Inquilab Logo

اولا ملازمین کی تعداد میں کمی کرے گی

Updated: December 05, 2019, 4:34 PM IST | Agency | New Delhi

ایپ پر مبنی مشہور ٹیکسی سروس اولا نے سرمایہ جٹانے کے لئے اپنا آئی پی اولانچ کرنے کا اعلان کر دیا ہے

اولا اوبر نے ٹیکسی سروس مارکیٹ پر اپنی اجارہ داری قائم کر رکھی ہے
اولا اوبر نے ٹیکسی سروس مارکیٹ پر اپنی اجارہ داری قائم کر رکھی ہے

 نئی دہلی : ایپ پر مبنی مشہور ٹیکسی سروس اولا نے سرمایہ جٹانے کے لئے اپنا آئی پی  اولانچ کرنے کا اعلان پہلے ہی کردیا تھا لیکن اب کمپنی کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ وہ آئی پی او پیش کرنے سے قبل  منافع بخش کمپنی بننا چاہتی ہے اسی لئے اپنے ملازمین کی تعداد میں ۲۰؍ فیصد تک کمی کرے گی ۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ اپنی آپریشنل ٹیموں میں سے ۲؍ ہزار کے لگ بھگ افراد کو نکالے گی۔ اس کے ذریعے سے کمپنی کا خرچ کم کیا جاسکے گا اور آئی پی او پیش کرنے سے قبل کمپنی کو منافع میں دکھایا جاسکے گا۔ واضح رہے کہ اس وقت کمپنی کی مارکیٹ ویلیو ۶؍ ارب ڈالرس کے لگ بھگ ہے جو کافی بہتر ہے لیکن اس کا مقصد ۷؍ ارب ڈالرس تک پہنچنا ہے۔ اسی لئے وہ اپنے ملازمین کی تعداد میں کمی کے ساتھ ساتھ اپنی مختلف ٹیمو ں کے افراد کو بھی نکالنے پر غور کررہی ہے۔ اب تک اولا نے اپنی انجینئرنگ ٹیم ، آپریشنل ٹیم اور فرنٹ اینڈ ٹیم سے افراد کی تعداد میں تخفیف کی ہے۔ واضح رہے کہ اولا کے سب سے بڑے پروموٹرس میں سے ایک جاپان کے سافٹ بینک نے کمپنی پر دبائو  بنایا ہے کہ وہ منافع بخش کمپنی بننے کی طرف قدم بڑھائے اور جہاں تک ممکن ہو سکے اپنے خرچ میں کمی لائے ۔ اس کے بعد پیش کئے جانے سے والے آئی پی او سے اسے بہت فائدہ ملے گا۔ واضح رہے کہ اولا کی حریف کمپنی اوبیر نے بھی اسی انداز میں اپنی کی تجدید نو کی تھی  اور آئی پی او بھی پیش کیا تھا جو کافی کامیاب رہا تھا ۔ واضح رہے کہ ہندوستان میں اولا اور اوبر نے ایپ پر مبنی مارکیٹ پر تقریباً اپنی اجارہ داری قائم کررکھی ہے۔ اولا نے خاص طور پر اوبیر  سے کافی سخت مقابلہ کیا ہے جس کی وجہ سے اوبر کو اپنی حکمت عملی تبدیل کرنی پڑی ہے۔ اس کے باوجود اب بھی مارکیٹ میں اولا کو ہی ترجیح دی جاتی ہےکیوں کہ اس کی سروسیز اور متبادلات اوبر کے مقابلے زائد ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK