Inquilab Logo

متحدہ عرب امارات میں بارش کا سلسلہ تھم گیا، موسمی الرٹ کے خاتمہ کا اعلان

Updated: April 19, 2024, 12:08 PM IST | Agency | Dubai/ Sanaa

دبئی میں حکام نے سرکاری ملازمین اور طلبہ کو ہدایت دی کہ سڑکوں سے پانی کا مکمل نکاس ہونے تک وہ گھروں میں ہی رہیں، عمان میں بھی تیز بارش کاسلسلہ جاری۔

A view of a flooded road in Dubai due to heavy rain. Photo: INN
تیز بارش کے سبب دبئی میں ایک زیر آب سڑک کا منظر۔ تصویر : آئی این این

متحدہ عرب امارات میں اور یمن میں طوفانی بارشوں کا سلسلہ تھم گیا جبکہ اماراتی حکومت نے موسمی الرٹ کے خاتمے کا اعلان کردیا۔ تاہم سیلابی صورتحال کے بعد نظام زندگی معمول پر آنے لگا ہے۔ عالمی ذرائع کے مطابق دنیا کے مصروف ترین بین الاقوامی مرکز دبئی ایئرپورٹ میں آپریشن معطل ہوگیا اور گزشتہ ۲؍ روزمیں ایک ہزار۲۴۴؍پروازیں منسوخ ہوگئیں جبکہ ۴۱؍ پروازوں کا رخ موڑ دیا گیا۔ 
 جمعرات کی صبح ایئرپورٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وقفے وقفے سے آپریشن دوبارہ شروع کردیا گیا ہے لیکن اب بھی کچھ پروازیں بدستور تاخیر اور خلل کا شکار ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: اسرائیل کی بمباری سے غزہ کانقشہ بدل گیا، پورا علاقہ کھنڈر میں تبدیل

۲؍ روز سے طوفانی ہواؤں کے ساتھ ہونے والی بارش کے باعث متحدہ عرب امارات میں ایک جبکہ عمان میں ۲۰؍ افراد ہلاک ہوئے۔ حکام نے سرکاری ملازمین اور طلبہ کو ہدایت جاری کیں کہ وہ گھروں میں رہیں جب تک کہ سڑکوں سے پانی کا مکمل طور پر نکاس نہیں ہوجاتا۔ اس کے علاوہ دبئی ٹرام اور میٹرو سروس مکمل بحال ہونا شروع ہوگئے ہیں، جبکہ دبئی کی سب سے بڑی ہائی وے شیخ زائد پر ٹریفک کی بڑی حد تک روانی بحال ہوگئی ہے۔ مختلف علاقوں سے بارش کے پانی کی نکاسی کے لیے کام جاری ہے اور متعدد شاہراہوں کو ٹریفک کےلیے کھول دیاگیا ہے۔ شارجہ کے متعدد علاقوں میں اشیائے خورو نوش کی سپر اسٹورز تک ترسیل تاحال معطل ہے۔ ادھر عمان میں بھی گزشتہ دودنوں سے جاری شدیدبارش ا ور سیلاب کے نتیجے میں ۲۰؍ سے زائد افراد کی موت ہوچکی ہے۔ متحدہ عرب امارات میں دو روز سے مسلسل ہونے والی بارش کے باعث گزشتہ۷۵؍ سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، حکام نے سرکاری ملازمین اور طلباء کو ہدایت جاری کیں کہ وہ گھروں میں رہیں جب تک کہ سڑکوں سے پانی مکمل طور پر صاف نہیں ہوجاتا۔ شارجہ اور عمان میں پانی کی نکاسی کی کوششیں جاری ہیں اور شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کا مشورہ دیا گیا ہے۔ یو اے ای اور عمان کے علاوہ یمن میں سیلابی صورتحال ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK