• Wed, 07 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

افریقن کپ آف نیشنز: ۱۷؍ سالہ نوجوان اسٹار ابراہیم مبائے کا دھماکہ خیز داخلہ

Updated: January 04, 2026, 7:08 PM IST | New Delhi

مراکش کے شہر طنجہ میں کھیلے جانےو الے افریقن کپ آف نیشنز کے پہلے پری کوارٹر فائنل میں سینیگال نے سوڈان کو۱۔۳؍گول سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔

Ibrahim Mbaye.Photo:INN
ابراہیم مبائے۔ تصویر:آئی این این

مراکش کے شہر طنجہ میں کھیلے جانےو الے  افریقن کپ آف نیشنز کے پہلے پری کوارٹر فائنل میںسینیگال نے سوڈان کو۱۔۳؍گول  سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ اس جیت کے ہیرو پیرس سینٹ جرمین(پی ایس جی) کے ۱۷؍ سالہ فارورڈ ابراہیم مبائے رہے، جنہوں نے میدان میں آنے کے محض چار منٹ بعد ہی گول کر کے اپنی ٹیم کی جیت یقینی بنائی۔

عالمی رینکنگ میں ۹۹؍درجے پیچھے ہونے کے باوجود سوڈان نے میچ کے چھٹے منٹ میں عامر عبداللہ کے شاندار گول کی بدولت برتری حاصل کر کے سب کو حیران کر دیا۔سینیگال نے جلد ہی کھیل پر گرفت مضبوط کی اور پاپے گوئے نے سادیو مانے کے پاس پر گول کر کے اسکور برابر کر دیا۔ ہاف ٹائم سے چند لمحے قبل پاپے گوئے نے اپنا دوسرا گول اسکور کر کےسینیگال کو ۱۔۲؍گول  کی برتری دلا دی۔

یہ بھی پڑھئے:بجٹ ۲۰۲۶ء: چاول کے برآمد کنندگان کی وزیر خزانہ سے اپیل

دوسرے ہاف میں متبادل کھلاڑی کے طور پر آنے والے نوجوان ابراہیم مبائے نے ۷۷؍ ویں منٹ میں گیند کو جال کی راہ دکھا کر سوڈان کی واپسی کے تمام راستے بند کر دیے۔ سینیگال کے کوچ پاپے تھیاؤ نے سوڈان کی نظم و ضبط والی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس جیت کے لیے سخت محنت کرنا پڑی۔ دوسری جانب سوڈان کے کوچ کویسی ایپیا نے کہا کہ اگرچہ وہ نتیجے سے مایوس ہیں، لیکن انہیں اپنے کھلاڑیوں کی ہمت پر فخر ہے جنہوں نے خانہ جنگی کے شکار ملک کی بہترین نمائندگی کی۔ ابراہیم مبائے نے اس سے قبل فرانس کی جونیئر ٹیموں کی نمائندگی کی تھی، تاہم انہوں نے بین الاقوامی سطح پر اپنے والد کے وطن سینیگال کے لیے کھیلنے کا فیصلہ کیا۔ کوارٹر فائنل میں سینیگال کا مقابلہ اب مالی سے ہوگا۔

یہ بھی پڑھئے:۱۴؍سال بعد ماہی وِج اور جے بھانوشالی کی طلاق

ایم آئی ایمریٹس کی شاندار فتح 
ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی۲۰؍ سیزن ۴؍ کے دوسرے کوالیفائر میں ایم آئی ایمریٹس نے ابوظہبی نائٹ رائیڈرز کو ۷؍ وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ اب فائنل معرکہ ۴؍ جنوری کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ڈیزرٹ وائپرز کے خلاف ہوگا۔شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں ایم آئی ایمریٹس کے بولرز نے عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے نائٹ رائیڈرز کو صرف ۱۲۰؍ رنز پر ڈھیر کر دیا۔ جواب میں ٹام بینٹن کی ذمہ دارانہ بیٹنگ ( ناٹ آؤٹ ۶۲؍رن) اور شکیب الحسن کی جارحانہ اننگز (۳۸؍ رنز) کی بدولت ہدف محض۱ء۱۶؍ اوورز میں حاصل کر لیا گیا۔ شکیب الحسن کو ان کی بہترین کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ  قرار دیا گیا۔ شکیب الحسن نے کہا کہ ٹاس جیتنا اور بولرز کی کارکردگی فتح کی بنیاد بنی، جبکہ دباؤ کے لمحات میں وکٹیں نہ گنوانا ہی کامیابی کی کنجی تھا۔اب کرکٹ شائقین کی نظریں کل ہونے والے بڑے فائنل پر جمی ہیں جہاں ایم آئی ایمریٹس کا مقابلہ ڈیزرٹ وائپرز سے ہوگا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK