Inquilab Logo

عام آدمی پارٹی کی جیت کاجشن، امرتسر میں بڑا روڈ شو

Updated: March 14, 2022, 11:43 AM IST | Agency | Amritsar

عوام سے خطاب کرتے ہوئے ’آپ‘ کے نیشنل کنوینرکیجریوال نے کہا ’’پنجاب کے لوگوں نے کمال کر دیا، اب پنجاب کی ترقی ہی ترقی ہوگی، عام آدمی پارٹی نے جو وعدے کئے ہیں وہ پورے ہوں گے، کسی وعدے میں وقت لگے گا تو کوئی جلد پورا ہوگا‘‘بھگونت مان کو ایماندار وزیراعلیٰ قراردیا

After winning the Punjab Assembly elections, Aam Aadmi Party organized a road show in Amritsar to celebrate and express gratitude..Picture:PTI
پنجاب اسمبلی انتخابات میں جیت کے بعد عام آدمی پارٹی نے امرتسر میں بطورجشن اوراظہار تشکر کیلئے روڈ شوکا اہتمام کیا ۔تصویر،پی ٹی آئی

 پنجاب اسمبلی انتخابات میں شاندار جیت حاصل کرنے والی عام آدمی پارٹی نے  اتوار کو امرتسر میں بڑے روڈ شو کا اہتمام کیا۔ اس روڈ شو میں عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کیجریوال اور عہدۂ وزیر اعلیٰ  کے امیدوار بھگونت مان شامل ہوئے۔روڈ شو میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے آپ کے نیشنل کنوینرکیجریوال نے کہا  ’’پنجاب کے لوگوں نے کمال کر دیا۔ اب پنجاب کی ترقی ہی ترقی ہوگی۔ عام آدمی پارٹی نے جو وعدے کئے ہیں وہ پورے ہوں گے۔ کسی وعدے میں وقت لگے گا تو کوئی جلد پورا ہوگا۔‘‘اروند کیجریوال نے پارٹی کے نومنتخب ارکان اسمبلی کو انتباہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ارکان اسمبلی اگر اِدھر اُدھر ہوں گے تو انہیں بخشا نہیں جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا حیران ہے اور کسی کو یقین نہیں آ رہا ہے کہ پنجاب میں اتنا بڑا انقلاب برپا ہو گیا ہے۔کیجریوال نے کہا کہ ’’یہ بہت بڑا انقلاب ہے اور ایسا صرف اور صرف پنجاب کے عوام ہی کر سکتے تھے، ورنہ دنیا میں کسی بھی شخص میں اتنی طاقت نہیں تھی۔ کئی برسوں کے بعد آج پنجاب کو ایماندار وزیر اعلیٰ میسر ہوا ہے۔ ریاست میں اب ایماندار حکومت قائم ہوگی۔‘‘ اس موقع پر بھگونت مان نے کہا کہ روایت توڑ کر عام آدمی پارٹی نئی پہل کرے گی اور پنجاب کو ترقی کے راستےپر لے جائیگی۔ مان نے کہا کہ’’ انہیں پنجاب پر پورا بھروسہ ہے کہ ان کی حکومت بنے گی۔ انہوں نے ایک بار پھر وزیراعلیٰ کے دفتر میں بابا صاحب امبیڈکر اور بھگت سنگھ کی تصویریں لگانے کی ضرورت کو دہرایا۔ انہوں نے عوام سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ دلوں پر راج کرنے والوں کی حکومت ہوتی ہے۔‘‘کیجریوال نے کہاکہ پنجاب کو کئی برسوں بعدبھگونت مان کی شکل میںایک ایماندار وزیر اعلیٰ ملے گا ۔قبل ازیں، آپ کے کنوینر اروندکیجریوال کے امرتسر ایئرپورٹ پہنچنے پر بھگونت مان نے گلدشتہ پیش کر کے ان کا استقبال کیا۔ اس کے بعد اروندکیجریوال اور بھگونت مان امرتسر میں واقع گولڈن ٹیمپل میں پہنچے اور وہاں ماتھا ٹیکا۔ دونوں لیڈران گولڈن ٹیمپل کے علاوہ جلیانوالا باغ، درگیانا مندر اور والمیکی مندر بھی درشن کے لئے گئے۔ دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا بھی کیجریوال کے ساتھ موجود رہے۔  اس دوران کانگریس کے  نو منتخب رکن اسمبلی سکھ پال سنگھ کھیرا نے  اتوار کو بھگونت سنگھ مان پر امرتسر میں اپنے `روڈ شو  کے دوران انتخابی مہم کیلئے سرکاری خزانے کو لوٹنے کا الزام لگایا۔ کھیرا نے ایک سرکاری حکم نامہ، جس میں پروگرام کیلئے۲۳؍ اضلاع سے آنے والے لوگوں کی آمدورفت کے انتظامات کیلئے دودولاکھ روپے اور امرتسر میں پروگرام کے انتظام کیلئے ۱۵؍ لاکھ روپے فراہم کرانے کی ہدایت چیف سیکریٹری کی طرف سے دی گئی ہے، اسے ٹیگ کرتے ہوئےکھیرا نے ٹویٹ کیا کہ  ایسے وقت میں جبکہ  ریاست پر تین لاکھ کروڑ رکا قرض ہے، یہ پارٹی کی تشہیر کیلئے سرکاری خزانہ لوٹنے جیسا ہی ہے جو قابل قبول نہیں ہے۔انہوں نے عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے قومی کنوینر اروند کیجریوال کو ٹیگ کرتے ہوئے لوگوں کا یہ پیسہ سرکاری خزانے میں جمع کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ایک اور ٹویٹ میں  کھیرا نے کہا کہ ان کا خیال تھا کہ آپ مختلف طریقے سے کام کرے گی لیکن امرتسر میں پارٹی کی ریلی کیلئے سرکاری ٹرانسپورٹ کا غلط استعمال کرنے کا پہلا عمل ظاہر کرتا ہے کہ یہ کسی بھی `روایتی سیاسی جماعتوں سے مختلف نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK