Inquilab Logo

 اڈانی انٹرپرائزیس کا۲۰؍ہزارکروڑ روپے کا ایف پی او۲۷؍جنوری کوکھلےگا اور۳۱؍جنوری کوبند ہوگا

Updated: January 20, 2023, 3:39 PM IST | New Delhi

شیئر بازار میںعوام کے ذریعہ سے سرمایہ اکھٹا کرنے کے دو اہم راستے ہیں۔ یہ  ’اِنیشیئل پبلک آفرنگ (آئی پی او)‘ اور ’فالو آن پبلک آفرنگ(ایف پی او)‘  کہلاتے ہیں۔

Follow on Public Offering (FPO); Photo: INN
’فالو آن پبلک آفرنگ(ایف پی او); تصویر:آئی این این

 اڈانی انٹرپرائزیس نے بدھ کو ۲۰؍ ہزار کروڑ روپے کے ’فالو آن پبلک آفرنگ(ایف پی او)‘کے لئے شیئر بازار میں آفرنگ لیٹر داخل کئے ہیں۔ اے ای  ایل گوتم اڈانی کی سربراہی والے گروپ کی اہم کمپنی ہے۔ آفر لیٹر کے مطابق اے ایل کا ایف پی او ۲۷؍ جنوری کو کھلے گا اور ۳۱؍ جنوری کو بند ہوگا۔ ایف پی او سے حاصل ہونے والے ۲۰؍ ہزار کروڑ روپے میں سے ۱۰؍ ہزار ۸۶۹؍ روپے کا استعمال ’گرین ہائیڈروجن اسکیم‘ ، موجودہ ہوائی اڈوں کے ڈیولپمنٹ اور نئے ایکسپریس وے کے تعمیراتی پروجیکٹس کیلئے کیا جائے گا۔
 اڈانی انٹرپرائزیس نے ایف پی او کے لئے ’پرائس بینڈ‘کا اعلان بھی کردیا ہے۔ ’لوور پرائس بینڈ‘ کے حساب سے ری ٹیل سرمایہ کاروں کو ۱۵؍ فیصد کی رعایت پر شیئر ملے گا۔ جبکہ ’اَپر پرائس بینڈ‘ پر مارکیٹ دام سے ۱۰؍فیصد کی چھوٹ پر شیئر ملے گا۔ ’اینکر انویسٹر‘ اڈانی انٹرپرائزیس کے ایف پی او میں ۲۵؍ جنوری ۲۰۲۳ء سے درخواست کرسکیں گے۔
 تفصیلات کے مطابق اڈانی انٹرپرائزیس نے ایف پی او کے لئے پرائس بینڈ کا بھی اعلان کردیا ہے۔ اس کے لئے فلور پرائس ۳؍ہزار ۱۱۲؍ روپےفی شیئر کیا گیا ہے۔ کمپنی کو ایف پی او فلور پرائس ۳؍ہزار ۱۱۲؍ روپے فی شیئر اور ایف پی او کے لئے کیپ پرائس ۳؍ہزار ۲۷۶؍ روپے فی شیئر کے لئے بورڈکے اراکین سے منظوری مل گئی ہے۔ ری ٹیل انویسٹرس کو ایف پی او کے شیئر موجودہ مارکیٹ دام ۳؍ہزار ۵۹۶؍ روپے کے مقابلے میں ۶۴؍ روپے فی شیئر کا ڈسکاؤنٹ دیا جائے گا۔ سرمایہ کار کم  سے کم ۴؍ ایف پی او شیئر کیلئے  اور ا سکے بعد ۴؍ ایف پی او شیئرز کے ملٹی پل میں بولی لگاسکتے ہیں۔ ایف پی او میں۳۵؍ فیصد کوٹہ ری ٹیل انویسٹرس کے لئے مختص رکھاگیا ہے۔
 معلوم ہوکہ ایف پی او کی منظوری نومبر ۲۰۲۲ء میں اڈانی انٹرپرائزیس کے بورڈ آف ڈائریکٹرس نے ایف پی اوکے ذریعہ سے ۲۰؍ ہزار کروڑ روپے تک فنڈ جٹانے کو منظوری دی تھی۔ ایف پی او کے ذریعہ کمپنی کی ۳ء۵؍ فیصد کے حصص فروخت کرنے کا منصوبہ ہے۔ فی الوقت پروموٹر گروپ کی کمپنی میں ۷۲ء۶۳؍ فیصد حصہ داری ہے۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK