Inquilab Logo

ستیش کوشک کی آخری فلم ’کاغذ۲؍‘ کا پہلا پوسٹرانوپم کھیر نے ریلیز کیا

Updated: February 10, 2024, 5:29 PM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ کے معروف اداکار انوپم کھیر نے فلم کاغذ۲؍ کا پہلا پوسٹر سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔ آنجہانی اداکار ستیش کوشک کی تحریر اور ہدایت کاری میں بننے والی فلم’کاغذ‘ ۲۰۲۱ء میں اوٹی ٹی پلیٹ فارم زی ۵؍ پر ریلیز ہوئی تھی۔

Kaagaz 2. Photo: INN
کاغذ۲؍۔تصویر : آئی این این

بالی ووڈ کے معروف اداکار انوپم کھیر نے فلم کاغذ۲؍ کا پہلا پوسٹر سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔ آنجہانی اداکار ستیش کوشک کی تحریر اور ہدایت کاری میں بننے والی فلم’کاغذ‘ ۲۰۲۱ء میں اوٹی ٹی پلیٹ فارم زی ۵؍ پر ریلیز ہوئی تھی۔ پنکج ترپاٹھی اس فلم میں اہم کردار میں نظر آئے تھے۔ انوپم کھیر نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر’کاغذ۲‘ کا پہلا پوسٹر جاری کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انوپم کھیر نے اپنے دوست آنجہانی اداکار ستیش کوشک کے لیے ایک جذباتی پوسٹ بھی لکھی۔ انوپم کھیر نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل انسٹاگرام پر’کاغذ۲‘ کے پہلے پوسٹر کی جھلک پیش کی ہے۔ انوپم کھیر نے کیپشن میں لکھا، ’’سب سے پیارے ستیش کوشک۔ آپ کے جنونی پروجیکٹ کا ٹریلر اور بد قسمتی سے آخری پروجیکٹ ’کاغذ۲‘ کل ریلیز ہو رہی ہے۔ میں جانتا ہوں کہ اس فلم کو بنانے کے لیے آپ نے کتنی محنت کی ہے، لیکن اب ہم سب اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ اس فلم کی چمک دنیا تک پہنچے۔ آپ کو ہمیشہ پیار۔ سچی مثالوں پر مبنی اور پیارے ستیش کوشک جی کی محبت بھری یاد میں ایک فلم، یکم مارچ کو سینما گھروں میں ریلیز ہو رہی ہے۔ ‘‘ ’کاغذ۲‘ میں انوپم کھیر، ستیش کوشک، درشن کمار، نینا گپتا، اسمرتی کالرا اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK