Inquilab Logo Happiest Places to Work

۷ ؍ایم پی کی بی جے پی میں شمولیت کیخلاف ’آپ ‘کا احتجاج

Updated: April 27, 2026, 2:52 PM IST | Mumbai

باندرہ اسٹیشن کے باہر اور کھار میں راگھو چڈھا-پرینیتی چوپڑا کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج کیا گیا۔

Aam Aadmi Party leaders and workers protesting. Photo: INN
عام آدمی پارٹی کے لیڈر اور کارکن احتجاج کرتےہوئے۔ تصویر: آئی این این

عام آدمی پارٹی (آپ) کے لیڈروں اور ورکروں نے اتوار کو ممبئی میں ۱۶؍ویں روڈ، کھار(ویسٹ) میں راگھو چڈھا اور ۶؍ اراکین پارلیمنٹ کے بی جے پی میں شامل ہونے کے خلاف پرامن احتجاج کیا۔ اس موقع پر ’راگھو چڈھا غدار ہے‘کے نعرے لگائے گئے۔ پولیس کو پیشگی اطلاع کے باوجود کھار میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی۔ 
اس احتجاج کے پیش نظرعام آدمی پارٹی ممبئی کےصدر روبن مسکارناس کو ان کے گھر سے حراست میں لے کر کھار پولیس اسٹیشن لے جایا گیا۔ مقامی پولیس کی جانب سے کئی لیڈرو ں کو فون پر جمع نہ ہونے کی ہدایات بھی دی گئیں۔ پولیس نے پارٹی کے چکالہ دفتر کا بھی دورہ کیا۔ 

یہ بھی پڑھئے: پائیدھونی، ممبئی: ایک ہی خاندان کے چار افراد کی پراسرار موت، تربوز پر شبہ

احتجاج کی جگہ پر داخلہ بند کئے جانے کے بعدعام آدمی پارٹی کے کارکن باندرہ اسٹیشن پر جمع ہوئے اور اپنا احتجاج جاری رکھا۔ بعد میں کچھ کارکن ۱۶ ؍ویں روڈ کھار پہنچے جہاں راگھو چڈھا - پرینیتی چوپڑا کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج کیا۔ اس دوران نعرے بازی کی گئی جس کے بعد پولیس نے مداخلت کرتے ہوئےروبن مسکارناس، سمترا سریواستو اور کچھ دیگر لیڈروں کو حراست میں لے لیاتھا۔ 
مظاہرین کے مطابق یہ کارروائی ایک پرامن اور جائز جمہوری تحریک کو دبانے کی کوشش ہے اور انہوں نے امن و امان کے نفاذ میں استعمال کئے جانے والے دہرے معیار پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK