Inquilab Logo

چلی میں برڈ فلو وائرس سے متاثر مریض پایا گیا،انتظامیہ فکرمند

Updated: April 01, 2023, 12:04 PM IST | San Diego

ترپن سالہ مریض کی حالت خطرے سے باہر ہے،حکومت نے پولٹری کی برآمدات بھی روک دی ہیں

Chickens are being vaccinated against bird flu. File photo
برڈفلو سےبچاؤ کیلئے مرغیوں کو حفاظتی ٹیکہ لگایا جارہا ہے ۔فائل فوٹو

جنوبی افریقی ملک چلی میں پہلی بار انسان میں برڈ فلو وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ خبر رساں ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقی ملک چلی میں پہلی بار انسان میں برڈ فلو وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق برڈ فلو کی تصدیق۵۳؍ سالہ شخص میں ہوئی، مریض میں انفلوئنزا کی شدید علامات ظاہر ہوئیں تھیں۔ چلی کی وزارت کا کہنا تھا کہ مریض کی حالت بہتر ہے جبکہ حکام برڈ فلو کے ماخذ اور مریض کے رابطے میں آنے والوں سے متعلق تحقیقات کر رہے ہیں۔ قبل ازیں ملک میں گزشتہ سال کے آخر میں جنگلی جانوروں میں برڈ فلو کے کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ دوسری جانب حکومت نے صنعتی فارم سے پولٹری کی برآمدات بھی روک دی ہیں، وزارت صحت کے حکام کا کہنا تھا کہ یہ وائرس پرندوں یا سمندری جانوروں سے انسان میں منتقل ہوسکتا ہے لیکن ایک انسان سے دوسرے انسان میں منتقل ہونے کے حوالے سے واضح معلومات نہیں ہے۔ حکام نے پولٹری کی برآمدات روکنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ فارم میں۷۰؍ پرندوں کی اموات اور دیگر۶۰؍ پرندوں میں وائرس کی تشخیص کے پیش نظر صنعتی فارم بند کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ فلو انسانوں کی طرح پرندوں کو بھی لاحق ہوسکتا ہے، فلو کے کئی اقسام ہوسکتے ہیں، جو فلو یعنی وائرس پرندوں اور انسانوں کیلئے  مہلک ثابت ہورہا ہے اسے ایچ فائیو این ون کے نام سے جانا جاتا ہے، اسے عرف عام میں برڈ فلو کہا جانے لگا ہے۔ اسکا پہلا کیس ۱۹۹۷ء میں ہانگ کانگ میں ایک شخص میں پایا گیا۔ انسان متاثرہ پرندوں سے رابطے میں آنے کے بعد ہی برڈ فلو کا شکار ہوسکتا ہے۔ اس کے عام آثار ہیں: کھانسی، بخار، گلے میں خراش، فلو، وغیرہ۔

Bird Flu Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK