Inquilab Logo

بیٹے کی موت کے بعدباپ معاوضہ کیلئے عدالت سے رجوع

Updated: October 08, 2022, 9:56 AM IST | Mumbai

گھر میں چارجنگ کیلئے رکھی گئی الیکٹرک بائیک کی بیٹری میں دھماکہ سے آتشزدگی میں اپنے ۷؍ سالہ بیٹے کی موت کے ۳؍ دن بعد شاہنواز انصاری نے پیر کومعاوضے کیلئےکنزیومر کورٹ سے رجوع کیا ہے۔

Shahnawaz Ansari near his bike. (Inset) The deceased Shabiransari.
شاہنواز انصاری اپنی بائیک کے پاس ۔ (انسیٹ) مہلوک شبیرانصاری۔

 : گھر میں چارجنگ کیلئے رکھی گئی   الیکٹرک بائیک کی بیٹری میں دھماکہ سے آتشزدگی میں اپنے ۷؍ سالہ بیٹے کی موت کے ۳؍ دن بعد شاہنواز انصاری نے پیر کومعاوضے کیلئےکنزیومر کورٹ سے رجوع کیا ہے۔واضح رہے کہ مقامی مانک پور پولیس نے کہا ہے کہ وہ اس بات کی تحقیقات کریں گے کہ آیا موت بیٹری کی خرابی یا زیادہ گرمی کی وجہ سے ہوئی ہے یا کوئی اور وجہ ہے۔
 اس بارے میںشاہنواز انصاری نے انڈین ایکسپریس کوبتایا کہ’’میں نے کنزیومرکورٹ سے رجوع کیاہے اور کمپنی کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔ اس اسکوٹر کا نام  ’ایل او: ای وی ‘ہے اور یہ جے پور کی Batt RE کمپنی کی ملکیت ہے۔ میں نے پچھلے سال اگست میں بیٹری کے ساتھ۸۲؍ ہزار روپے میں اسکوٹر خریدی تھی۔ میں صرف ایک بیٹری استعمال کر رہا تھا اور اسے ہر ۲؍ دن میں ایک بار ریچارج کرتا تھا۔ میں  اسکوٹر صرف دفتر جانے کیلئے استعمال کرتا ہوں۔ بیٹری کی ۳؍ سال کی وارنٹی تھی۔ میں نے اسے رات ڈھائی بجے کے قریب چارج کرنے کیلئے رکھا تھا اور علی الصباح اس میں دھماکہ ہوا۔
 انڈین ایکسپریس نے پیر کو فیس بک اور ٹویٹر پر مذکورہ کمپنی کے سوشل میڈیا پروفائلز پر کمپنی سے رابطہ کیا اور ان کے وہاٹس ایپ نمبر پر بھی ان سے رابطہ کرنے کی کوشش کی۔ کمپنی کو باضابطہ  ایک ای میل بھی بھیجا گیا جس کے جواب کا انتظار ہے۔
 یہ واقعہ ۲۳؍ستمبر کوعلی الصباح ساڑھے ۴؍ اور ۵؍ بجے کے درمیان وسئی کے رام داس نگر علاقے میںواقع شاہنواز انصاری کے مکان میں پیش آیا۔ اس کا  ۷؍سالہ بیٹا شبیر مکان کے ہال میں اپنی دادی کے ساتھ سو رہا تھا جبکہ شاہنواز اور اس کی بیوی بیڈ روم میں سو رہے تھے۔ شاہنواز نے اپنے الیکٹرک اسکوٹر کی بیٹری چارجنگ کیلئے لگائی تھی۔ علی الصباح وہ ایک دھماکے کی تیز آواز سے بیدار ہوئے۔ اس حادثے میں شبیر کی دادی کو معمولی چوٹیں آئی ہیں، بری طرح جھلس جانے والے شبیر کو فوراً قریبی اسپتال لے جایا گیا تھا جہاں  اس نے زخموں کی تاب نہ لاکر جمعہ کی رات کو دم توڑدیا۔اس بارے میں مانک پورپولیس اسٹیشن کے انسپکٹر سمپت پاٹل نے کہا کہ ’’ہم نے حادثاتی موت کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ابھی تک ہمیں اہل خانہ کی جانب سے کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی ہے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK