Inquilab Logo

ایئر ٹیل اسی ماہ سےفائیو جی خدمات کا آغازکرے گا

Updated: August 05, 2022, 11:13 AM IST | Agency | New Delhi

بھارتی ایئر ٹیل نے اس خدمات کی فراہمی کیلئے ایرکسن سے ہاتھ ملایا ہے ، ایرکسن ایئر ٹیل کے ۱۲؍سرکل میں کنکٹی ویٹی فراہم کرنے میں مدد کرےگا، ریلائنس جیو بھی ۱۵؍ اگست سے فائیو جی خدمات کا آغاز کرسکتا ہے، اس دوڑ میں ووڈا آئیڈیا اور اڈانی ڈیٹا نیٹ ورکس لمیٹیڈ بھی شامل ہوں گے

People near a counter set up for the trial of 5G Service at a telecommunications expo..Picture:INN
ایک ٹیلی کمیونی کیشن ایکسپو میں فائیو جی سروس کے ٹرائل کے لئے بنائے گئے کاؤنٹر کے پاس لوگ۔ تصویر:آئی این این

 ملک میں فائیو جی انٹرنیٹ کے متمنی افراد کا انتظار اب جلد ہی ختم ہوگا۔ بھارتی ایئرٹیل نے اعلان کیا ہے کہ  ملک میں رواں ماہ سے  ایئر ٹیل کے ذریعے فائیو جی سروس شروع ہوجائے گی۔ ایئر ٹیل نے اس کے لئے ایریکسن، نوکیا اور سیمسنگ کے ساتھ معاہدہ کرلیا ہے۔ ادھر جیو نے بھی ۱۵؍ اگست کو پورے ملک میں فائیو جی نیٹ ورک سروس لانچ کرنے کے اشارے دے دئیے ہیں۔ فائیو جی لانچ ہونے کے بعد انٹرنیٹ کی رفتار بڑھ جائے گی۔ ایئر ٹیل کے ایم ڈی اور سی ای او گوپال وٹھل نے کہا کہ کمپنی کے ذریعہ دنیا کی بہترین ٹیکنالوجی پارٹنر کے ساتھ شراکت داری کرکے ملک کے صارفین کو فائیو جی کنکٹی ویٹی کا مکمل فائدہ فراہم کیا جائے گا۔ 
فائیوجی سروس ،فورجی سے 
تقریباً ۱۰؍ فیصد مہنگی ہوسکتی ہے
 خیال رہے کہ ٹیلی کام کے وزیر اشونی ویشنو نے کچھ دن پہلے ہی کہا تھا کہ فائیو جی سروسیز کا ٹیریف انڈسٹری ہی طے کرے گی۔ اس لئے ہمیں انتظار کرنا ہوگا اور دیکھنا ہوگا ۔ وہیں انڈسٹری کے ماہرین کو امید ہے کہ فائیو جی سروسیز کے ٹیریف کو فور جی کے برابر لانے سے پہلے شروعات میں اسے۱۰سے ۱۵؍ فیصد کے پریمیم پر پیش کیا جائے گا۔
؍۵؍ سال میں ۵۰؍ کروڑ سے زیادہ صارفین !
 فائیو جی انٹرنیٹ سروس کے شروع ہونے سے ہندوستان میں کافی کچھ تبدیل ہونے والا ہے۔  اس سے نہ صرف لوگوں کو کام آسان ہوگا بلکہ تفریح اور کمیونی کیشن سیکٹر میں بھی کچھ تبدیل ہوگا۔ فائیو جی تکنیک کیلئے کام کرنےو الی کمپنی ایرکسن کا ماننا ہے کہ ۵؍ سال میں ہندوستان میں ۵۰؍ کروڑ سے زائد فائیو جی انٹرنیٹ صارفین کی تعداد ہونے والی ہے۔
فائیو جی کے فائدے
تیز رفتار انٹرنیٹ خدمات دستیاب ہوگی
ویڈیو بناء بفرنگ یا رکے اسٹریم کرسکیں گے
ویڈیو گیمنگ کے سیکٹر میں فائیو جی کے آنے سے تبدیلی ہوگی
انٹرنیٹ کال میں آواز رکے گی نہیں اور واضح ہوگی
 ؍۲؍جی بی کی فلم ۱۰؍ سے ۲۰؍  سیکنڈ  میں  ڈاؤن لوڈ ہوگی
زرعی سیکٹر میں کھیتوں کی دیکھ بھال میں ڈرون کا استعمال ممکن ہوگا
میٹرو اور بناء ڈرائیور چلنے والی گاڑیوں کو آپریٹ کرنا آسان ہوگا
ورچوئل ریالٹی اور فیکٹر ی میں روبوٹ کا استعمال کرنا زیادہ سہل ہوگا
جنوبی کوریا میں فائیو جی کی اوسط ڈاؤن لوڈ اسپیڈ ۴۳۲؍ ایم بی پی ایس ہے !
 دنیا میں فائیوجی کیا وسط ڈاؤن لوڈ اسپیڈ ابھی جنوبی کوریا میں سب سے زیادہ ہے۔ یہاں ۴۳۲ء۷؍ ایم بی پی ایس کی اوسط ڈاؤن لوڈ اسپیڈ ہے ، یعنی ۲؍ جی بی کا ڈیٹا محض ۵؍ سیکنڈ میں ڈاؤن لوڈ ہوسکتا ہے۔ اس پیمانے پر ٹاپ ۱۵؍ ممالک میں سب سے نچلے پائیدان پر فِن لینڈ ہے، اس ملک میں اوسط ڈاؤن لوڈ اسپیڈ۲۳۷ء۱؍ ایم بی پی ایس ہے۔ خیال رہے کہ فائیو جی اسپیڈ سروسیز کے لئے فائیو جی اسمارٹ فون کی ضرورت پڑے گی۔ کئی کمپنیوں نے اپنے فائیو جی اسمارٹ فون لانچ کردئیے ہیں۔ جن میں موٹرولا، سیمسنگ، ریڈمی ،ویوو،ریئل می  وغیرہ شامل ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK