Inquilab Logo

اداکارستیش کوشک کی موت کو ان کے دوست کی اہلیہ نے قتل قرار دیا

Updated: March 13, 2023, 12:08 PM IST | New Delhi

اپنے ہی شوہر پر قتل کا الزام عائد کیا،پولیس کو خط لکھ کر۱۵؍کروڑ روپے واپس نہ کرنے کو قتل کا اہم مقصد بتایا، متوفی اداکار کی بیوہ نے تردید کی

A memorable photo of Satish Kaushik with his wife and daughter
ستیش کوشک کی اپنی بیوی اور بیٹی کے ساتھ ایک یادگار تصویر

:اداکار اور ہدایتکارستیش کوشک کی موت کے معاملے میں تاجر وکاس مالو کی بیوی سانوی نےچونکا دینے والا دعویٰ کرتے ہوئے پورےمعاملے کو ہی پلٹ دیا ہے۔ خاتون نے اپنے ہی شوہرپراداکار کو زہر دینے کا الزام لگایاہے۔یہی نہیں اس نے دہلی پولیس کمشنر کو خط بھی لکھا ہے اور اس میں اس طرح کے کئی دعوے کیے ہیں۔ اس نے دعویٰ کہ وکاس نےستیش کو راستے سے ہٹا دیاہے تاکہ ۱۵؍ کروڑروپے واپس نہ کرنا پڑیں۔اب اس معاملے پر اداکارکی اہلیہ ششی کوشک کا بیان سامنے آیا ہے۔ انہوں نے سانوی سے کیس واپس لینے کو کہا ہے۔ دراصل، ہولی پارٹی تاجر وکاس مالو کے دہلی فارم ہاؤس پر منعقد کی گئی تھی، جہاں ستیش کوشک گئے ہوئے تھے۔ وہیں رات ۱۲؍بجےانہیں سینے میں درد ہوا اور انہیں اسپتال لےجایا گیا لیکن راستے میں ہی ان کی موت ہوگئی۔پولیس نے اداکار کا پوسٹ مارٹم کرایا۔ان کی رپورٹ آئی جس میں وجہ دل کا دورہ بتایا گیا۔ لیکن وکاس مالو کی بیوی سانوی مختلف دعوے کررہی ہے۔ اس نے کہا کہ شوہر وکاس نے ۱۵؍ کروڑ روپے کے لیے ستیش کوشک کا قتل کیا۔
ششی کوشک نے موت کی وجہ بتائی
 اب ان تمام دعوؤں پر ستیش کوشک کی بیوی ششی نےکہا کہ ان کے شوہر ہولی پارٹی میں شرکت کے لیےدہلی گئے تھے۔ رقم کے لین دین کےالزامات بےبنیادہیں۔انہوں نے’اے بی پی نیوز‘کو بتایا کہ ستیش کوشک اور وکاس مالو اچھے دوست تھے۔ وہ کبھی نہیں لڑے گا۔ وکاس خود بہت امیر ہے، اس لیے ایسی حالت میں اسے ستیش سے پیسے کی ضرورت نہیں پڑےگی۔ششی کوشک  نے کہا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ نے تصدیق کی ہے کہ آنجہانی اداکار کو۹۸؍ فیصد بلاکیج تھا  اور ان کے نمونے میں کوئی دوا نہیں تھی۔
ششی کوشک نے سانوی کو جھوٹا کہا
 سانوی کی اس حرکت پر سوال اٹھاتے ہوئے ششی نے کہا،’’پولیس نے ہر چیز کی تصدیق کر دی ہے، مجھے سمجھ نہیں آرہاکہ وہ کیسے دعویٰ کر رہی ہے کہ اسےنشہ آور چیز دی گئی اور قتل کیا گیا۔‘‘ مجھے سمجھ نہیں آتاکہ وہ میرے شوہرکے انتقال کے بعد ان کو بدنام کرنےکی کوشش کیوں کر رہی ہے۔ اس کا کچھ ایجنڈا ہے، شاید اس لیے کہ وہ اپنے شوہر سےپیسے چاہتی ہے اور اب وہ ستیش جی کو بھی  اس میںشامل کر رہی ہے۔
ششی کوشک کی سانوی سے درخواست 
 ششی کوشک نے مزید کہا’’میں سانوی سے درخواست کرتی ہوں کہ اس طرح کےکھیل نہ کھیلے۔ مجھےاس معاملے میں کوئی شک نہیں، اس لیے اس معاملے میں مزید تحقیقات نہ کی جائیں۔ اگر اس طرح کی کوئی بات ہوتی تو میرے شوہر نےمجھےپہلے ہی اس تعلق سےکچھ بتایا ہوتا۔ میرےخیال میں یہ بہت غلط ہے کہ ان کی موت کے بعد ایسی باتیں ہو رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK