Inquilab Logo Happiest Places to Work

اٹلی کو باہر کرنے والی بوسنیا کی توجہ اب سوئزرلینڈ پر مرکوز

Updated: June 18, 2026, 8:05 PM IST | New York

فیفا ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء کے پلے آف میں اٹلی کو شکست دے کر سنسنی پھیلانے والی بوسنیا و ہرزیگووینا اب گروپ بی میں سرفہرست سوئزرلینڈ کے خلاف ایک اور بڑا اپ سیٹ کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

Bosnian Players.Photo:X
بوسنیائی کھلاڑی۔ تصویر:ایکس

فیفا ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء کے پلے آف میں اٹلی کو شکست دے کر سنسنی پھیلانے والی بوسنیا و ہرزیگووینا اب گروپ بی میں سرفہرست سوئزرلینڈ کے خلاف ایک اور بڑا اپ سیٹ کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ بوسنیا کے کوچ سرگے بارباریز نے میچ سے قبل کہا کہ ان کی ٹیم تین پوائنٹس حاصل کرنے کے ارادے سے میدان میں اترے گی۔ ان کے مطابق ورلڈ کپ کا ہر میچ فائنل کی حیثیت رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:’’دِرِیشیم۳‘‘: مداحوں کے لیے بری خبر! مدراس ہائی کورٹ میں فلم کے خلاف درخواست دائر

گروپ بی کے پہلے مرحلے میں بوسنیا اور کنیڈا کا میچ  ۱۔۱؍گول سے برابر رہا تھا جبکہ سوئزرلینڈ اور قطر بھی ۱۔۱؍سے ڈرا رہے تھے۔ اس طرح چاروں ٹیموں کے ایک، ایک پوائنٹ ہیں، تاہم فیفا رینکنگ اور ڈسپلنری ریکارڈ کی بنیاد پر سوئزرلینڈ سرفہرست اور بوسنیا آخری پوزیشن پر ہے۔

یہ بھی پڑھئے:ہیری کین نے ۶۰؍ سال پرانا فیفا ورلڈ کپ کا ریکارڈ توڑ دیا


۴۰؍ سالہ تجربہ کار اسٹرائیکر ایڈن ژیکو کنیڈا کے خلاف میچ میں نہیں کھیلے تھے، تاہم کوچ نے تصدیق کی ہے کہ وہ فٹ ہیں، البتہ ان کی شمولیت کے بارے میں فیصلہ میچ سے قبل کیا جائے گا۔بارباریز نے کہا کہ اٹلی کے خلاف بھی ان کی ٹیم کو کمزور سمجھا جا رہا تھا، لیکن کھلاڑیوں نے اپنی کارکردگی پر توجہ مرکوز رکھی اور کامیابی حاصل کی۔ بوسنیا نے مارچ میں پلے آف کے دوران پنالٹی شوٹ آؤٹ میں اٹلی کو شکست دے کر ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔دفاعی کھلاڑی نکولا کیٹچ نے کہا کہ اٹلی جیسی بڑی ٹیم کو شکست دینا غیرمعمولی کامیابی تھی، لیکن اس کامیابی کا مناسب کریڈٹ بوسنیا کو نہیں ملا اور زیادہ تر بحث اٹلی کی ناکامی پر ہوتی رہی۔بوسنیا کی ٹیم ۲۰۱۴ء کے بعد پہلی بار ورلڈ کپ کھیل رہی ہے اور اس بار گروپ مرحلے سے آگے جانے کے لیے پُرامید ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK