کے باعث دھان کی فصل کو ہوئے نقصان کا جائزہ لیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ دھان کی تقریباً۹۰؍ فیصد فصل تباہ ہوچکی ہے اور وزیر اعلیٰ دیویندر فرنویس سے مطالبہ کیا کہ تھانہ ضلع کو فوری طور پر خشک سالی سے متاثرہ قرار دیا جائے۔کپل پاٹل نے سارنگ پوری، کوٹھارے، پائرو واڑی، جامبھل واڑ اور ڈول کھمب دیہات میں کھیتوں کا معائنہ کیا اور ان سے فصلوں کے نقصان کی معلومات حاصل کیں۔ انہوں نے بتایا کہ بارش کی کمی کے سبب کئی کھیتوں میں دھان کی فصل سوکھ گئی ہے اور پودوں میں صرف بھوسا باقی رہ گیا ہے۔ بعض مقامات پر دھان کی کٹائی شروع ہوگئی ہے لیکن کسانوں کو معمول کی پیداوار کے مقابلے میں صرف۱۰؍ سے۱۲؍ فیصد فصل حاصل ہونے کی امید ہے۔

یہ بھی پڑھئے:آئی آئی ٹی بامبے میں مظاہرہ ،ساحل کی موت کو ایک ماہ مکمل

انہوں نے کہا کہ ریاست کے دیگر تعلقوں میں خشک سالی کا اعلان کیا گیا ہے لیکن تھانے ضلع کو اب تک اس زمرے میں شامل نہیں کیا گیا، جبکہ یہاں کے کسان بھی شدید مشکلات سے دوچار ہیں ۔ فصلوں کی بڑے پیمانے پر تباہی سے کسانوں پر معاشی بحران منڈلا رہا ہے ۔کپل پاٹل نے کہا کہ وہ اس معاملے میں وزیر اعلیٰ دیویندر فرنویس، نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے اور نائب وزیر اعلیٰ سونیترا پوار کی توجہ دوبارہ مبذول کرائیں گے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت کسانوں کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے تھانے ضلع میں خشک سالی کے تعلق سے ہمدردانہ فیصلہ کریگی۔اس موقع پر سابق رکن اسمبلی پانڈورنگ بروڑا، بی جے پی کے سابق تعلقہ صدر بھاسکر جادھو سمیت پارٹی کے دیگر عہدیداران اور کارکنان موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK