Inquilab Logo

موٹر پمپ سے پانی چوری کرنے والی سوسائٹیوں کیخلاف کارروائی

Updated: May 17, 2023, 10:16 AM IST | Mumbai

میرا بھائندر میںموٹر پمپ ضبط کرنے کے علاوہ مذکورہ سوسائٹیوں پر ۵۰ ؍ہزار روپے جرمانہ عائد کرنے کا انتباہ

Motor pumps seized from various societies by the civic administration.
شہری انتظامیہ کے ذریعے مختلف سوسائٹیوں سے ضبط شدہ موٹر پمپ۔

میرابھائندر میونسپل کارپوریشن موٹر پمپ سے   غیر قانونی  طریقے سےپانی کھینچنے والی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے خلاف سخت کارروائی کر رہی ہے اور موٹر پمپ ضبط کرنے کے ساتھ ساتھ مذکورہ سوسائٹیوں پر ۵۰ ہزار روپے جرمانہ عائد کرنے اور پانی کی سپلائی منقطع کرنے کا فیصلہ کیا  ہے ۔
 محکمہ آب رسانی اور نکاسی آب کے ایگزیکٹیو انجینئر شرد نانیگاو کر کے جاری کردہ  اعلامیہ کے مطابق شہر میں پانی کا بحران چل رہا ہے۔ سٹیم واٹر ڈسٹری بیوشن اینڈ انفرااسٹرکچر کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ ۸۰ ؍ملین لیٹر اور ایم آئی ڈی سی سے ۱۲۵ ؍ ملین لیٹر پانی فراہم کیا جاتا ہے جو  کُل ملاکر۲۱۱ ؍لیٹر ہے لیکن شہر کو درحقیقت ۱۸۵ ؍سے ۱۹۰ ؍ ملین لیٹر  ہی پانی ملتا ہے جبکہ شہر کی موجودہ آبادی کی مناسبت سے شہر کو تقریباً ۲۱۶ ؍لیٹر پانی درکار ہے۔ دوسرے لفظوں میں پانی کی طلب کے مقابلے میں روزانہ اوسطاً ۲۶ ؍سے ۳۱ ؍ملین لیٹر پانی کم مل رہا ہے۔
  محکمہ آب رسانی کے معائنےکے دوران میرا بھائندر کی بیشتر ہاؤسنگ سوسائٹیز الیکٹرک پمپوں سے پانی کھینچتی   ہوئی پائی گئیں۔ پانی کے کنیکشن میں الیکٹرک پمپ لگا دیا گیا ہے جس کی وجہ سے اطراف کی سوسائٹی میں پانی کی قلّت ہو جاتی ہے۔ کمشنر کے حکم کے مطابق محکمہ آب رسانی پمپ کو ضبط کرنے کے بعد خاطی سوسائٹیوں سے تحریری حلف نامہ لیا جائے گا کہ متعلقہ عمارتیں اور ہاؤسنگ سوسائٹی الیکٹرک پمپ کو میونسپل کارپوریشن کی واٹر سپلائی سے نہیں جوڑیں گے۔ اس دوران اگر کوئی سوسائٹی بعض مقامات پر پانی کی سپلائی کم ہونے پر مشینوں سے پانی کھینچتی ہے تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور مذکورہ سوسائٹی سے ۵۰؍ہزارروپے فی الیکٹرک پمپ جرمانہ وصول کیا جائے گا کیونکہ یہ سوسائٹیز پانی کی مصنوعی قلت پیدا کر رہیں ہیں جس کے نتیجے میں شہر میں تقسیم کاری کے نظام کی منصوبہ بندی متاثر ہورہی ہے اور تقسیم کا نظام درہم برہم ہوتا ہے۔ ایسی سوسائٹی کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK