اسرائیل میں حکومت سازی اور کنیسٹ کی قیادت میں تبدیلی کیلئے سیاسی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی فلسطین پراسرائیلی مظالم بھی بدستور جاری ہیں۔ غزہ پر حملے مسلسل کئے جا رہے ہیں اور مغربی کنارہ میں چھاپہ مار کارروائیاں نہیں تھم رہی ہیں۔
EPAPER
Updated: November 18, 2026, 3:05 PM IST | Agency | Jerusalem
اسرائیل میں حکومت سازی اور کنیسٹ کی قیادت میں تبدیلی کیلئے سیاسی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی فلسطین پراسرائیلی مظالم بھی بدستور جاری ہیں۔ غزہ پر حملے مسلسل کئے جا رہے ہیں اور مغربی کنارہ میں چھاپہ مار کارروائیاں نہیں تھم رہی ہیں۔
اسرائیل میں حکومت سازی اور کنیسٹ کی قیادت میں تبدیلی کیلئے سیاسی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی فلسطین پراسرائیلی مظالم بھی بدستور جاری ہیں۔ غزہ پر حملے مسلسل کئے جا رہے ہیں اور مغربی کنارہ میں چھاپہ مار کارروائیاں نہیں تھم رہی ہیں۔ اسرائیل میں حکومت سازی کی کوششوں کی بات کریں تو حزب اختلاف کے سربراہ گادی آئزنکوٹ کے اتحاد نے موجودہ اسپیکر امیر اوحانا کو عہدے سے ہٹانے اور اپنی جماعت کے امیدوار متان کہانا کو منتخب کرانے کی کوششیں تیز کردی ہیں۔ اس سلسلے میں عرب جماعتوں نے بھی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
کنیسٹ کے اجلاس میں اسپیکر کی تبدیلی کے معاملے پر ووٹنگ متوقع ہے۔کنیسٹ میں مشترکہ فہرست کے پارلیمانی گروپ کے سربراہ احمد طیبی نے کہا ہے کہ ان کی جماعت موجودہ اسپیکر امیر اوحانا کے خلاف ووٹ دے گی اور متان کہانا کی حمایت کرے گی۔ ان کے مطابق پارلیمان کی قیادت میں تبدیلی نیتن یاہو کی حکومت کا مقابلہ کرنے کی جانب اہم قدم ہے۔ انہوں نے کنیسٹ کے نائب اسپیکر کا عہدہ بھی مشترکہ فہرست کو دینے کا مطالبہ کیا۔
یہ بھی پڑھئے: امریکہ: ہندوستانی طلبہ کی تعداد ۵ء۶؍ فیصد گھٹی، ۳؍ سالہ اضافہ رک گیا
طیبی نے واضح کیا کہ آئزنکوٹ کی حمایت کے بدلے عرب جماعتیں عرب معاشرے کیلئے ٹھوس سیاسی وعدے اور تحفظ کی ضمانت چاہتی ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی حمایت محض اسپیکر کی تبدیلی یا موجودہ حکومت کو ہٹانے تک محدود نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے آئزنکوٹ سے حکومت سازی کے عمل میں تیزی لانے کا مطالبہ بھی کیا۔ اس سے قبل پارلیمانی انتظامات کی کمیٹی نے کنیسٹ کیلئےعبوری نائب اسپیکروں کی تقرری کی سفارش منظور کی تھی۔ ان میں احمد طیبی اور متحدہ عرب فہرست کے ولید طہ بھی شامل ہیں۔ یہ تجویز ۸ ؍کے مقابلے میں ۱۳ ؍ ووٹوں سے منظور ہوئی، جبکہ نیتن یاہو کیمپ کے ارکان نے اس کی مخالفت کی۔ عبوری نائب اسپیکر مستقل تقرریوں تک ذمہ داریاں انجام دیں گے، تاہم ان کی تقرری کے لیے کنیسٹ کی جنرل کمیٹی کی منظوری ضروری ہوگی ۔ دوسری جانب ۲۷ ؍اکتوبر کے انتخابات میں مبینہ دھاندلی سے متعلق الزامات نے سیاسی تنازع کو مزید بڑھا دیا ہے۔ اسرائیلی حکومت کی قانونی مشیر گالی بہاراو میارا اور اٹارنی جنرل عامت ایسمان کے دفاتر نے اس معاملے میں فوجداری تحقیقات شروع کرنے کے امکان کا جائزہ لینے کا اعلان کیا ہے۔ دونوں عہدیداروں نے پولیس کمشنر ڈینی لیوی سے جاری تحقیقات روکنے اور معاملے کے تمام پہلوؤں پر اپنے دفاتر کے ساتھ مشاورت کرنے کو کہا ہے۔ یہ تنازع عرب جماعت راعم کے تین کارکنوں کی گرفتاری سے متعلق ہے جنہیں انتخابی رشوت کے شبہ میں وزیراعظم کے دفتر سے منسلک ایک ذریعے کی اطلاع پر حراست میں لیا گیا تھا۔ تاہم شواہد نہ ملنے پر انہیں رہا کردیا گیا۔ بعد میں اس ذریعے کی شناخت ڈینی گرینبرگ کے طور پر ہوئی، جو نیتن یاہو کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل کے سابق معاون ہیں۔ اطلاعات کے مطابق وزیراعظم کے دفتر کے سربراہ عیدو نورڈن نے انتخابی رات گرینبرگ کو پولیس سے ملوایا تھا۔ اب اس بات کی بھی جانچ کی جا رہی ہے کہ آیا انتخابی دھاندلی کے الزامات کو تقویت دینے کے لیے یہ معلومات دانستہ طور پر پولیس تک پہنچائی گئیں۔ سابق وزیر اوگڈور لیبرمین نے بھی اعلان کیا ہے کہ وہ انتخابات میں وزیراعظم کے دفتر کی مبینہ مداخلت کے معاملے پر سیکوریٹی اداروں کے سربراہوں کو طلب کریں گے۔ آئزنکوٹ نے کہا کہ اسرائیل کو ایسی قیادت کی ضرورت ہے جو یہودیوں عربوں، دروز، مذہبی اور سیکولر طبقات کو متحد کرسکے۔
اس دوران فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی فوجی کارروائیاں اور آبادکاروں کے حملے بدستور جاری ہیں۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران غزہ میں اسرائیلی حملوں میں کم از کم ۳۷؍ افراد ہلاک ہوئے، جبکہ مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں نے متعدد دیہاتوں کو نشانہ بنایا۔ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف یہودی آباد کاروں کی وحشیانہ کارروائیوں کے ایک نئے سلسلے کے دوران پیر کی شام اریحا شہر کے مغرب میں واقع گاؤں الدیوک التحتا میں یہودی آباد کاروں کی فائرنگ سے ایک فلسطینی خاتون اوردیر البلح کے مشرق میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے ۲۱ سالہ فلسطینی نوجوان ایوب ایوب کی میت وسطی غزہ کے الاقصیٰ اسپتال پہنچائی گئی۔ بیت لحم کے جنوب مشرق میں واقع قصبے تقوع میں ایک یہودی آباد کار کی گاڑی تلے کچلے جانے سے آٹھ فلسطینی زخمی ہوگئے۔