Inquilab Logo Happiest Places to Work

امیٹھی فتح کرنے کے بعد کشوری لال شرما دہلی پہنچے، سونیا، راہل اور پرینکا سے ملاقات

Updated: June 06, 2024, 9:44 AM IST | New Delhi

موقع اور بھرپور حمایت دینے کیلئے تینوں ہی لیڈران کا بھرپور شکریہ ادا کیا، کہا کہ ’’ میں امیٹھی کےہر فرد کا رکن پارلیمنٹ ہوں اورسبھی کیلئے کام کروں گا ‘‘

With Kishori Lal Sharma, Rahul, Priyanka and Sonia Gandhi. (PTI)
کشوری لال شرما ، راہل ، پرینکا اور سونیا گاندھی کے ساتھ ۔(پی ٹی آئی )

یوپی کےامیٹھی سے رکن پارلیمنٹ کشوری لال شرما نے مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی کو شکست دینے کے بعد  بدھ کو دہلی میں  راہل گاندھی ،پرینکا گاندھی اور سونیا گاندھی سے ملاقات کی ۔ انھوں نے راہل گاندھی کو رائے بریلی سے ملنے والی جیت کا سرٹیفکیٹ بھی سونپا اور سونیا گاندھی سے آشیرواد لیا۔
  یاد رہے کہ۲۰۱۹ء میں اتر پردیش کے امیٹھی سے راہل گاندھی کو اسمرتی ایرانی نے شکست دے دی تھی لیکن  اس مرتبہ راہل نے یہاں سے میدان میں اترنے کے بجائے  سونیا گاندھی کے معتمد خاص کشوری لال شرما کو میدان میں اتار دیا جنہوں نے بالکل غیر متوقع طور اسمرتی ایرانی کو بری طرح شکست سے دوچار کردیا۔ یہ اتنی بری شکست تھی کہ بی جے پی کے بڑے بڑے لیڈروں کو کافی وقت تک اس کا یقین نہیں آیا۔ اس فتح کے بعد انہوں نے  بدھ کو د ہلی میں سونیا گاندھی، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی سے ملاقات کی۔ وہ رائے بریلی سے راہل گاندھی کی جیت کا سرٹیفکیٹ لے کر دہلی آئے تھے۔ کشوری لال شرما نے بتایا کہ انہوں نے راہل گاندھی کو رائے بریلی سے جیت کا سرٹیفکیٹ سونپا اور سونیا گاندھی سے آشیرواد لیا۔کشوری لال شرما نے بتایا کہ راہل گاندھی نے کہا کہ آپ جیسے ہیں ویسے ہی رہنا، کسی بھی طرح کا گھمنڈ نہیں کرنا ہے اور عوام سے رشتہ ہمیشہ استوار رکھنا ۔ کشوری لال نے اس پر کہا کہ  اپنے حلقے کے ایک ایک فردکا رکن پارلیمنٹ ہوں، سب کا کام کروں گا۔  میں کسی بھی فرد کے ساتھ چاہے وہ میرا ووٹر ہو یا نہیں کوئی بھید بھائو نہیں کروں گا بلکہ ان کے لئے کام کروں گا۔  
  واضح رہے کہ کشوری لال شرما  کے خلاف بی جے پی نے انتہائی مذموم انتخابی مہم چلائی تھی ۔ وہ انہیں سونیا گاندھی اور راہل گاندھی کا کلرک اور چپراسی تک قرار دے رہے تھے جس کی وجہ سے امیٹھی کے ووٹرس نے بی جے پی کو بہت بری طرح سے سبق سکھادیا ہے۔

amethi Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK