Inquilab Logo

افغانستان : سلانگ ٹنل میں ٹینکر میں آتشزدگی،۱۲؍ افراد ہلاک

Updated: December 19, 2022, 1:58 PM IST | kabul

اس دل دہلادینے والے حادثے میں ۳۵؍ سے زائد افراد زخمی ہیں جو اسپتال میں زیرعلاج ہیں

The injured are being treated in a hospital in Parwan province
زخمیوں کا پروان صوبے کے ایک اسپتال میں علاج کیا جارہا ہے

افغانستان کے پروان صوبے میں سلانگ سرنگ میں ایندھن کے ٹرک میں آگ لگنے سے کم از کم۱۲؍ افراد ہلاک اور۱۸؍ سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ دارالحکومت کابل کو شمالی افغانستان سے جوڑنے والی مرکزی شاہراہ پر دل دہلادینے والا یہ حادثہ پیش آیا ہے۔
 تفصیلات کےمطابق صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈپارٹمنٹ کے سربراہ عبدالافضالی نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی بختار کے مطابق سڑک سے متاثرہ ٹرک کا ملبہ ہٹادیا گیا ہے اور  اب ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہے۔ پبلک ورکس منسٹری کے ترجمان حمید اللہ مصباح نے بتایا کہ آئل ٹینکر میں ہونے والی آتشزدگی کے نتیجے میں ۱۲؍ افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ ۳۷؍ سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔  ان میں زیادہ تر کی حالت نازک ہے۔ 
 عجب گل نامی ایک عینی شاہد نے ایجنسی کو بتایا کہ جب ہم صبح کے وقت میں سرنگ میں داخل ہوئے تو ہمیں جائے حادثہ کے آس پاس ہر طرف لاشیں ہی لاشیں نظر آئیں۔ حادثہ کی شدت کا اندازہ  اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ مہلوکین کی شناخت کرنا مشکل ہے۔  پروان صوبے کے محکمہ صحت کے افسر عبداللہ افغان  نے ایجنسی کو بتایا کہ مہلوکین میں کئی خواتین اور بچے شامل ہیں۔ ہمارے لئے سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ بھیانک آتشزدگی کے سبب مرنے والوں کی لاشیں بری طرح مسخ ہوگئی ہیں، یہ شناخت کرنا بھی مشکل ہے کہ لاش آدمی کی ہے یا خاتون کی  ہے۔
 واضح رہے کہ سلانگ سرنگ ہندوکش پہاڑوں کے نامی پاس کے علاقے میں سطح سمندر سے۳۲۰۰؍ میٹر (۱۰۴۹۹؍ فٹ) کی بلندی پر واقع ہے۔ یہ سرنگ۱۹۵۸ء-۱۹۶۴ء میں سوویت ماہرین، خاص طور پر ماسکو میٹرو بنانے والوں نے تعمیر کی تھی۔ کابل کو افغانستان کے شمالی صوبوں سے ملانے والی واحد سڑک سرنگ سے گزرتی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK