Inquilab Logo

کھرگے نے کانگریس کا منشور سمجھانے کیلئے پھر مودی سے ملاقات کا وقت مانگا

Updated: April 26, 2024, 12:28 PM IST | Agency | New Delhi

کانگریس صدر نے کہا کہ وزیر اعظم منشور کے تعلق سےبار بار غلط بیان دے رہے ہیں اور وہ باتیں کہہ رہے ہیں جن کا ذکر ہمارے منشور میں نہیں ہے۔

Congress president Mallikarjun Kharge. Photo: INN
کانگریس صدر ملکارجن کھرگے۔ تصویر : آئی این این

کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کانگریس کے منشور کے حوالے سے بار بار غلط بیانات دے رہے ہیں، اس لیے انہوں نے مودی کو پارٹی کے منشور کی وضاحت کیلئے خط لکھ کر ملاقات کا مانگا ہے۔ کھرگے نے کہا کہ وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد وہ کانگریس کے منشور کے نکات کے بارے میں ان کے ساتھ صورتحال واضح کرنا چاہتے ہیں اور اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ اگلی بار ملک کے وزیر اعظم کوئی غلط بیان نہ دیں۔ 
 کھرگے نے کہا کہ انتخابی مہم کے دوران مودی نے کانگریس پر `جائیداد کی تقسیم اور `وراثت ٹیکس کا الزام لگایا ہے اور انہوں نے اسی سلسلے میں وزیر اعظم کو یہ خط لکھا ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم کے نام خط میں لکھا’’کانگریس نیائے پتر کا مقصد نوجوانوں، خواتین، کسانوں، مزدوروں اور تمام ذاتوں اور برادریوں کے پسماندہ لوگوں کو انصاف فراہم کرنا ہے۔ آپ کے مشیر آپ کو ان چیزوں کے بارے میں غلط معلومات دے رہے ہیں جن کا ذکر ہمارے منشور میں نہیں ہے۔ مجھے آپ سے ذاتی طور پر مل کر اور آپ کو اپنے نیائے پتر کی وضاحت کرنے میں بہت خوشی ہوگی تاکہ ملک کے وزیر اعظم کی حیثیت سے آپ کوئی غلط بیان نہ دیں۔ ‘‘

یہ بھی پڑھئے: بہار: دوسرے مرحلہ میں پانچوں نشستوں پر موجودہ ایم پیز انتخابی میدان میں

انہوں نے لکھا ’’میں آپ کی زبان اور گزشتہ چند دنوں کی تقریروں سے بالکل بھی حیران نہیں ہوں۔ انتخابات کے پہلے مرحلے میں بی جے پی کی مایوس کن کارکردگی کے بعد آپ سے اور آپ کی پارٹی کے لیڈروں کی جانب سے اس طرح کے بیانات کی امید بھی تھی۔ ہمارا منشور ہندوستان کے تمام لوگوں کے لیے ہے، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ وہ ہندو، سکھ، عیسائی یا مسلمان ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ آپ ابھی تک اپنے آزادی سے پہلے کے اتحادیوں مسلم لیگ اور نوآبادیاتی آقاؤں کو نہیں بھولے ہیں۔ ‘‘
 کانگریس صدر نے کہا کہ وزیر اعظم نے حال ہی میں کچھ انتخابی میٹنگوں میں کئی بار کہا ہے کہ کانگریس لوگوں کی جائیدادیں چھین کر ایک `خاص برادری کے لوگوں میں تقسیم کرنا چاہتی ہے۔ `وراثتی ٹیکس سے متعلق پارٹی لیڈر سیم پترودا کے بیان کے بارے میں مودی نے دعویٰ کیا ہے کہ کانگریس لوگوں کی آبائی جائیداد پر بھی قبضہ کرنا چاہتی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK